صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان کے ایکٹیو مجموعی کیسوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج مجموعی ایکٹیو کیس  کی تعداد 3.32 لاکھ


ہندو ستان میں گزشتہ 17 دنوں سے، 40 ہزار سے کم،  یومیہ  معاملات کی خبر

گزشتہ 11 دن سے، روزانہ فوت ہونے والوں کی تعداد، 500 سے کم

Posted On: 16 DEC 2020 12:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16؍ دسمبر 2020: ہندوستان کے مجموعی ایکٹیو معاملات  میں تخفیف کا رجحان بدستور جاری ہے۔ ملک میں اس وقت  مجموعی ایکٹیو کیسوں کی تعداد  332002  رہ گئی ہے۔ مجموعی پازیٹیو معاملات میں ایکٹیو کے معاملات  کا حصہ  مزید  کم ہو کر 3.34 فیصد  ہو گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں  کووڈ سے  صرف  26382 افراد ہی  متاثر پائے گئے۔ اسی مدت کے دوران  ہندوستان میں 33813 ریکوری کے نئے کیسز رجسٹر کئے گئے، جس سے ایکٹیو مجموعی کیسوں میں 7818 معاملات کی تخفیف ہوئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 17 دنوں میں  روزانہ کے  نئے  کیسوں کی تعداد  40000  سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہندوستان میں فی  10 لاکھ آبادی  پر  نئے کیسوں کی تعداد ، گزشتہ 7 دنوں میں دنیا میں  سب سے کم رہی ہے (147)

ریکوری شدہ مجموعی کیسوں کی تعداد 94.5 لاکھ (9456449) سے  تجاوز کر گئی ہے۔ ریکوری کی  شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ  95.21 فیصد ہوگئی ہے۔

نئے ریکوری شدہ کیسوں میں سے  76.43 فیصد معاملات  10 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  سامنے آئے ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں  سب سے زیادہ ریکوری  کے معاملات  کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جن کی تعداد 5066 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں  4395 افراد  نے  اس بیماری سے ریکور کیا ہے، جس کے بعد مغربی بنگال میں 2965  افراد  نے  ریکور کیا۔

 

نئے کیسوں میں سے 75.84 فیصد  معاملات 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

کیرالہ سے  روزانہ کے سب سے زیادہ تعداد میں معاملات  کی خبر ملی ہے، جو 5218 ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر  اور پھر  مغربی بنگال میں سب سے زیادہ بالترتیب 3442 اور 2289  نئے  کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 387  معاملات میں اموات کی  خبر موصول ہوئی ہے۔

نئی اموات میں سے  75.19 فیصد ، 10 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوں میں واقع ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں  سب سے زیادہ اموات  ہوئی ہیں (70)۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں 45،  جب کہ دہلی میں  41  یومیہ  اموات  کی خبر دی گئی ہے۔

 

 

ہندوستان میں روزانہ ہونے والی اموات میں واضح کمی کا رجحان ہو رہا ہے۔ گزشتہ 11 دن میں  500 سے کم یومیہ  اموات  رجسٹر کی گئی ہیں۔

 

گزشتہ 7 دنوں میں،  ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی پر  (2)نئی  اموات  دنیا بھر میں  سب سے کم  تعداد میں  (2)ہیں۔

********

م ن۔ا ع۔ق ر

(16.12.2020)

(U: 8133)


(Release ID: 1681023) Visitor Counter : 218