وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 19 دسمبر کو ایسوچیم فاؤنڈیشن ویک 2020 میں کلیدی خطبہ پیش کریں گے

Posted On: 17 DEC 2020 8:04PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 دسمبر کو صبح ساڑھے بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ایسوچیم فاؤنڈیشن ویک 2020 میں کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ وزیر اعظم ’ایسوچیم انٹرپرائز آف دی سینچری ایوارڈ‘ جناب رتن ٹاٹا کو پیش کریں گے، جو یہ ایوارڈ ٹاٹا گروپ کی جانب سے حاصل کریں گے۔

ایسوچیم کے بارے میں

ایسوچیم بھارت کے تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے پرموٹر چیمبرس کے ذریعہ 1920 میں قائم کیا گیا۔ 400 سے زائد چیمبرس اور ٹریڈ ایسو سی ایشنز کا حامل اور پورے بھارت میں 4.5 لاکھ سے زائد اراکین کو خدمات فراہم کرانے والا ایسوچیم بھارتی صنعت کے لئے علم کے سرچشمہ کے طور پر ابھرا ہے۔

****

م ن ۔ اب ن

U: 8195


(Release ID: 1681623) Visitor Counter : 115