وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے شانتی نکیتن میں وشوبھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے خطاب کیا


وشو بھارتی کا سفر ہر ہندوستانی کے لئے ایک فخر کی بات ہے: وزیراعظم

 وشو بھارتی کے لئے گرو دیو کا ویژن  خود انحصار بھارت کے لئے بھی ضروری: وزیراعظم

Posted On: 24 DEC 2020 2:02PM by PIB Delhi

 نئی دلّی  ،  24نومبر 2020 / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وشو بھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ  تقریبات سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وشو بھارتی کا سوسال کا سفر بہت خاص اور ہر ہندوستانی کے لئے ایک فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی  گرو دیو کا ویژن ، ان کی فکر اور ان کا یہ مشکل کام در حقیقت بھارت ماں کے لئے تھا۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کااظہار کیا کہ گرو دیو نے جونشانہ طے کیا تھا۔ وشو بھارتی، شری نکیتن اور شانتی نکیتن اس کو پورا کرنے کےلئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وشو بھارتی کے پیغام کو ہمارا ملک پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل سولر ایلائنس کے ذریعہ بھارت ماحولیاتی تحفظ کے لئے دنیا کی قیادت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس معاہدے کے اہداف کو جو کہ ماحولیات کے متعلق ہیں، حاصل کرنے کے لئے صحیح راستے پر چلنے والوں میں ہندوستان سب سے آگے ہے۔

وزیراعظم نے ان حالات کی یاد دہانی کرائی جن حالات میں یہ یونیورسٹی  قائم  ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کے نشانے یونیورسٹی کے نشانے کے عین مطابق تھے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان تحریکوں کی بنیاد بہت پہلے رکھی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو ایسی بہت سی تحریکات  سے توانائی حاصل ہوئی جو دہائیوں سے جاری تھیں۔ بھکتی تحریک نے ہندوستان کی روحانی اور ثقافتی یک جہتی کو مضبو ط کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھکتی عہد میں ہندوستان کے ہر خطے کے سادھو سنتوں نے ملک کے ضمیر کو زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے لئے اجتماعی حساسیت اوراعتمادکو جدوجہد کررہے بھارت کےلئے پورا کرنے میں بھکتی تحریک ایک بنیاد تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شری رام کرشن پرمہنس کے ذریعہ ہی ہندوستان کو سوامی وویکانند ملے۔ سوامی وویکا نند کے علم، بھکتی اور عمل میں یہ تینوں چیزیں ملی ہوئی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ سوامی وویکا نند نے اپنی  بھکتی کو وسعت دیتے ہوئے  ہر انسان میں بھگوان کو دیکھنا شروع کیا اور انہوں نے کرما کا نظریہ پیش کیا۔ جس میں انفرادی اور ادارہ جاتی تعمیر پر زور دیا گیا تھا۔ بھکتی تحریک کے تمام سادھو سنتوں نے جن کاتعلق بھارت کے تمام علاقوں سے تھا، اس کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ  بھکتی تحریک  کی سالہا سال کی مدت کے ساتھ ملک میں کرما تحریک نے بھی مضبوطی حاصل کی۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں چھتر پتی شیوا جی، مہارانا پرتاپ، جھانسی کی رانی، رانی چینیما، بھگوان برسا منڈا اور دوسرے کئی لوگوں کی مثالیں دیں اور کہا کہ  بھارت کے عوام غلامی اور غیرملکی اقتدار کے خلاف جنگ لڑرہے تھے اور چونکہ اس وقت نا انصافی اور استحصال اپنے عروج پر تھا ۔ ایسے میں کرما کے فلسفے سے عام شہریوں میں جدوجہد اور قربانی کا جذبہ پیدا ہوا اور مستقبل میں یہی چیز آزادی کی جدوجہد کے لئے تحریک کا اہم سبب بن گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھکتی تحریک سے کرما اور گیان کو تقویت ملی اور ان سے ہی آزادی کی تحریک میں بیداری لائی گئی۔ انہوں نےآگے کہا کہ اس وقت کی ضرورت یہ ہے کہ  علم  اور تعلیم کے اداروں کی آزادی کی جدوجہد کے لئے اسی طرح کی ایک نظریاتی تحریک پیدا کی جائے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ بھارت کے روشن مستقبل کے لئے ایک نئی نسل تیار کرنے کا فریضہ بھی انجام دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں بہت سے اہم تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں نے ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔تعلیمی اداروں سے نئی توانائی، نئی سمت،  بھارت کی آزادی کے لئے شروع کی گئی نظریاتی تحریک کو اونچائی حاصل ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھکتی تحریک نے ہمیں متحد کیا، گیان تحریک سے ہمیں فلسفیانہ طاقت حاصل ہوئی اور کرما تحریک سے ہمیں اپنے حقوق کے لئے لڑنے کا حوصلہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی جو پورے سو سال تک جار ی رہی قربانی اور خود کو وقف کرنے کے جذبے کی ایک لاثانی مثال بن گئی۔ اس تحریک سے متاثر ہو کر ایسے ہزاروں لوگ سامنے آئےجنہوں نے آزادی کی تحریک کے لئے قربانیاں دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وویکا نندکے ویدوں کے قومی احساسات کے پس پشت گرو دیو  کی گہری قوم پرستی بہت نمایاں ہے۔ یہ جذبہ نہ تو بدلا اور نہ کم ہوا۔ اس کا مقصد بھارت کو دنیا سے الگ رکھنے کا نہیں تھا۔  اس  ویژن کے پیچھے مقصد یہ تھاکہ جو کچھ بھارت میں اچھا ہے اورجو کچھ دنیا کے لئے اچھا ہوسکتا ہے اس سے دنیا مستفید ہو۔  وشوبھارتی  بھارت اور دنیا کے مابین ربط کا ایک  بہترین ذریعہ ہے ۔ گرو دیو کا وشو بھارتی کے لئے جوویژن تھا وہ خود انحصار بھارت کے  لئے بھی ضروری ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ خود انحصار بھارت کی مہم نہ صرف ہندوستان کی بہبود کے لئے ہے بلکہ پوری دنیا کی بہتری کے لئےہے۔یہ مہم ہندوستان کو طاقت ور بنانے  کی ایک مہم ہے یہ مہم  بھارت کی خوشحالی سے پوری دنیا میں خوشحالی لانے کی ایک مہم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۔رض  م ن  ۔ج ق )

U.NO. 8385

 


(Release ID: 1683304) Visitor Counter : 214