وزیراعظم کا دفتر

انڈمان-نکوبار جزائر کیلئے سمندر میں کیبل کنکٹی ویٹی کے افتتاح پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

Posted On: 10 AUG 2020 12:23PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 10، اگست، بھارت کی آزادی کے لئےعہد اور ریاضت کی سرزمین، انڈمان-نکوبار کی سرزمین اور وہاں رہنے والے سبھی لوگوں کو میرا نمسکار!!!

آج کا دن انڈمان-نکوبار کے درجنوں جزائر میں آباد لاکھوں ساتھیوں کیلئے تو اہم ہے ہی، پورے ملک کیلئے بھی اہم ہے۔

ساتھیو، نیتا جی سبھاش چندر بوس کو سلام کرتے ہوئے تقریباً ڈیڑھ برس قبل مجھے سَب مرین آپٹیکل فائبر کیبل کنکٹی ویٹی  پروجیکٹ کو لانچ کرنے کا موقع ملا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ اب اِس کا کام پورا ہوا ہے اور آج اس کے  آغازکی فخر بھی  حاصل ہوا ہے۔چنئی سے پورٹ بلیئر، پورٹ بلیئر سے لیٹل انڈمان اور پورٹ بلیئر سے سوراج جزیرے تک، انڈمان نکوبار کے ایک بڑے حصے میں یہ سروس آج سے شروع ہو چکی ہے۔

میں انڈمان-نکوبار کے لوگوں کو اس سہولت کیلئے، لامحدود مواقع سےبھرپور اس کنکٹی ویٹی کے لئے بہت-بہت مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یوم آزادی سے قبل یہ انڈمان کے لوگوں کے لئے ایک طرح سے 15اگست سے پہلے اسی ہفتے محبت سے لبریز ایک تحفہ کی طرح یہ موقع میں دیکھتا ہوں۔

ساتھیو، سمندر کے اندر تقریبا 2300 کلو میٹر تک کیبل  بچھانے کا یہ کام وقت سے پہلے مکمل کرنا، اپنے آپ میں لائق ستائش ہے۔ گہرے سمندر میں سروے کرنا، کیبل کی کوالٹی مینٹین رکھنا، خصوصی  جہازوں کے ذریعے کیبل کو بچھانا، اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ اوپر سے اونچی لہروں، طوفان اور مانسون کی رکاوٹ۔ جتنا بڑا یہ پروجیکٹ تھا،سامنے اتنے ہی زیادہ چیلنجزتھے۔ یہ بھی ایک خاص وجہ تھی کہ برسوں سے اس سہولت کی ضرورت محسوس ہوتے ہوئے بھی، اِس پر کام نہیں ہو پایاتھا، لیکن مجھے خوشی ہے کہ تمام رکاوٹوں کو درکنار کر کے، اس کا م کو پورا کیاگیا۔ یہاں تک کہ کورونا جیسی تباہی، جس کی وجہ سے سب کچھ اچانک رُک گیاتھا، وہ بھی اس کام کو پورا ہونے سے روک نہیں سکا۔

ساتھیو، ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کیلئے اتنے اہم مقام کو، وہاں   کے محنت کش شہریوں کو جدید مواصلاتی کنکٹی ویٹی فراہم کرنا ملک کی ذمہ داری تھی۔ ایک بے حد محنتی ٹیم کے ذریعے، ٹیم جذبے سے آج ایک قدیم خواب شرمندۂ تعبیر ہوا ہے۔ میں اس پروجیکٹ سے منسلک ہر ساتھی کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، سلام پیش کرتاہوں۔

ساتھیو، ایسے مشکل ترین کام تبھی ہو سکتے ہیں، جب پوری صلاحیت کے ساتھ، پورے عزم کے ساتھ کام کیا جاتا ہے۔ ہمارا پختہ ارادہ تھا کہ ملک کے ہر شہری، ہر خطے کی دلی سے اور دل سے، دونوں فاصلوں کوختم کیا جائے۔ ہمارا عزم رہا ہے کہ ملک کے ہر فرد، ہر خطے تک جدید سہولتیں پہنچیں، ان کی زندگی سہل بنے۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق سرحدی علاقے اور سمندری سرحدوں پر آبادعلاقوں کا تیزی سے فروغ ہو۔

ساتھیو، انڈمان نکوبار کو باقی ملک اور دنیا سے جوڑنے والا یہ آپٹیکل فائبر پروجیکٹ، ایز آف لیوِنگ کے تئیں ہمارے عزم کی علامت ہے۔ اب انڈمان نکوبار کےلوگوں کو بھی موبائل کنکٹی ویٹی اور تیز انٹرنیٹ کی وہی سستی اور اچھی سہولتیں مل پائیں گی، جس کے لئے آج پوری دنیا میں بھارت قائد ہے۔ اب انڈمان نکوبار کے لوگوں کو، بہنوں کو، بچوں کو، نوجوانوں کو، تاجروں-کاروباریوں کو بھی ڈیجیٹل انڈیا کے وہ سبھی فوائد حاصل ہو سکیں گے، جو باقی ملک کے لوگوں کو مل رہے ہیں۔ آن لائن پڑھائی ہو، سیاحت سے کمائی ہو، بینکنگ ہو، شاپنگ ہو یا دوائی ہو، اب انڈمان نکوبار کے ہزاروں کنبوں کو بھی یہ آن لائن مل پائیں گی۔

ساتھیو، آج انڈمان کو جو سہولت ملی ہے، اس کا بہت بڑا فائدہ وہاں جانے والے سیاحوں کو بھی ملے گا۔ بہتر نیٹ کنکٹی ویٹی آج کسی بھی سیاحتی مقام کی سب سے پہلی ترجیح ہو گئی ہے۔ پہلے ملک اور دنیا کے سیاحوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کا کم ہونا بہت بُرالگتاتھا۔ اپنے کنبے سے، اپنے بزنس سے ایک قسم سے اُس کا مسلسل رابطہ ختم ہوجاتا تھا۔ اب یہ کمی بھی ختم ہونے والی ہے۔ اب انٹرنیٹ اچھا ملے گا، تو مجھے کامل یقین ہے کہ لوگ اور زیادہ وقت کیلئے وہاں آئیں گے۔ جب لوگ زیادہ قیام کریں گے، انڈمان نکوبار کے سمندر کا، وہاں کے کھان پان کا لطف لیں گے، تواس اچھااثرروزگار پر بھی پڑےگا، روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ساتھیو، انڈمان، نکوبار بھارت کے اکنامک اسٹریٹجک کوآپریشن اور کوآرڈینیشن کا اہم مرکز ہیں۔ بحر ہند ہزاروں برسوں سے بھارت کے کاروباری  اور اسٹریٹجک استعداد کا مرکز رہا ہے۔ اب جب بھارت، بھارت- بحرالکاہل میں تجارت-کاروبار اور تعاون کی نئی پالیسی اور روایت پر چل رہا ہے، تب انڈمان-نکوبار سمیت ہمارے تمام جزائر کی اہمیت اورزیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت مشرقی ایشیائی ممالک اور سمندر کے کنارے آباددوسرےممالک کے ساتھ بھارت کے مضبوط ہوتے رشتوں میں انڈمان نکوبار کاکافی رول ہے اوراس میں مسلسل اضافہ ہونے والا ہے۔ نئے بھارت میں، انڈمان نکوبار جزائر کے اسی رول کی مضبوطی کیلئے، 3سال پہلے آئی لینڈ ڈیولپمنت ایجنسی کاتشکیل ہواتھا۔ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ انڈمان نکوبار میں جو پروجیکٹ سالوں سال پورے نہیں ہوتے تھے، وہ اب تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔

ساتھیو، انڈمان اور نکوبار کے 12آئی لینڈس میں ہائی امپیکٹ پروجیکٹس کی توسیع کاری کی جا رہی ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی ایک بہت بڑا مسئلہ تھا، جس کا حل توآج ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک، فضائی اور آبی ذرائع سے فیزیکل کنکٹی ویٹی کو بھی مستحکم کیاجارہاہے۔ شمالی اوروسطی  انڈمان کے سڑک رابطے کو بہتر کرنے کے لئے 2بڑے پُل اور این ایچ-4کی توسیع کاری پر تیزی سےکام ہو رہاہے۔ پورٹ بلیئر ایئرپورٹ میں ایک ساتھ 1200ساتھیوں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت آئندہ کچھ مہینوں میں تیار ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ دِگلی پور، کارنکوباراور کامپ بیل بے میں بھی ہوائی اڈے آپریشن کے لئے تیار ہو چکے ہیں۔ سوراج دیپ ، شہید دیپ اور لانگ آئی لینڈ میں مسافروں کا ٹرمنل، فلوٹنگ جیٹی جیسے آبی جہازوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی آنے والے کچھ مہینوں میں بن کر تیار ہو جائے گا۔ اس کے بعد یہاں اڑان اسکیم کے تحت سی پلین کی خدمات شروع ہو جائیں گی۔ اس سے ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے کی کنکٹی ویٹی مضبوط ہوگی اور آنے جانے میں آپ کا وقت بھی کم لگے گا۔

ساتھیو، آئی لینڈ کے درمیان اور باقی ملک سے آبی کنکٹی ویٹی کی سہولت کو بڑھانے کے لئے کوچی شپ یارڈ میں جو 4جہاز بنائے جا رہے ہیں، ان کی فراہمی بھی آنے والے کچھ مہینوں میں ہو جائے گی۔ کوشش یہ ہے کہ اگلے ایک سال میں بڑے جہازوں کی مرمت کی سہولیات وہیں آئی لینڈ میں بھی فروغ دی جائے۔ اس سے آپ کا وقت بچے گا، خرچ کم ہوگا اورروزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس کا بہت بڑا فائدہ ماہی گیری کے شعبے کو بھی ہوگا۔

ساتھیو، آنے والے وقت میں انڈمان نکوبار ، پورٹ لیڈ ڈیولپمنٹ کے مرکز کے طور پر فروغ پانے والا ہے۔ انڈمان نکوبار دنیا کی کئی بندرگاہوں سے بہت مسابقتی فاصلے پر واقع ہے۔ آج پوری دنیا یہ سمجھ رہی ہے کہ جس ملک میں بندرگاہوں کا نیٹ ورک اور ان کی کنکٹی ویٹی بہتر ہوگی، وہیں21ویں صدی کے ٹریڈ کو رفتار ملے گی۔ ایسے میں انڈمان نکوبار میں جاری بنیادی ڈھانچے کے یہ کام اُسے ترقی کی نئی اونچائیوں تک پہنچائیں گے۔

ساتھیو، آج جب بھارت خودکفالت کے عہد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کی شکل میں، عالمی سپلائی اور ویلیو چین کے ایک اہم فریق کے طورپرمیں خود کو قائم کرنے میں جٹاہوں، تب ہمارے آبی راستے اور ہماری بندرگاہوں کے نیٹ ورک کو مستحکم کرنا بہت ضروری ہے۔ گزرے 6-7برسوں سے پورٹ ڈیولپمنٹ اورپورٹ لیڈ ڈیولپمنٹ کو لے کرجو کام ہو رہاہے، اُس سے ملک کو نئی طاقت مل رہی ہے۔

آج ہم دریاؤں کے آبی راستوں کا ایک بڑا نیٹ ورک تیار کر رہے ہیں، جو سمندر کی بڑی بندرگاہوں کو ملک کے  لینڈ لاکڈ ریاستوں سےکنیکٹ کر رہا ہے۔ بندرگاہی بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں جو قانونی رکاوٹیں تھی، انہیں بھی مسلسل دور کیاجارہاہے۔حکومت کا دھیان سمندر میں کاروبار کو آسان بنانے کو فروغ دینے اور سمندری آمدورفت کو آسان بنانے پر بھی ہے۔ ایسی دنیا کی سب سےبڑی سنگل ونڈو پلیٹ فارم کو تیار کرنے پر بھی کام چل رہاہے۔

ساتھیو، ایسی ہی بے شمار کوششوں کی وجہ سے اب ملک کے بندرگاہی نیٹ ورک کی صلاحیت اور قابلیت دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 3دہائیوں کے انتظار کے بعد مغربی ساحل میں بھارت کے پہلے ڈیپ ڈرافٹ گرین فیلڈ سی پورٹ کو اصولی طورپرمنظوری دی جا چکی ہے۔ اسی طرح مشرقی ساحل میں ڈیپ ڈرافٹ انرہاربر کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔

اب گریڈنکوبارمیں تقریبا 10ہزارکروڑروپے  کی امکانی لاگت سے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کی تعمیر کی تجویز ہے۔ کوشش یہ ہے کہ آنے والے 4/5سال میں اس کے پہلے مرحلے کو پورا کر لیاجائے۔ایک بارجب یہ بندرگاہ بن کر تیار ہو جائے گی، تویہاں بڑے بڑے جہاز بھی رُک سکیں گے۔ اس سےسمندری تجارت میں بھارت کی حصے داری میں اضافہ ہوگا، ہمارے نوجوانوں کو نئے مواقع ملیں گے۔

ساتھیو، آج جتنا بھی جدیدبنیادی ڈھانچہ انڈمان نکوبار میں تیار ہو رہا ہے، وہ بلیواکنامی کو بھی فروغ دیگا۔ بلیواکنامی کا ایک اہم حصہ ہے، ماہی گیری، ایکواکلچر اور سی ویڈ فار منگ۔ سی ویڈ کے فائدے کو لے کر آج دنیا میں بحث ہو رہی ہے۔ کئی ملک اس کے امکانات کو تلاش کر رہے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ  انڈمان نکوبار میں اس کے امکانات کو تلاش کرنے کےلئے پورٹ بلیئرمیں جو پائلٹ پروجیکٹ چلایاگیاتھا، اس کے نتیجے ہمت افزا ہیں۔ اب اس کی کھیتی کوآئی لینڈ میں فروغ دینے کےلئے مطالعہ شروع ہو چکا ہے۔ اگر یہ تجربے بڑے پیمانے پرکامیاب ہوتے ہیں، تواس کو ملک کےدوسرے مقامات پر بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس سے خاص طورپر ہمارے ماہی گیر ساتھیوں کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ہماری آج کی کوشش اس دہائی میں انڈمان نکوبارکو، وہاں کے لوگوں کو نہ صرف نئی سہولت دیں گے، بلکہ سیاحوں کے عالمی نقشے میں بھی اہم مقام کے طورپر قائم کریں گے۔

ایک بارپھر انڈمان نکوبار کے رہنے والوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کی اس جدیدسہولت کےلئے میں بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور اب جب کورونا کاوقت ہے، تومیں خاص طورسےآپ کےلئے پرارتھنا کروں گا کہ آپ صحتمند رہیں، محفوظ رہیں، آپ کا خاندان صحتمند رہے۔کورونا کے اس وقت میں دو گز کی دوری پر ہمیشہ عمل کرتے رہیں، آگے بھی بڑھتے رہیں۔

اسی امید کے ساتھ آزادی کی اس  سرزمین کو اور15اگست سے قبل آج مجھے آپ سب کو سلام پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں آپ سب کو بھی 15اگست سےپہلے، آزادی کے موقع سے پہلے، اس بہت بڑے موقع کے لئے آپ کوبہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اورتابناک مستقبل کی نئی چھلانگ کے لئے آپ کو آگے آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ!

*************

( م ن ۔ وا۔ک ا(

U. No. 4433


(Release ID: 1644763) Visitor Counter : 399