وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 31دسمبر کو راجکوٹ میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 29 DEC 2020 3:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  29  دسمبر 2020،           وزیراعظم جناب نریندر مودی   31 دسمبر  2020 کو صبح گیارہ بجے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ راج کوٹ گجرات میں  ایمس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گجرات کے گورنر ، گجرات کے وزیراعلی  مرکزی وزیر صحت اور  صحت کے مرکزی وزیر مملکت  بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

اس پروجیکٹ کےلئے 201 ایکڑ زمیں الاٹ کی گئی ہے۔ یہ اسپتال  1195 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے تیار ہوگا اور  2022 کے وسط میں اس کے مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔ 750 بستروں والے اس جدید ترین اسپتال میں  ایک 30 بستروں والا آیوش بلاک بھی ہوگا۔ اس میں  125 ایم بی بی ایس سیٹیں اور 60 نرسنگ سیٹیں ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8503


(Release ID: 1684415) Visitor Counter : 228