وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سی آر پی ایف کے 82 ویں یوم تاسیس کے موقع پر  فورس کے افسران اور عملے کو مبارک باد دی

Posted On: 27 JUL 2020 10:01AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27 جولائی 2020،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے سی آر پی ایف کے 82 ویں یوم تاسیس پر  افسران اور عملے کو مبارکباد پیش کی  ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ پیغام  میں وزیر اعظم نے کہا کہ  سی آر پی ایف انڈیا کے تمام افسران اور جوانوں کو اس غیر معمولی فورس  کے 82 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد۔  سی آر پی ایف ہمارے  ملک اور قوم کو محفوظ رکھنے میں سب سے آگے رہی ہے۔ اس فورس کی جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بڑے پیمانے پر ستائش کی جارہی ہے۔

خدا کرے کہ  مستقبل میں سی آر پی ایف مزید نئی  بلندیاں حاصل کرے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4170

م ن۔ س ش۔ ت ع۔

(27-07-2020)



(Release ID: 1641475) Visitor Counter : 198