وزیراعظم کا دفتر

امریکہ سے لیجن آف میرٹ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھارت-امریکہ اسٹریٹیجک شراکت داری کے لئے بڑھتے ہوئے اتفاق رائے کا اعتراف ہے

Posted On: 22 DEC 2020 8:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے ذریعے لیجن آف میرٹ سے نوازے جانے کو اپنے لئے بڑا اعزاز محسوس کررہے ہیں۔

یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ ‘‘میں @POTUS @realDonaldTrumpکے ذریعے لیجن آف میرٹ سے نوازے جانے پر اپنے لئے بڑا اعزاز محسوس کررہا ہوں۔یہ دو فریقی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بھارت اور امریکہ کے لوگوں کی کوششوں کا اعتراف ہے، جس کی عکاسی بھارت –امریکہ اسٹریٹیجک شراکت داری کے تعلق سے دونوں ملکوں میں دو فریقی اتفاق رائے سے ہوتی ہے۔

21ویں صدی غیر معمولی چیلنجز اور مواقع دونوں ہی دستیاب کراتی ہے۔بھارت –امریکہ تعلقات ہمارے عوام کی منفرد قوتوں کو وسیع امکانات فراہم کرتے ہیں،تا کہ ہم پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے عالمی قیادت دستیاب کراسکیں۔

بھارت کے 1.3بلین عوام کی جانب سے  میں، بھارت-امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے امریکی  حکومت اور دونوں ملکوں کے سبھی دیگر حصص داروں کے ساتھ کام کرتے رہنے کے تئیں اپنی حکومت کے پختہ عزم اور عہدبستگی کا اعادہ کرتاہوں۔

 

 

 

******

 

م ن۔م م۔ ن ع

(23.12.2020)

U NO: 8335



(Release ID: 1682888) Visitor Counter : 141