صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد روز مرہ کے نئے معاملات سے متجاوز


صحت یابی کی شرح میں مسلسل بہتری کا رجحان جاری

Posted On: 17 DEC 2020 11:11AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍دسمبر، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ مرکزی حکومت کی  مرکوز حکمت عملی اور سرگرمی  کے ساتھ ساتھ  سوچ سمجھ کر کئے جانے والے اقدامات  کی وجہ سے  ہندوستان میں صحت یابی کی شرح متواتر  بہتر سے بہتر  ہورہی ہے اور  سرگرم معاملات کی تعداد میں تیزی سے کمی  آرہی ہے اور  اموات کی شرح بھی کم ہورہی ہے۔

 روز مرہ کی بنیاد پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  نئے معاملات سے متجاوز ہوگئی ہے، جس نے  صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل بہتری کو یقینی بنایا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی مجمودی تعداد  تقریبا 95 لاکھ  (9489740) ہے۔ آج صحت یابی کی شرح میں مزید بہتری آئی ہے اور یہ  95.31 فیصد  ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں اور سرگرم معاملات کے فرق میں  بھی مسلسل اضافہ   ہورہا ہے اور اس وقت  یہ  9167374 ہے۔

صحت یاب ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد  سے  بھارت کے سرگرم معاملات  کی تعداد میں مسلسل  کمی آرہی ہے۔ اس وقت  بھارت میں 322366 سرگرم معاملے ہیں، جو کہ  بھارت کے مجموعی پازیٹیو معاملات کا  محض 3.24 فیصد ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HL7P.jpg

 

بھارت کی صحت یابی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ  ہے۔ صحت یابی عالمی شرح  70.27 فیصد ہے جب کہ بھارت میں  صحت یابی  کی شرح 95.31 فیصد ہو گئی ہے۔ امریکہ، برازیل ، روس  اور اٹلی  میں صحت یابی کی شرح اس سے کم ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020G35.jpg

قومی کوششوں کے نتیجے میں 18  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  صحت یابی کی شرح ملکی  اوسط سے زیادہ ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BQRO.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں  صحت یاب ہونے کے 33291 نئے  معاملات  درج کئے گئے ہیں۔

نئے صحت یاب ہونے والوں میں سے 75.63 فیصد  10 ریاستوں ؍  مرکز کے زیر انتظام خطوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

صحت یاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد کے معاملے میں کیرل  سب سے آگے ہے، وہاں کووڈ – 19 سے  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  5728 ہے۔ مہاراشٹر روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی 3887 تعداد کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ  مغربی بنگال میں  نئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2767  رہی ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XAPA.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24010 نئے معاملات  درج کئے گئے ہیں۔

نئے معاملات میں  78.27 فیصد  کا تعلق  10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کیرل سے  6185 معاملات کی اطلاع ملی ہے، مغربی بنگال میں  2293  نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جب کہ چھتیس گڑھ میں گزشتہ روز  1661 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HL4N.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے  355 اموات میں سے  79.15 فیصد کی اطلاع ملی ہے۔

 مہاراشٹر سے 95 اموات کی اطلاع ملی ہے ، جو کہ نئی اموات کا  26.76 فیصد ہے ، مغربی بنگال سے 46 اور دہلی سے 32 نئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QO2Q.jpg

 

بھارت میں کووڈ – 19 سے ہونے والی روزانہ  اموات  کی تعداد میں بھی  مسلسل  کمی آرہی ہے۔ اس وقت کووڈ معاملات کی شرح اموات 1.45 فیصد ہے اور اس میں مسلسل  کمی آرہی ہے۔ بھارت کی شرح اموات دنیا میں سب سے کم ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PEGJ.jpg

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ا  گ- ق ر)

(17-12-2020)

U-8174



(Release ID: 1681384) Visitor Counter : 175