صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کروناوائرس سے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تقریبا30ہزارلوگ صحتیاب ہوئے ؛
صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 7.82لاکھ سے تجاوزکرگئی
Posted On:
23 JUL 2020 2:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23جولائی : لگاتاردوسرے دن بھی کروناوائرس سے ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ جاری ہے ۔پچھلے 24گھنٹے کے دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں اورانھیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے ایسے مریضوں کی تعداد 29557ہوگئی ہے اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7لاکھ 82ہزار606تک پہنچ گئی ہے ۔صحتیابی کی شرح میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہواہے جو اس 63.18فیصد ہے ۔ زیادہ تعدادمیں مریضوں کے علاج اوران کواسپتالوں سے چھٹی مل جانے کے نتیجے میں صحتیاب ہوئے مریضوں اور زیرعلاج مریضو ں کے درمیان فاصلہ بھی بڑھ رہاہے ۔ یہ آج 356439پرقائم ہے ۔
زیادہ سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کے پیچھے مرکزی حکومت کی کووڈ ۔19کے علاج کے سلسلے میں حکمت عملی کارفرماہے ۔ مرکز اورریاستو ں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ٹھوس کوششو ں کا ہی نتیجہ ہے کہ اس عالمی وباء کو موثرڈھنگ سے قابوکیاجارہاہے اور علاج کی موثر طبی حکمت عملی اور جانچ کے تیز عمل کو اپنایاجارہاہے ۔ وزارت صحت میں ماہرین کی ٹیموں کی رہنمائی کے علاوہ ریاستوں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں، آئی سی ایم آراوراین سی جی سی کے علاوہ نئی دہلی ایمس کے تکنیکی ماہرین اورجوائنٹ مانیٹرنگ گروپ کی کوششوں کی وجہ سے بھی کروناپرقابوپانے میں کافی مدد ملی ہے ۔مرکزی حکومت ان علاقوں میں ماہرین کی مرکزی ٹیمیں بھیج کر ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی کوششوں میں مسلسل تال میل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ جہاں کروناکے معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ۔ ان مشترکہ کوششوں سے شرح اموات میں کمی آرہی ہے اوراب یہ 2.41فیصد تک پہنچ گئی ہے اوراس میں لگاتارکمی آرہی ہے ۔ اس سے کووڈ۔19کے معاملوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔
کووڈ۔19سے متعلق تکنیکی اموررہنماخطوط اورمشوروں کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ جانکاری کے لئے برائے مہربانی اس ویب سائٹ پررابطہ قائم کریں https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.
کووڈ۔19سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اوردیگرسوالات ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .پربھیجے جاسکتے ہیں ۔
کووڈ ۔19سے متعلق کسی بھی سوال کی صورت میں برائے مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر 23978046-11-91+یا1075(ٹول فری ) پرکال کی جاسکتی ہے ۔ کووڈ ۔19سے متعلق ریاستوں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ہیلپ نمبر وں کی فہرست بھی
- . پردستیاب ہے ۔
***************
( م ن ۔ ح ا۔ ع آ)
U-4097
(Release ID: 1640645)
Visitor Counter : 235
Read this release in:
Bengali
,
Punjabi
,
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam