صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ تعداد میں روبہ صحت ہوئے لوگ سامنے آئے ہیں،


 28 ہزار 472 مریضوں کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔

7.5 لاکھ سے زائد کووڈ مریض اب تک شفایاب ہوچکے ہیں۔

روبہ صحت ہونے والوں کی شرح 63 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

19 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 63.13 فیصد سے زائد روبہ صحت ہونے کی شرح درج رجسٹر کی ہے۔

Posted On: 22 JUL 2020 12:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22جولائی 2020، ایک واحد دن کے اندر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد روبہ صحت ہونے والوں کی درج رجسٹر کی گئی ہے۔ یہ تعداد 28 ہزار 472 کے بقدر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے صحتیاب / ڈسچارج کیے گئے مریضوں کی بھی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس کے ساتھ ہی صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد 753049 ہوگئی ہے۔اس نے کووڈ -19 کے مریضوں میں روبہ صحت ہونے کی شرح کو زبردست بڑھاوادیا ہے اور یہ شرح 63.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

لگاتار پیمانے پر روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور ایکٹیو معاملات (411133 امروز) کے مقابلے میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 341916 ہے۔ یہ فرق نمو کا رجحان ظاہر کرتا ہے۔

ایک طرف جہاں قومی ریکوری شرح میں اضافہ ہواہے، وہیں 19 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں قومی اوسط سے زیادہ روبہ صحت ہونے والوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام

ری کوری ریٹ یا روبہ صحت ہونے والوں کی شرح

دہلی

84.83%

لداخ  (مرکز کے زیرانتظام علاقہ)

84.31%

تلنگانہ

78.37%

ہریانہ

76.29%

جزائر انڈومان نیکوربار

75.00%

راجستھان

72.50%

گجرات

72.30%

چھتیس گڑھ

71.81%

آسام

71.05%

اوڈیشہ

70.96%

تمل ناڈو

70.12%

منی پور

69.48%

چنڈی گڑھ

68.97%

اتراکھنڈ

67.99%

پنجاب

67.86%

مدھیہ پردیش

67.47%

دادرا، نگرحویلی، دمن اور دیو

65.67%

ہماچل پردیش

64.72%

بہار

63.95%

روبہ صحت ہونے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ایکٹیو اور روبہ صحت ہوئے مریضوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے فرق اس بات کا غماز ہیں کہ مرکز کے ذریعے اپنائی گئی حکمت عملی، جس کا نفاذ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے کیا گیا ہے، اس کی مدد سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ بنیادی توجہ اس بات پر مرکوز کی گئی ہے کہ گھر گھر جاکر سروے کیا جائے، نگرانی رکھی جائے، متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والوں کا پتہ لگایا جائے، روک تھام کے موثر منصوبے وضع کیے جائیں، حساس آبادی یعنی جلد متاثر ہوجانے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے اور بڑے پیمانے پر ٹسٹنگ کا اہتمام کیا جائے۔ سہ سطحی صحتی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بناکر اور معیاری حفظان صحت پروٹوکول اپنا کر اسپتالوں میں موثر معالجہ فراہم کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہوم آئیسولیشن کا طریقہ کار بھی اپنایا گیا ہے۔

اے آئی آئی ایم ایس واقع نئی دلی اور ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں واقع عمدگی کے مراکز نے آئی سی یو مریضوں کے لیے شفاخانہ معالجہ کا اہم طریقہ کار یا نگہداشت اپنائی ہے اور اس طریقہ کار کی مدد سے بھارت میں شرح اموات کو کم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اے آئی آئی ایم ایس واقع نئی دلی میں ای-آئی سی یو پروگرام اپنایا گیا ہے، جو مرکز- ریاست تعاون کا ایک اور طریقہ ہے اور جس کا مقصد شرح اموات کو کم سے کم کرنا ہے۔ ہفتے میں دوبار منعقد کیے جانے والے ٹیلی کنسرٹیشن کے یہ اجلاسات ایسے ہیں، جنہوں نے ساجھا تجربات اور اپنے شعبے میں مہارت رکھنے والے تکنیکی ماہرین کے تجربات کو ساجھا کرکے ریاستوں میں کووڈ -19 کے اسپتالوں کو زبردست حمایت اور مدد فراہم کی ہے اور یہ اسپتال آئی سی یو مریضوں یعنی شدید نگہداشت میں رکھے گئے مریضوں کے  لیے شفاخانہ انتظام کرنے میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ حفظان صحت کارکنان کی لگن سے بھری ہوئی خدمات کی وجہ سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے اور شرح اموات لگاتار کم ہورہی ہے، جو فی الحال 2.41 فیصد ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تمامتر تکنیکی معاملات، رہنما خطوط، مشاورت ناموں کے سلسلے میں اصل اور تاحال اطلاعات حاصل کرنے کے لیے براہ کرم باقاعدگی کے ساتھ ہمارے درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ قائم کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ -19 سے متعلق تمامتر تکنیکی پوچھ تاچھ کو  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر براہ راست ارسال کریں اور دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .  پر ارسال کریں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی طرح کی اطلاع حاصل کرنے کے لیے براہ کرم صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن درج ذیل  نمبر پر رابطہ قائم کریں۔

+91-11-23978046 or 1075 (Toll-free).

کووڈ -19 سے متعلق ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبران درج ذیل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4074

م ن۔   ت ع۔



(Release ID: 1640371) Visitor Counter : 257