صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
75لاکھ سے زیادہ صحتیاب معاملوں کے ساتھ ہندوستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست
فعال معاملوں کے فیصد میں گزشتہ دو ماہ کے دوران تین فیصد سے زیادہ کی کمی واقع
ہندوستان نے 11 کروڑکُل ٹیسٹوں نے نشانے کو پار کیا
Posted On:
02 NOV 2020 11:39AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 نومبر 2020: ہندوستان زیادہ سے زیادہ صحتیاب ہونے والے ملک کی حیثیت سے سرفہرست عالمی پوزیشن پربرقرار ہے۔آج کل صحتیاب ہوئے معاملوں کی تعداد 75 لاکھ سے (7,544,798) سے تجاوز کرگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53,285ریکوریز درج کی گئیں۔
ملک میں سرگرم معاملوںمیں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ہندوستان میں اس وقت کُل سرگرم معاملے 5,61,908 ہیں۔
سرگر م معاملوں کی تعداد ملک میں کل مثبت معاملوں کا مخصوص 6,83فیصدہے۔
محض دوماہ کےعرصے کے دوران ، فعال معاملوں کی کل فیصد میں تین فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔تین ستمبر 2020 کو فعال معاملوں کی فیصد 21.16 فیصد تھی۔
جنوری 2020 سے مسلسل کووڈ -19 کے ٹیسٹوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا مظاہرہ کیا ہے۔وسیع جانچ ، بروقت اسپتال میں بھرتی ،وقت پرٹریکنگ اورتشخیص اورعلاج کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔اس طرح آج ہوئے کُل یٹسٹوں کے ساتھ 11 کروڑ (11,07,43,103) کے ہدف کو عبور کرلیا ہے۔
ملک بھر میں جانچ کرنے کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ملک میں 2037 لیباریٹریاں ہیں ، جو مرکز اور ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں قائم کی گئی ہیں۔
صحتیاب ہوئے معاملوںکی زیادہ تعداد نے ٹھیک ہوئے معاملات کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور یہ اب بڑھ کر 91.68 فیصد ہوگئی ہے۔
صحتیاب ہوئے نئے معاملات میں سے 78فیصد معاملے 10 ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں پرمرکوز ہے۔کیرالہ اورکرناٹک اس اونچی شرح میں سب سے زیادہ تعاون دیا ہے اور یہ 8000 معاملات سے زیادہ ہیں ۔اس کے بعد مہاراشٹر اوردہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران ، ملک میں 45,321تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس میں سے 80فیصد معاملے 10 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں سے ہیں۔ کیرالہ میں اب بھی سب سے زیادہ 7,025نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد مہاراشٹر اوردہلی میں 5,000سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 496 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ان میں سے تقریباََ 82فیصد معاملے 10 ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقو ں میں مرکوز ہیں۔
نئی اموات میں سے تقریباََ 22فیصد سے زیادہ اموات (113 اموات) مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔اس کے بعد مغربی بنگال میں 59 اموات درج کی گئی ہیں۔
*********
م ن۔ش ت ۔رم
U- 6878
(Release ID: 1669439)
Visitor Counter : 198
Read this release in:
Punjabi
,
Telugu
,
Malayalam
,
Bengali
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil