صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے مجموعی طورپر 10کروڑ ٹیسٹوں کے نشان کو پار کرلیا


گزشتہ 9دنوں میں آخری ایک کروڑ ٹیسٹ کئے گئے

گزشتہ 24گھنٹے میں 14.5لاکھ کووڈ ٹیسٹ کئے گئے

Posted On: 23 OCT 2020 12:18PM by PIB Delhi

بھارت  نے جنوری 2020 کے بعد سے کووڈ 19 کے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک  نے آج کُل 10 کروڑ ٹیسٹوں (10،01،13،085) کی حد کو عبور کیا ہے۔

ایک اور کامیابی کے طورپر گزشتہ 24 گھنٹے میں  1442722 ٹیسٹ کئے گئے ۔

 

ملک نے  ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں  ملک بھر میں تقریباً  2000 لیبز اور مرکز اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  حکومتوں کی باہمی تعاون کے ساتھ کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ روزانہ 15 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاسکتی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GEH7.jpg

ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر میں ملک بھر میں جاری ترقی پذیرائی نے ٹیسٹوں  کی تعداد میں تیزی سے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک میں 1989 ٹیسٹنگ لیبز سمیت 1122 سرکاری لیبارٹریوں اور 867 نجی لیبارٹریوں کے ساتھ ، روزانہ کی جانچ کی صلاحیت کو کافی حد تک فروغ ملا ہے۔

مستحکم بنیادوں پر اعلی سطح کے جامع ٹیسٹ  کے نتیجے میں زیر علاج مریضوں کی قومی شرح کو بھی کم کیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انفیکشن کے پھیلاؤ کی شرح موثر انداز میں قابو کی  جارہی ہے۔ مجموعی  طورپر 10 کروڑ ٹیسٹو ں کی تعداد کو عبور کرتے ہی مجموعی شرح میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے۔ آج قومی سطح پر زیر علاج مریضوں کی شرح 7.75فیصد ہے۔

یہ مرکزی حکومت کی کامیاب ٹیسٹ ، ٹریک ، ٹریس ، ٹریٹ  اور ٹیکنالوجی کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے جن پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی جانب  سے مؤثر انداز میں عمل کیا جارہا  ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K8ND.jpg

خطے میں زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ پازیٹو معاملوں کی جلد نشاندہی ،موثر نگرانی کے ذریعہ فوری ٹریکنگ اور ٹریسنگ  اورشدید معاملوں میں اسپتال اور گھروں میں  بروقت موثر علاج کا نتیجہ ہے۔ان  اقدامات کے نتیجہ میں آخر کار شرح اموات کم ہورہی ہے۔

آخری ایک کروڑ ٹیسٹ پچھلے نو دنوں میں کئے گئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HU7K.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XXY9.jpg

قومی اعدادو شمار  کے مقابلے میں 15 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتطام علاقے اعلی مثبت شرح کا مظاہرہ کررہے ہیں ، جو ان علاقوں میں اعلی سطح کی  جامع ٹیسٹنگ  کی ضرورت کی نشاندہی کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔

  م ن، ام

23-10-2020

U-6648



(Release ID: 1666998) Visitor Counter : 170