صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ندوستان نے ایک اہم سنگ میل کو عبور کیا


 ہندوستان میں کووڈکے فعال معاملوں کی تعداد 140دنوں کے بعد 4لاکھ سے نیچےآگئی

ہندوستان  دنیا کے ان ملکوں میں سے ایک  ہے ،جہاں فی 10لاکھ آبادی  کووڈ کے معاملات اوراموات  سب سے کم ہیں

157 دنوں کے بعد یومیہ اموات کی تعداد گھٹ کر 400سے نیچے پہنچ گئی ہے

Posted On: 07 DEC 2020 11:06AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 07؍دسمبر:ہندوستان نے آج ایک اہم سنگ میل کو عبورکیا۔ ہندوستان میں کووڈ کے فعال معاملوں کی تعدا د آج 4لاکھ سے گھٹ کر 396729 ہوگئی ۔ یہ تعداد کووڈ کے کل معاملات کا محض4.1فیصد ہے ۔ 140دنوں کے بعد یہ تعداد سب سے کم ہے ۔ 20جولائی،2020کوکل فعال معاملات کی تعداد 390459تھی ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZHQY.jpg

گذشتہ 10دنوں کے رجحان کو برقرارکھتے ہوئے گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ہندوستان میں یومیہ صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعدادیومیہ نئے معاملات سے زیادہ ہے ۔

گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں 32981کووڈ کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں جب کہ 39109نئے افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح نئے صحتیاب ہوئے  معاملوں اور نئے معاملوں کے درمیان 6128کے فرق نے گذشتہ 24گھنٹے کے درمیان کل فعال معاملات سے مجموعی طورپر 6519معاملات کی کمی واقع ہوئی ۔

گذشتہ 7دنوں کے دوران ہندوستان میں فی ملین آبادی کووڈ کے نئے معاملات دنیامیں سب سے کم میں سے ایک ہے ۔ گذشتہ 7دنوں کے دوران یہ تعداد 182ہے ۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M42I.jpg

ہندوستان میں فی 10لاکھ آبادی  کووڈ کے معاملات کی تعداد تاریخی  طورپر کم رہی ہے ۔ ہندوستان میں فی دس لاکھ آبادی کو وڈ کے معاملات 6988ہیں جب کہ عالمی اوسط 8438ہے ۔ http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034KWW.jpg

صحتیاب ہونے کے نئے معاملوں اورنئے فعال معاملوں کے درمیان جو فرق اس میں بہتری آئی ہے اور صحتیابی کی شرح بہترہوکر94.45فیصد ہوگئی ہے ۔

صحتیاب ہونے والے کل معاملے فی الحال 9139901ہیں ۔ صحتیاب ہونے والے معاملوں اورفعال معاملوں کے درمیان فرق آج بڑھ کر 87لاکھ (8743172)ہوگیا۔

صحت یاب ہونے والے نئے معاملوں میں سے 81.20 فیصد معاملے 10ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیں ۔

 مہاراشٹرمیں ایک دن میں سب سے زیادہ 7486نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5217مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ جب کہ دہلی میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4622درج کی گئی ہے ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IJGM.jpg

نئے معاملوں میں 76.20فیصد معاملے 10ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیں ۔

کیرالہ میں روزانہ سب سے زیادہ نئے معاملوں کی تعداد 4777درج کی گئی ہے ۔ اس کے بعد مہاراشٹرسے ایک دن میں 4757نئے معاملات درج کئے گئےہیں  ۔ جب کہ مغربی بنگال سے 3143نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052MCK.jpg

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 391مریضوں کے اموات کی اطلاع ملی ہے ۔10ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نئے مریضوں کی اموات کی شرح 75.07فیصد درج کی گئی ہے ۔ دہلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں (69)ہوئی ہیں ۔مغربی بنگال اورمہاراشٹرمیں بالترتیب 46اور40اموات ہوئی ہیں ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DZX2.jpg

پچھلے ہفتے کے دوران فی 10لاکھ آبادی روزارنہ رجسٹراموات کا موازنہ عالمی سطح پرکیاگیاتو ہندوستان میں یہ سب سے کم یعنی فی دس لاکھ  آبادی محض 3اموات واقع ہوئی ہیں ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007S5VU.jpg

یہاں تک کہ مجموعی بنیاد پر جدول بنایاگیا تو ہندوستان دنیا کے ان ملکوں میں سے ایک ہے  جہاں فی دس لاکھ آبادی اموات سب سے کم (101)ہیں ۔

 

***************

 (م ن ۔م ع ۔ع آ )

U-7871



(Release ID: 1678799) Visitor Counter : 239