صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مسلسل 44ویں روز بھی، ہندوستان میں نئے کیسوں کے مقابلے میں، روزمرہ کی نئی ریکوری کے معاملوں کی تعداد زیادہ رہی


ایکٹیو کیس کی تعداد کم ہوکر 4.65 لاکھ رہ گئی

Posted On: 16 NOV 2020 11:37AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16/نومبر 2020 ۔  ہندوستان میں مسلسل 44ویں دن روزانہ کے نئے کیسوں کے مقابلے میں روزانہ کی نئی ریکوریوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 43851 مریض ریکور ہوئے جب کہ نئے کیسوں کی تعداد صرف 30548تھی۔اس سے ایکٹیو معاملات کی تعداد میں مجموعی طور سے 13303کی کمی ہوئی اور یہ اب 465478 رہ گئی ہے۔

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012TQY.jpg

 

30548فی معاملوں کی روزانہ کی نئی تعداد تاریخی طور پر کم ہےجو یوروپ اور امریکہ میں بہت سے ممالک کے مقابلے میں اہمیت کے حامل ہے جہاں روزانہ کے نئے معاملات کی تعداد میں وسیع پیمانے پرمسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TNAL.jpg

 

سرکار کی اعلی سطحی جامع ٹیسٹنگ کی جاری کوششوں کے باعث مجموعی پوزیٹیو معاملات کی تعداد قابل ذکر حدتک نچلی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030DR4.jpg

 

ریکوری کی شرح آج بڑھ کر 93.27ہوگئی ہے۔مجموعی ریکورکیسز کی تعداد 8249579ہوگئی ہے۔ریکورشدہ معاملات میں سے 78.59فیصد معاملات کی خبر دس ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملی ہیں۔

دہلی میں ریکورشدہ کیسزکے معاملات کی تعداد سب سے زیادہ رہی جس میں 7606 کنفرم معاملات کے مریض ریکور کرگئے۔کیرالہ میں روزانہ کی ریکوری 6684 رہی جب کہ مغربی بنگال میں 4480 نئی ریکوری معاملات کی خبرملی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EE70.jpg

دس ریاستوں نیز مرکز کے انتظام علاقوں سے نئے کیسوں میں سے 76.63 فیصد معاملات کی خبر آئی ہے۔

کیرالہ میں 4581 نئے کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔ دہلی  میں جہاں گزشتہ چنددنوں میں کیسوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہورہاتھا،گزشتہ  روز صرف 3235 نئے کیس درج کیے گئے۔اس کے بعد مغربی بنگال میں نئے کیسوں کے تعداد 3053 رہی۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051YQW.jpg

 

435 نئی اموات میں سے 78.85فیصد اموات دس ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں واقع ہوئیں۔

نئی اموات میں سے تقریبا پانچواں، دہلی میں 21.84فیصد اموات ہوئی جہاں مرنے والوں کی تعداد 95 رہی اور اس نے مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑدیا۔ مہاراشٹر میں 60 ؍اموات ہوئیں جو کہ نئی اموات کا 13.79فیصد ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006EH9T.jpg

14 ریاستوں میں فی ملین شرح اموات، 94 کے قومی اوسط کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007FWTU.jpg

13 ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کیس کی شرح اموات قومی اوسط کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008KYW9.jpg

مرکزی حکومت ان ریاستوں کے ساتھ قریبی رابطے سے ان کی آئی سی یو میں نازک صورت حال والے مریضوں کی کلینک جاتی دیکھ بھال کے انتظامیہ اور دیکھ بھال کے طریق کار کے تیارکردہ معیار کے مطابق کام کررہی ہے جس کے تحت نجی اور سرکاری اسپتالوں کا احاطہ ہوتا ہے اور جو اسپتال میں داخل مریضوں نیز گھر میں آئسولیشن والے مریضوں کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔کثیر رخی تادیبی مرکزی ٹیمیں ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تعینات بھی کئی گئی ہیں تاکہ انہیں کووڈ انتظامیہ میں امداد فراہم کی جاسکے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام سرکاروں کےذریعہ عوامی صحت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی میٹنگوں کا باقاعدگی کے ساتھ انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

******

 

م ن۔  ا ع ۔ ج ا

U-NO.7265


(Release ID: 1673122) Visitor Counter : 239