کابینہ

کابینہ نے 2020-2019 کے لیے پیداواریت سے جڑے بونس اور غیر پیداواریت سے جڑے بونس کو منظوری دی

Posted On: 21 OCT 2020 3:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 اکتوبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سال 2020-2019 کے لیے پیداواریت سے جڑے بونس کی ادائیگی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس سے ریلوے، ڈاک، دفاع، ای پی ایف او، ای ایس آئی سی وغیرہ جیسے کاروباری اداروں کے 16.97 لاکھ نان- گزٹیڈ ملازمین کو فائدہ ہوگا اور مالیاتی بوجھ 2791 کروڑ روپے ہوگا۔

غیر- پی ایل بی یا ایڈہاک بونس نان- گزٹیڈ مرکزی ملازمین کو دیا جائے گا۔ اس سے 13.70 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا اور اس کا مالیاتی بوجھ 946 کروڑ روپے ہوگا۔

بونس کے اعلان سے کل 30.67 لاکھ ملازمین کو فائدہ ہوگا اور کل مالیاتی بوجھ 3737 کروڑ روپے ہوگا۔

پچھلے سال نان- گزٹیڈ ملازمین کو ان کی کارکردگی کے لیے بونس کی ادائیگی عام طور پر دُرگا پوجا / دشہرہ سے پہلے کر دی جاتی تھی۔  حکومت اپنے نان- گزٹیڈ ملازمین کے لیے پیداواریت سے جڑے بونس (پی ایل بی) اور ایڈہاک بونس کی فوری ادائیگی کا اعلان کر رہی ہے۔

 

                                          **************

م ن ۔ ق ت   

U: 6587



(Release ID: 1666663) Visitor Counter : 158