صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندستان میں پچھلے تین دنوں سے کووڈ-19 کے فعال معاملات کل معاملات کے دس فی صد سے کم
پچھلے تین دنوں میں یومیہ مثبت معاملوں کی شرح پانچ فی صد سے کم پر برقرار
Posted On:
22 OCT 2020 11:44AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 اکتوبر ۔ ہندستان میں کووڈ-19 کے فعال معاملوں میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے۔ پچھلے تین دنوں میں کووڈ-19 کے فعال معاملات ، کل معاملات کے پانچ فی صد سے کم پر برقرار ہیں جو ملک بھر میں کووڈ مریضوں کے دس فعال معاملات میں سے صرف ایک معاملہ کا پتہ دیتے ہیں۔
فی الحال ملک کے کل مثبت معاملوں کے محض 9.29 فی صد فعال معاملے ہیں، مثبت معاملوں کی تعداد 7 لاکھ15 ہزار 812 ہے۔
ایک دیگر سنگ میل طےکرتے ہوئے کووڈ-19 کےیومیہ مثبت معاملوں کی شرح پچھلے تین دنوں میں پانچ فی صد سے کم پر برقرار ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں کی مرکوز حکمت عملیوں اور اقدامات کے ذریعہ انفیکشن کے پھیلاؤ پر موثر طور پر قابو پایا جارہا ہے۔ آج مثبت معاملوں کی شرح 3.8 فی صد بتائی جاتی ہے۔
یومیہ مثبت معاملوں کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ فعال معاملوں میں بھی کمی آرہی ہے جو آج 7.5 لاکھ ہے (7 لاکھ 15 ہزار 812) سے کم ہے۔
ٹھیک ہوئے کل معاملات کی تعداد تقریباً 69 لاکھ (68 لاکھ 74 ہزار 518) ہے ۔ فعال معاملات اورٹھیک ہوئے معاملات کا فرق مسلسل طور پر بڑھتا جارہا ہے اور آج اس کی تعداد 61 لاکھ 58 ہزار 706 ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 79ہزار 415 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا ہے جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملات 55 ہزار 839 ہیں۔ ٹھیک ہونے کی قومی شرح بڑھ کر 89.20 فی صد ہوگئی ہے۔
ٹھیک ہونے والے نئے 81 فی صد معاملات دس ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مرکوز ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں 23 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک ہوئےہیں۔
55 ہزار 839 نئے تصدیق شدہ معاملے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں در ج کئے گئے ہیں۔
78 فی صدیہ معاملات 10 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔ مہاراشٹر اور کیرالہ میں اب بھی نئےمعاملات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ان دنوں ریاستو ں میں 8 -8 ہزار نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک کا نمبر آتا ہے جہاں 5 ہزار سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 702 اموات بھی ہیں۔ ان میں سے تقریباً 82 فی صد دس ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مرکوز ہیں۔
25 فی صد سے زائد اموات مہاراشٹر( 180 اموات) سے ہیں۔
م ن۔ ن ۔ ج
Uno.6614
(Release ID: 1666721)
Visitor Counter : 217
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam