وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نوجوانوں کی ہنرمندی کے عالمی دن کے موقعے پر خطاب کریں گے

Posted On: 14 JUL 2020 9:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14 جولائی ، 2020  /  وزیراعظم جناب نریندر مودی کل نوجوانوں کی ہنرمندی کے عالمی دن کے موقعے پر ایک ویڈیو خطاب کریں گے۔ یہ دن اسکل انڈیا مشن کی شروعات کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر منایا جارہا ہے۔ ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت اس موقعے پر ایک ڈیجیٹل اجلاس کا انعقاد کر رہی ہے۔

پس منظر

اسکل انڈیا حکومت ہند کا ایک قدم ہے جس کی شروعات ملک کے  اس طرح کے ہنر رکھنے والے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کی گئی تھی، جن سے وہ اور زیادہ قابل روزگار ہو جاتے ہیں اور اپنے کام کاج کے ماحول میں زیادہ مستعید ہو جاتے ہیں۔ اسکل انڈیا بہت سے شبعوں میں نصابات کی پیشکش  کرتی ہے جو ہنرمندی  کی قابلیت کے قومی لائحہ عمل کے تحت صنعت اور حکومت دونوں کے ذریعے تسلیم شدہ معیارات کے مطابق ہیں۔  ان نصابات سے کسی شخص کو کام کرکے دینے اور اس کی تکنیکی مہارت میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے، تاکہ وہ اپنے روزگار کے پہلے ہی دن پوری طرح تیار رہے اور کمپنیوں کو اُسے تربیت دینے میں سرمایہ نہ لگانا پڑے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3909



(Release ID: 1638673) Visitor Counter : 171