وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے کپڑے سے متعلق روایتوں پر بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کیا جس کا اہتمام آئی سی سی آر نے کیا تھا


اس ویبینار میں نظریات کے تبادلے اور بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے سے اشتراک کے نئے موقعے پیدا ہوں گے : وزیراعظم

Posted On: 03 OCT 2020 6:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03   اکتوبر ، 2020      /     وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج کپڑے سے متعلق روایتوں پر ایک بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کیا۔ جس کا اہتمام  آئی سی سی آر نے  کیا تھا۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ثقافتی تعلقات کی بھارتی کونسل آئی سی سی آر اور اتر پردیش انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی ، ویبینار میں شرکت کے لیے مختلف ملکوں کے لوگوں کو یکجا کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔  ویبینار کا موضوع تھا ’’تعلقات کا تانا بانا تیار کرنا : کپڑے کی روایتیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کپڑے کے شعبے میں  ہماری تاریخ ، تنوع اور زبردست موقعوں پر نظر ڈالی جا سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے  کپڑے سے متعلق بھارتی روایتوں کے مالا مال ماضی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں قدرتی رنگوں سے رنگے ہوئے سوتی اور ریشم کے کپڑوں کی ایک طویل اور شاندار تاریخ ہے۔ ہمارے کپڑوں کے تنوع سے ہماری ثقافت کے مالا مال ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سماج ہر گاؤں اور ہر ریاست میں کپڑے کی صنعتوں کے بارے میں کوئی نہ کوئی منفرد خاصیت ہوگی۔ انہوں نے ہمارے قبائلی سماج کی کپڑے کی مالا مال روایتوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپڑے سے متعلق سبھی بھارتی روایتوں میں : رنگ ہیں ، بھڑکیلے پن ہیں اور باریکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبےمیں  ہمیشہ موقعے فراہم رہے ہیں۔ گھریلو طور پر  بھارت میں کپڑے کی شعبے کی طرف سے  روزگار کے سب سے زیادہ موقعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔ بین الاقوامی طور پر کپڑوں کے شعبے سے ہمیں دنیا کے ساتھ اپنے تجارتی اور ثقافتی تعلقات بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کپڑوں کو دنیا بھر میں بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے  اور اس شعبے میں دوسری ثقافتوں کے رسم و رواج ، دستکاری ، مصنوعات  اور  تکنیک ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا انعقاد گاندھی جی کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے ضمن میں کیا جا رہا ہے۔ مہاتما گاندھی نے کپڑے کے شعبے اور سماجی  کو بااختیار بنائے جانے کے درمیان ایک قریبی رابطہ دیکھا تھا اور انہوں نے سادہ چرخے کو  آزاد بھارت کی تحریک  کی ایک قریبی علامت میں بدل دیا تھا۔ چرخہ ہمیں ایک  واحد قوم کے طو پر  اپنے تانے بانے سے یکجا کرتا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ کپڑے کا شعبہ ایک بنیادی شعبہ ہے جس سے ایک آتم نربھر بھارت یا خود کفیل بھارت کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خاص طور پر ان چیزوں پر توجہ دے رہی ہے : ہنر مندی کی جدیدکاری ، مالی امداد اور اس شعبے کو جدید ترین ٹکنالوجی سے مدد کرنا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بنکروں کی  عالمی سطح کی مصنوعات بنانے کو جاری رکھنے میں مدد کے لیے ہم دنیا بھر کے بہترین طور طریقوں سے واقف ہونا چاہتے ہیں۔ نیز ہم اپنے بہترین طور طریقوں کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس ویبینار میں  نظریات کے تبادلے  اور بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے سے اشتراک کے نئے موقعے پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں کپڑے کے شعبے میں بہت سی خواتین کو ملازمت دی جاتی ہے۔ لہٰذا کپڑے کے ایک متحرک شعبے سے خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چیلنج کی اس گھڑی میں اپنے مستقبل کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کپڑے کی صنعتوں کی طرف سے تنوع اور نئی چیزوں کو اختیار کیے جانے ، خود کفالت ، ہنر مندی اور اختراع جیسے طاقتور نظریات  اور اصولوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ اصول اس وقت اور زیادہ فائدے مند ہیں ۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ اس ویبینار سے ان نظریات پر مزید عمل پیرا ہونے میں تعاون ملے گا اور کپڑے کے متحرک شعبے میں بھی تعاون ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔10۔ 03

U – 6071



(Release ID: 1661498) Visitor Counter : 242