صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں کووڈ-19 کے معاملے میں نمایاں ترین کمی-16500 سے بھی کم روزانہ کے نئے معاملات؛187 دن میں سب سے کم
مجموعی ریکووری کی تعداد 98 لاکھ سے تجاوز
Posted On:
29 DEC 2020 11:02AM by PIB Delhi
مکمل سرکار اور مکمل معاشرے پر مبنی ایک پائیدار ، فعال اور پر اثر حکمت عملی کی رسائی کے ساتھ ہندوستان نے عالمی وباء کے خلاف جدوجہد میں آج ایک کلیدی مقام حاصل کیا۔آج روزانہ کے نئے معاملوں کی سب سے کم تعداد سامنے آئی ہے۔
16500 سے کم روزانہ کے نئے معاملات (16432)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی تعداد اشاریہ میں درج کئے گئے، جو کہ 187 دن کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔ 25 جون 2020ء کو 16922کی تعداد میں روزانہ کے نئے معاملات درج کئے گئے تھے۔
اسی دوران ہندوستان میں ایکٹیو مجموعی معاملوں کی تعداد آج کم ہوکر 268581ہوگئی ہے۔مجموعی پازیٹیو معاملات میں ایکٹیو معاملات کی شرح مزید کم ہو کر اجتماعی معاملات کی تعداد کا 2.36فیصد ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی ایکٹیو معاملات میں 8720 معاملات کی کل کمی ریکارڈ کی گئی۔
بڑھتی ہوئی ریکووری اور روزانہ کے نئے معاملات کی کم ہوتی ہوئی تعداد کے ساتھ ، ہندوستان میں مجموعی ریکووری شدہ کیسوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ مجموعی ریکووری معاملات کی مجموعی تعداد آج 98 لاکھ (9807569)ہوگئی ہے، جو کہ 95.92فیصد کی ریکووری کی شرح کی ترجمانی کرتی ہے۔ریکور شدہ معاملات اور ایکٹیو معاملات کے درمیان فرق میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت یہ 9538988 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 24900 افراد نے ریکوور کیا۔
نئے ریکوور شدہ معاملات میں سے 77.66فیصد معاملات10 ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں ریکووری کے 4501معاملات رجسٹر کئے گئے۔اس کے بعد کیرالہ میں 4172ریکووری کے معاملات سامنے آئے۔چنڈی گڑھ میں 1901روزانہ کی ریکووری کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
نئے معاملات میں سے 78.16فیصد معاملات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔
کیرالہ میں سب سے زیادہ روزانہ کے نئے معاملات سامنے آئے، جو کہ 24 گھنٹوں میں 3047کی تعداد میں تھے۔گزشتہ روزمہاراشٹر میں 2498نئے معاملات ، جبکہ چنڈی گڑھ میں 1188نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی معاملات سے متعلق 252 اموات میں سے 77.38 فیصد اموات 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔
نئے اموات میں سے 19.84 فیصد امدات کی خبر مہاراشٹر سے آئی ہے، جہاں 50 افراد اس بیماری سے لقمہ اجل بن گئے۔ مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں بالترتیب 27 اور 26 نئی اموات درج کی گئیں۔
ایچ ایف ڈبلیو؍کووڈ-ریاستی اعدادو شمار ؍29 دسمبر 2020ء ؍2
*****
م ن۔ا ع۔ ن ع
U NO: 8494
(Release ID: 1684294)
Visitor Counter : 199
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam