وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی آئی ٹی-2020 عالمی سربراہ کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کیا
کووڈ-19 کے بعد ری- لرننگ، ری- تھنکنگ، ری –انوویٹنگ اور ری- انوینٹنگ نظام ہوگا: وزیراعظم
Posted On:
04 DEC 2020 10:56PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 04 دسمبر 2020 /
وزیراعظم نریندر مودی نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس آج، پین آئی آئی ٹی یو ایس یس کے زیر اہتمام آئی آئی ٹی-2020 عالمی سربراہ کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ’’اصلاح، کارکردگی، تبدیلی‘‘ کے اصول پر پوری طرح عہدبند ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اس میں سےکوئی بھی شعبہ اصلاحات کے دائرے سے باہر نہیں رہ گیا ہے۔ انھوں نے حکومت کے ذریعے مختلف شعبوں میں کی گئیں وسیع اصلاحات؛ مثلاً محنت و مزدوری سے متعلق 44 مرکزی قانونوں کو صرف 4 قانون میں تبدیل کرنا، دنیا میں سب سے کم کارپوریٹ ٹیکس کی شرح ، پیداوار کے ساتھ ساتھ مینو فیکچرنگ کو بڑھانے کے لئے 10 اہم سیکٹروں میں پیداوار پر مبنی ترغیباتی اسکیم ، کی جانکاری فراہم کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کے اس آزمائشی وقت میں، ہندوستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی اور زیادہ تر سرمایہ کاری تکنیک کے شعبے میں ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے آج کے اقدامات کل کی دنیا کو شکل دیں گے۔ انھوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ کووڈ-19 کے بعد ری- لرننگ(از سر نو مہارت)، ری تھنکنگ ( از سر غور و فکر)، ری انوویٹنگ (از سر نو اختراعات) اور ری انوینٹنگ (دوبارہ ایجاد) نظام ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً ہر شعبے میں معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جو ہماری دنیا کو دوبارہ سے نئی توانائی بخشے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ’آسان طرز زندگی‘ کو یقینی بنائے گی اس کے ساتھ ساتھ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی زندگی پر بھی مثبت اثر ڈالے گی۔ انھوں نے کہا کہ صنعت اور اکیڈمک شعبے کی شراکت کی وجہ سے عالمگیر وبا کے دوران بہت سی اختراعات سامنے آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج دنیا کو نئے حالات میں ڈھالنے کیلئے کی عملی حل کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پین آئی آئی ٹی تحریک کی اجتماعی طاقت آتم نربھر بھارت یا خودانحصار ہندوستان بنانے کے خواب کوتعبیر دینے میں سمت دے سکتی ہے۔ انھوں نے غیر ممالک میں رہ رہے ہندوستانیوں کو ہندوستان کا سفیر بتایا، جن کی آواز اس امر کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے کہ دنیا، ہندوستان کے نظریے کو صحیح معنوں میں سمجھ سکے۔
سال 2022 میں ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے پین آئی آئی ٹی تحریک سے ’’گوئنگ بیک ٹو انڈیا‘‘ (ہندوستان کو واپس دینا) کے سلسلے میں ایک اعلیٰ معیار قائم کرنے پر زور دیا۔ اس بارے میں انھوں نے سبھی سےاپنے نظریات اور سجھاؤ دینے کے بارے میں بھی کہا کہ ہم آزادی کے 75ویں سال کو کیسے مناسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ اپنے نظریات MyGov یا براہ راست میرے ساتھ نریندرمودی ایپ پر مشترک کرسکتے ہیں۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہندوستان میں ہیکاتھن کی ثقافت کا فروغ ہورہا ہے اور ان ہیکاتھنوں میں نوجوان فکر ،قومی اور عالمگیر مسائل کے مستقل حل پیش کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور دنیا کے بہترین طرز عمل سے سیکھنے کے لئے عالمی سطح پر پلیٹ فارم مہیا ہو، اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ہماری حکومت جنوب مشرق ایشیا اور یوروپ کے کئی ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے ویبھو چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس نے سائنس اور اختراعات کے میدان میں اعلی درجے کی صلاحیتوں کو ایک ساتھ جمع کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس کانفرنس نے سائنس اور ایجاد کے شعبے میں مستقبل کے تعاون کا راستہ طے کردیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنے کام کرنے کے طریقے میں ایک عمیق تبدیلی کا شاہدبن رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے جب آئی آئی ٹی ائیرو اسپیس انجینئروں کو تیار کرتا تھا، تب انہیں روزگار مہیا کرنے کے لئے اندرون ملک ایک مضبوط صنعتی ماحولیاتی نظام نہیں تھا، لیکن آج خلاء کے شعبے میں تاریخی اصلاحات کے ساتھ ،بنی نوع انسانی کے سامنے موجود یہ آخری محاذ ہندوستانیوں کی صلاحیتوں کے لئے کھلا ہواہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ہر روز نئے اسپیس ٹیک اسٹارٹ اپ آرہے ہیں۔ انھوں نے اس اعتما دکا اظہار کیا کہ حاظرین میں شامل کچھ افرادپوری بے باکی کے ساتھ اس مقام تک جائیں گے، جہاں پہلے کوئی نہیں پہنچا ہے۔ ہندوستان میں کئی سیکٹروں میں جدید ترین اور بالکل ہی نئی طرز سے کام انجام دئیے جا رہے ہیں۔
آج آئی آئی ٹی کے سابق طلبا بڑی تعداد میں صنعت، تعلیم ، فنکاری ور حکومتوں میں عالمی قیادت کے عہدوں پر فائز ہیں۔ اس لئے انھوں نے سابق طلبا پر زور دیا کہ وہ تکنیک کی ابھرتی ہوئی اس نئی دنیا میں بحث و مباحثے اور ان کے حل کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں۔
*****
م ن۔ ن ر
U NO: 7842
(Release ID: 1678556)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam