صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے ٹھیک ہونے کی تیز رفتار نے ہندستان میں اس سے ٹھیک ہونے کی شرح کو تقریباً 75 فی صد تک پہنچا دیا


کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد اس کے سرگرم معاملوں سے تقریباً 16 لاکھ سے زیادہ ہوگئی

عالمی سطح پر سب سے کم شرح اموات والےملکوں میں شامل ہندستان میں شرح اموات میں اور گراوٹ

Posted On: 23 AUG 2020 2:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23اگست  2020/ملک میں کورنا انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی  مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد  میں ہندستان میں کووڈ-19 بیماری  سے  ٹھیک ہونے کی شرح کو تقریباً  75 فی صد تک بڑھا دیا ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 57 ہزار 989 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی  ملک میں  اس بیماری سے  ٹھیک ہونے والے  لوگوں کی  کل تعداد 22 لاکھ 80 ہزار 566 پہنچ گئی ہے۔

ہندستان میں کووڈ-19 بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد  اب تک اس کے  سرگرم معاملوں  (7لاکھ  7ہزار 668 سے) تقریباً 16لاکھ  (15 لاکھ 72 ہزار 898) سے زیادہ ہوگئی ہے۔

جیسا کہ  گراف میں دکھایا گیا ہے، اس بیماری سے  ٹھیک ہونے والے  لوگوں کی  اوسط یومیہ تعداد 15 ہزار 18 (یکم جولائی سے 7 جولائی)  سے  مسلسل بڑھتےہوئے   19سے  13 کے ہفتے کے دوران    60 ہزار 557 تک پہنچ گئی ہے۔

کووڈ-19 کی بیماری سے  مسلسل ٹھیک ہونے والے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں  کو یہ یقینی بنادیا ہے ملک  پر  دراصل  کیس لوڈ  یعنی  فعال معاملوں میں کمی آئی ہے، اور فی الحال  یہ  کل مثبت معاملوں کا   صرف  23.24فی صد ہیں۔ اس سے  شرح اموات میں گرواٹ آئی ہے۔  ابھی ملک میں شرح اموات (کیس فرٹیلٹی ریٹ-سی ایف آر) 1.86 فی صد ہے ، جو عالمی سطح پر سب سے کم   شرحوں میں  سے  ایک ہے۔ یہ مرکز کی   جنگی پیمانے پر    جانچ کروانے، مجموعی طور پر نگرانی  اور مناسب   علاج کی  پالیسی کے وسیع اور مسلسل  عمل  درآمد  اور اثر اندازی کی وجہ سے   ممکن ہوسکا ہے۔

کووڈ-19 انفیکشن سے  ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں   تیزی  اور اس سے لڑنے والوں کی   تعداد میں    آرہی کمی   سے یہ صاف ہے کہ  ہندستان کے   بالترتیب اور فعال کام کی پالیسی میں حقیقت میں  نتائج فراہم  کرنے شروع کردیا ہے۔

کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات ای میل کے ذریعے تکنیکی سوالات کو کوکیز.کویڈ 19[at]gov[dot]in پر اور دوسرے سوالات ncov2019[at]gov[dot]in پر اور @ کوویڈ انڈیاسیوا پر ٹویٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔

کوویڈ ۔19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں: + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری)۔

کوویڈ ۔19 پر ریاستوں / مرکز ریاستوں کی ہیلپ لائن نمبروں کی ایک فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4753

 


(Release ID: 1648100) Visitor Counter : 259