وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 4 دسمبر کو آئی آئی ٹی-2020 عالمی سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے
Posted On:
03 DEC 2020 9:54PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 4 دسمبر 2020 کو صبح 09:30 بجے ، پین آئی آئی ٹی، یو ایس اے کے زیر اہتمام آئی آئی ٹی-2020 علمی سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اس سال کی سربراہ کانفرنس کا موضوع ’دی فیوچر از ناؤ‘ ہے۔ سربراہ کانفرنس عالمی معیشت، ٹیکنالوجی، اختراعات، صحت، رہائش گاہ کا تحفظ اور خلئی تعلیم جیسے معاملوں پر مرکوز ہوگی۔
پین آئی آئی ٹی، یو ایس اے 20 سال سے زیادہ پرانی ایک آرگنائزیشن ہے اور پین آئی آئی ٹی، یو ایس اے 2003 سے اس کانفرنس کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں صنعت، تعلیم اور حکومت سمیت مختلف شعبوں کے مقررین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ پین آئی آئی ٹی امریکہ کے سابق طلبا کی رضاکار ٹیم کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔
******
م ن۔ ن ر
U-NO.
(Release ID: 1678675)
Visitor Counter : 138
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam