وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے اسرو کو پی ایس ایل وی-سی 49/ای او ایس-01 مشن کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں بھیجنے پر مبارک باد دی

Posted On: 07 NOV 2020 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07نومبر ،2020   / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم اسرو اور بھارت کی خلائی صنعت کو پی ایس ایل وی – سی 49 / ای او ایس -01 مشن کو کامیابی کےساتھ خلاء میں بھیجنے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے کہا  ‘‘میں اسرو اور بھارت کی خلائی صنعت  کو  پی ایس ایل وی – سی 49 / ای او ایس -01 مشن کو آج کامیابی کےساتھ خلاء میں بھیجنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ کووڈ – 19 کے وقت میں ہمارے سائنسداوں نے آخری مدت پوری کرنے کے لیے بہت سی مجبوریوں پر غلبہ حاصل کیا۔

اس مشن میں نو مصنوعی سیارچے بھی خلاء میں بھیجے گیے ہیں جن میں امریکہ اور لگشمبرگ کے چار چار سیارچے اور ایک سیارچہ لیتھوانیا کا شامل ہے۔ ’’

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 7036


(Release ID: 1671164) Visitor Counter : 147