صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 95 لاکھ کے پار


صحت یابی شرح 95.40 فیصد ، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے 

زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 3.13 لاکھ ہوئی

Posted On: 18 DEC 2020 11:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی19/دسمبر  2020 بھارت  نے عالمی وبا کورونا وائرس   لڑائی میں کامیابی حاصل کرنے کا ایک نیا ریکورڈ قائم کیا  ہے ۔ بھارت میں مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے  مریضوں کی کل تعداد 95 لاکھ ( 9520827) کو پار کر گئی ۔

زیر علاج مریضوں اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں کھائی بڑھتی جا رہی ہے ۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نے زیر علاج  مریضوں کو 92 لاکھ ( 9206996) سے زیادہ  کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔صحت یابی کی شرح  بھی بڑھ کر 95.40 فیصد ہو گئی ہے ۔ بھارت دنیا بھر میں سب سے زیادہ صحت یابی کی شرح والے ملکوں میں سے ایک ہے۔

صحت یاب ہونے والے کل معاملوں کی تعداد زیر علاج مریضوں کی تعداد سے 30 گنا زیادہ ہے ۔

1.jpg

روزانہ صحت یاب ہونے والے افراد کی بڑھتی تعداد نے نئے معاملوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس سے مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل کمی یقینی ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں صرف 22 ہزار 890 کورونا متاثر ہ معاملے پائے گئے ہیں ۔ اسی عرصے کے دوران بھارت میں صحت یابی31,087نئے معاملے درج کئے گئےہیں ۔

گزشتہ 21 دنوں سے صحت یابی کے نئے معاملے انفیکشن کے نئے معاملوں سے تجاوز کر گئے ہیں ۔

image2.jpg

ملک کی 5 ریاستوں میں کل صحت یاب ہونے والے  مریضوں کی تقریبا 52 فیصد (51.76فیصد) تعداد ہے ۔

image 3.jpg

10 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت یاب ہونے والے صصحت یاب7575.46فیصد  نئے معاملے دیکھے گئے ہیں ۔

کیرالہ میں ایک دن میں صحت یاب ہونے والوں کے سب سے زیادہ 4970 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر  میں 4358 اور مغربی بنگال میں 2747 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

image 4.jpg

10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 76.43 فیصد نئے معاملے ہیں ۔

کیرالہ میں روزانہ سب سے زیادہ 4969 نئے معاملے درج کیے جانے کا رجحان برقرار ہے۔ اسی طرح مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں 2245 اور 1584 نئے معاملے ہیں ۔

image 5.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 338 اموات درج کی گئی ہیں ۔

10 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75.15 فیصد نئی اموات ہوئی ہیں ۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (65) اموات ہوئی ہیں ۔مغربی بنگال اور دلی میں روزانہ 44 اور 35 اموات درج کی جا رہی ہیں ۔

image 6.jpg

بھارت میں روزانہ ہونے والی اموات میں  کمی برقرار ہے ۔ گزشتہ 13 دن سے روزانہ 500 سے بھی کم اموات درج کی جا رہی ہیں ۔

image 7.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-8209

م ن۔   ام۔ر۔ب

 



(Release ID: 1681703) Visitor Counter : 207