صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت فعال معاملوں  میں مسلسل کمی کے  ایک مستقل راستے پرگامزن


ایک ماہ کے بعد پہلی بار فعال معاملوں کی تعداد 9 لاکھ سے کم

بازیابی کے نئے معاملے مستقل   تیسرے ہفتے نئے تصدیق شدہ معاملوں سے زیادہ

Posted On: 09 OCT 2020 11:12AM by PIB Delhi

بھارت میں فعال معاملوں میں مسلسل کمی کا رجحان درج کیا گیا ہے۔ایک ماہ بعد پہلی بار ،فعال معاملے نولاکھ سے بھی  کم ہوگئے  ہیں۔بھارت میں نو ستمبر کو 8.97 لاکھ فعال  معاملے درج کئے جانے کے بعد آج 8.93 لاکھ  فعال معاملے درج کئے گئے ہیں۔

حال میں فعال معاملے 8,93,592 ہیں ، جو ملک کے مثبت معاملوں کا 12.94فی صد ہے ،جس سے کُل معاملوں میں مستقل گرتی ہوئی فی صد ظاہر ہوتی ہے۔

image0010JUF.jpg

 

فعال معاملوں میں فی صد کی کمی کے رجحان کو صحت یاب  ہونے والے معاملوں میں اضافے سے کافی مدد ملی ہے ۔کُل صحت مند ہونے والے معاملے 59,06,069 ہیں ۔ فعال معاملوں اور بازیابی کے معاملوں کے درمیان کا فرق 50 لاکھ ( (50,12,477کو تجاوز کرچکا ہے۔

بازیابی کے معاملوں میں مسلسل اضافے سے یہ فرق مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔

بازیابی کے معاملوں کی بڑھتی  ہوئی تعداد سے قومی بازیابی کی شرح مزید بہتر ہوکر 85.52 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 78,365 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں کے چھٹی دی جاچکی ہے،جبکہ نئے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 70,496 ہے۔

بھارت میں مسلسل تین ہفتوں سے  بازیابی کے معاملے نئے معاملوں سے زیادہ ہیں۔ان تین ہفتوں کے دوران نئے معاملوں میں کمی کا ایک مسلسل رجحان ظاہر ہوتا ہے۔

یہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتطام علاقوں اور مرکزی حکومت کی جانب سے جامع ٹیسٹنگ ، ٹریکنگ ، فوری طور پر اسپتال میں داخل ہونا اور معیاری علاج کے  پروٹوکول کی پاسداری  جیسی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ ہے جس نے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اور گھر سے الگ تھلگ ہونے کے معاملات میں طبی دیکھ بھال کے معیار کو یقینی بنایا ہے۔

image002OQAY.jpg

صحت مند ہونے والے نئے معاملوں کے 75 فی صد معاملے دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں دیکھے گئے ہیں جن میں مہاراشٹر،کرناٹک ،کیرالہ،آندھرا پردیش ،تمل ناڈو ،اترپردیش ،اڈیشہ ،مغربی بنگال  ،دہلی اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔

صرف مہاراشٹر میں ایک دن میں  صحت مند ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ  ہے۔

image003N3PQ.jpg

گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران 70496  نئے معاملوں  کی تصدیق ہوئِی ہے۔

نئے معاملوں کے 78فی صدمعاملے دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر سب سے زیادہ نئے معاملے درج کرنے والی ریاست کے طورپر برقرار ہےجہاں 13ہزار سے زیادہ معاملے درج ہورہے ہیں جبکہ کرناٹک میں یہ تعداد دس ہزار ہے۔

image004JYKN.jpg

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 964 اموات درج کی گئی ہیں۔

ان معاملوں کےتقریباً  82فی صد دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں میں مرکوز ہیں۔

اموات کے نئے معاملوں میں 37فی صد سے زیادہ معاملے مہاراشٹر(358) میں درج کئے گئے ہیں۔

image005JV20.jpg

تفریحی مقامات اور اس جیسی جگہوں پر لوگوں کی کثیر تعداد  تفریح کے لئے آتی ہے۔ کووڈ19 انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے تفریحی پارکس اور اسی طرح کے مقامات پر عمل پیرا ہونے والے حفاظتی اقدامات پر ایس او پی جاری کی ہے۔ اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:

ttps://www.mohfw.gov.in/pdf/SOPonpreventivemeasurestobefollowedinEntertainmentParksandsimilarplacestocontainspreadofCOVID19.pdf

*************

( م ن۔  ام (

 U. No. 6223


(Release ID: 1663024) Visitor Counter : 190