صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے ایک تاریخی چوٹی سر کی ہے اور یومیہ ٹیسٹنگ کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے
پہلی مرتبہ ایک دن میں تقریباً 15 لاکھ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے
ٹیسٹوں کی کُل تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوکر یہ تعداد 7 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے
Posted On:
25 SEP 2020 11:16AM by PIB Delhi
نئی دہلی،25 ستمبر، بھارت نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ایک تاریخی چوٹی سر کی ہے۔ اس شاندار کامیابی کے تحت اس نے پہلی مرتبہ ایک دن میں تقریباً 15 لاکھ کووڈ ٹیسٹ کیے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1492409 اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ (68928440) ہوگئی ہے۔
یومیہ ٹیسٹنگ میں غیر معمولی اضافے سے ملک میں ٹیسٹ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے مضبوط ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔
پچھلے ایک کروڑ ٹیسٹ قریب قریب 9 دن میں کیے گئے۔
فی ملین ٹیسٹ (ٹی پی ایم) کی تعداد آج 49948 رہی۔
شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کرنے کی وجہ سے مثبت شرح میں کمی ا ٓتی ہے۔ جن ریاستوں میں سب سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ ہو رہی ہے انھوں نے بھی مثبت شرح میں بتدریج کمی کی رپورٹ بھیجی ہے۔
قومی اعتبار سے مثبت شرح آج 8.44 فیصد رہی۔
ٹیسٹ کرنے کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع کے ساتھ ریاستوں / مرکز کے انتظام علاقوں کی طرف سے یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 23 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی ملین ٹیسٹوں کا اوسط قومی اوسط (47948) سے زیادہ ہے۔
جیسا کہ وزیر اعظم نے 7 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اپنی جائزہ میٹنگ میں دہرایا ہے کہ ٹیسٹنگ کووڈ-19 کے بندوبست کے سلسلے میں ایک ناگزیر ستون ہے۔ مرکز کی تین جہتی حکم عملی ‘ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ’ کی شروعات ٹیسٹنگ سے ہوتی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ ٹیسٹنگ کو یقینی بنانے لچکدار رویہ اختیار کریں۔
تجربہ گاہوں کے توسیع شدہ نیٹ ورک کی وجہ سے ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹیسٹنگ نیٹ ورک ا ٓج بڑھ کر 1818 تجربہ گاہوں تک پہنچ گیا ہے جن میں سے 1084 تجربہ گاہیں سرکاری سیکٹر میں اور 734 پرائیویٹ تجربہ گاہیں ہیں۔ ان کی تفصیل اس طرح ہے:
ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں: 923 (سرکاری: 478 + پرائیویٹ : 445)
ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں: 759 (سرکاری: 572 + پرائیویٹ : 197)
سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں: 126 (سرکاری: 34 + پرائیویٹ: 92)
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5852
(Release ID: 1659246)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam