صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ لگاتار جاری
ستائیس ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 20 ہزار سے کم فعال معاملے
کل فعال معاملوں میں سے 78 فیصد دس ریاستوں میں
Posted On:
05 NOV 2020 11:52AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 /نومبر 2020 : ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔ گزشتہ سات دنوں سے فعال معاملوں کی تعداد چھ لاکھ سے کم بنی ہوئی ہے اور ان کی موجودہ تعداد 527962 ہے۔ فعال معاملے اب ملک کے کل مثبت معاملوں کا صرف 6.31 فیصد ہیں۔
قومی رجحان کے مدنظر 27 ریاستوں/مرکز کے زیراتنظام علاقوں میں بیس ہزار سے کم فعال معاملے ہیں۔
ملک کے کل فعال معاملوں میں سے 78 فیصد دس ریاستوں / مرکز کے زیراتنظام علاقوں میں ہیں ۔مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی اور مغربی بنگال میں مجموعی طور پر 51 فیصد سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔
فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ صحتیابی کے معاملے بھی لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد اب 7711809 ہوچکی ہے۔ صحتیاب ہونے والے معاملے اور فعال معاملے کے درمیان فرق اب تقریباً 72 لاکھ (7183847) ہے۔ قومی سطح پر صحتیابی کی شرح 92.20 فیصد ہوچکی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کووڈ کے 55331 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 50210 ہے۔
صحتیاب ہونے والے 82 فیصد نئے افراد دس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیں۔
مہاراشٹر، کیرالہ اور کرناٹک میں ایک دن کے اندر سب سے زیادہ ، آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ ان کی مجموعی طور پر تعداد 50 فیصد سے زیادہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50210 نئے تصدیق شدہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔
نئے معاملوں میں سے 79 فیصد 10 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پائے گئے ہیں۔
کیرالہ میں اب بھی سب سے زیادہ نئے معاملے درج کئے جارہے ہیں جہاں پر ان کی تعداد 08 ہزار سے زیادہ ہےجبکہ دہلی میں 06 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 704 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ان میں سے تقریباً 80 فیصد اموات 10 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ 42 فیصد سے زیادہ اموات اکیلے مہاراشٹر میں ہوئی ہیں جہاں پر یہ تعداد 300 ہے۔
***********
م ن۔ ق ت۔ م ص
U-NO.6968
05.11.2020
(Release ID: 1670327)
Visitor Counter : 254
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam