صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

تیزی سے اضافے کےساتھ ہندوستان میں 4 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں


مجموعی معاملات میں سے 43% صرف تین ریاستوں میں ریکارڈ کئے گئے۔ مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک

Posted On: 31 AUG 2020 12:24PM by PIB Delhi

ہندوستان میں  ٹیسٹنگ کو توسیع دینے کی اپنے عزم کا ہندوستان نے اعادہ کیا ہے جس کے باعث کووڈ۔19 کی ٹیسٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری 2020 میں پونے کی ایک لیب میں ایک ٹیسٹ سے شروع کرکے اگست 2020 میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 10 لاکھ سے زیادہ کیس کی ٹیسٹنگ تک پہنچ گئی۔

آج مجموعی طور پر ٹیسٹنگ کی تعداد 4 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ ہوچکی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 846278 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں 78512 کیسز رجسٹرڈ ہوئے(اتوار 30 اگست 2020) اس لئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریباً 80000 معاملات کے بارے میں  میڈیا کے ذریعہ  دی گئی خبریں بے بنیاد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سامنے آئے ان کیسوں میں سے 70 فیصد کیس 7 ریاستوں میں ہے ان میں سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں جو تقریباً ان کیسوں کا 21 فیصد ہے۔ اس کے بعد آندھرا پردیش(13.5 فیصد)، کرناٹک(11.27فیصد)، اور تملناڈو میں 8.27 فیصد کیس ریکارڈ کئے۔اترپردیش میں 8.27 فیصد، مغربی بنگال میں 3.85 فیصد  اور اڈیسہ میں 3.84 فیصد کے ساتھ یہ دیگر ریاستیں ہیں جو بڑھے ہوئے کیسوں میں مناسبتی شرح سے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V0LV.jpg

مجموعی معاملات کی تعداد کا 43 فیصد ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک کی تین ریاستوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ تملناڈو میں مجموعی کیسوں کا 11.66 فیصد ریکارڈ سامنا آیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002909A.jpg

 کووڈ۔19 کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہونے والی اموات کا تقریباً 50 فیصد اثر مہاراشٹر ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں ہی رہا۔ جس میں مہاراشٹر 30.48 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RUAY.jpg

مرکزی سرکار ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں سے معاملات میں زیادہ اضافے اور  زیادہ شرح اموات  کی خبریں موصول ہورہی ہے۔انہیں صلاح دی گئی ہے کہ وہ بڑے پیمانےپر ٹیسٹنگ، موثر کلینک جاتی انتظام کو یقینی بنانے کے لئے جارحانہ اقدام کریں تاکہ شرح اموات کو کم کیاجاسکے اور مختلف سطحوں پر موثر نگرانی کے ذریعہ زندگیوں کو بچایا جاسکے۔

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور صلاح نیز تمام تصدیق شدہ اورتازہ ترین معلومات کے لئے برائے مہربانی باقاعدگی سے وزٹ کریں:: https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ۔19 سے متعلق تکنیکی معلومات کوtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجاجاسکتا ہے اور دیگر معلومات کی جانکاری کے لئےncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ۔19 سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کرنے کے لئے برائے مہربانی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر : +91-11-23978046 or 1075 (Toll-free). پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔کووڈ۔19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست اس پر دستیاب ہے:  https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf۔

****

      

U- 4953

 



(Release ID: 1649965) Visitor Counter : 203