صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

روزانہ نئے معاملات میں69فیصد معاملے 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مہاراشٹر، دہلی، کیرالا، مغربی بنگال، راجستھان، اترپردیش، ہریانہ اور چھتیس گڑھ سے سامنے آرہے ہیں


فی 10 لاکھ آبادی پر جانچ کے اعداد وشمار میں ایک لاکھ کو پار کیا

23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی اوسط سے فی 10 لاکھ آبادی بہتر جانچ

Posted On: 28 NOV 2020 11:32AM by PIB Delhi

نئی دہلی:28 نومبر، 2020:ہندوستان میں فعال معاملات کی تعداد 454940 رہی ہے۔ ہندوستان کے کُل تصدیق شدہ معاملات میں فعال معاملات فی الحال 4.87 فیصد  ہیں۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 41322 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

یومیہ نئے معاملوں کے 69.04 فیصد کاتعاون آٹھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں مہاراشٹر، دہلی ، کیرالا، مغربی بنگال، راجستھان، اترپردیش، ہریانہ  اور چھتیس گڑھ کے ذریعے کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر 6185 نئے کووڈ معاملوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دہلی میں 5482 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد کیرل میں 3966 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

فی دس لاکھ آبادی پر جانچ نے آج ایک لاکھ کی تعداد کو پار کرلیا  ہے۔ ہندوستان میں فی دس لاکھ آبادی پر جانچ کی صورتحال 100159.7 ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کی گئی 1157605جانچ کے ساتھ مجموعی جانچ 13.82 کروڑ (138220354) جانچ کی گئی ہے۔

جانچ کے معاملوں میں مسلسل کی جارہی پیش رفت نے کُل معاملات کے تیزی سے سامنے آنے میں اہم کردار نبھائی ہے۔ ملک میں 1175 سرکاری لیباریٹریوں اور 986 نجی لیباریٹروں سمیت 2161 جانچ لیباریٹریوں کے ساتھ یومیہ جانچ کی صلاحیت میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے۔

23 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں قومی اوسط کے مقابلے فی دس لاکھ آبادی پر جانچ کے بہتر نتائج ہیں۔

13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی اوسط کے مقابلے فی دس لاکھ آبادی پر جانچ کی تعداد کم ہے۔

ہندوستان میں صحتیاب ہوئے کُل معاملات 87.59 لاکھ (8759969)  ہیں۔ صحتیاب معاملوں کی قومی شرح آج 93.68 فیصد ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 41452 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 76.55 فیصد  نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

دہلی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 5937 مریضوں کو شفایاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ کیرالا میں 4544  افراد اور اس کے بعد مہاراشٹر میں 4089 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 78.35 فیصد کے سا تھ پچھلے 24 گھنٹوں میں 485 موت کے معاملے درج کیےگئے ہیں۔

دہلی میں سب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 85 اور مغربی بنگال میں 46 اموات درج کی گئی ہیں۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7657



(Release ID: 1676942) Visitor Counter : 143