صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت کے فعال معاملے 132 دنوں کے بعد نیچے گر کر  4.28  لاکھ پر پہنچے


گزشتہ  تین دنوں سے یومیہ نئے معاملے تقریباً 30 ہزار پر برقرار

Posted On: 02 DEC 2020 11:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  02 دسمبر  2020 : بھارت میں فعال نئے معاملوں کی تعداد آج  4.28 لاکھ (428644) پہنچ گئی ہے۔  یہ 132 دنوں کے بعد سب سے کم ہے۔ 23 جولائی 2020 کو کل فعال معاملے 426167 تھے۔

فعال معاملے میں کمی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔ بھارت میں کل مثبت معاملوں کے مقابلے موجودہ فعال معاملوں کی تعداد صرف 4.51 فیصد ہے۔

1.jpg

گزشتہ تین دنوں سے ملک میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی تعداد تقریباً 30 ہزار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 36604 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 43062 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے اپنے گھروں کو جاچکےہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران یومیہ صحت یاب ہونے والے معاملوں کی تعداد  یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ رہی ہے۔

2.jpg

نئے معاملوں کے مقابلے نئی صحت یابیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح آج بہتر ہو کر 94.03 فیصد ہوگئی۔

صحت یاب  ہونے والوں کی کل تعداد 8932647 ہے ۔ صحت یابی کے معاملوں اور فعال معاملوں کے درمیان فرق جو کہ تیزی سے بڑھ رہا ہے آج 85 لاکھ کو پار کرگیا اور اس کی موجودہ تعداد 8504003 ہے۔

صحت یابی کے نئے 78.35 فیصد معاملے دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ صحت ہونے والوں کی تعداد 6290 ہے۔ کیرالہ 6151 صحت یابی کے ساتھ  دوسرے نمبر پر اور 5036 نئی صحت یابی کے ساتھ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

 

3.jpg

نئے معاملوں میں سے77.25 فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں ۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ نئے معاملے ، 5375 درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر  میں نئے معاملوں کی کل تعداد 4930  ہے ۔

4.jpg

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 501 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نئی اموات میں سے 79.84 فیصد اموات  دس ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ لوگوں (95) کی موت ہوئی ہے۔ دہلی اور مغربی بنگال میں بالترتیب 86 اور 52 اموات ہوئی ہیں۔  

5.jpg

****

 (م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

U- 7730


(Release ID: 1677622) Visitor Counter : 216