وزیراعظم کا دفتر

موزیر اعظم نے انڈیا گلوبل ویک کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا


بھارت عالمی احیاء میں ایک قائدانہ رول ادا کر رہا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 09 JUL 2020 3:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جولائی،        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انڈیا گلوبل ویک کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

موجودہ بحران کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت  عالمی احیاء میں ایک قائدانہ رول ادا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ رول دو عناصر سے منسلک ہے۔ پہلا یہ – بھارت کی ہنرمندی اور دوسرا یہ کہ  نتائج دینے اور نئی جان ڈالنے میں بھارت کی صلاحیت۔ انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  پوری دنیا میں  بھارت کی  ماہرانہ قوت کو اچھی طرح تسلیم کیا جاتا ہے، خاص طور پر بھارت کی تکنیکی صنعت  اور تکنیکی پیشہ ور افراد کے رول کی وجہ سے۔

 انھوں نے بھارت کو  ہنرمندی کا خزانہ قرار دیا جو اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بے چین ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی فطری طور پر اصلاح کرنے والے ہیں اور تاریخ  نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت ہمیشہ ہر چیلنج پر قابو پایا ہے خواہ یہ چیلنج سماجی ہو یا اقتصادی۔

انھوں نے کہا کہ جب بھارت احیاء کی بات کرتا ہے تو یہ احیاء ہے، احتیاط کے ساتھ کے دردمندی  کے ساتھ ایسا احیاء جو دیر پا ہو – ماحولیات کے لیے بھی اور معیشت کے لیے بھی۔

وزیر اعظم نے ان فائدوں کو گنایا جو پچھلے 6 سال کے دوران حاصل کیے گئے ہیں: مثلاً مکمل مالی شمولیت، ریکارڈ ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھانچہ، کاروبار کرنے میں آسانی اور جی ایس ٹی سمیت جرأتمندانہ ٹیکس اصلاحات۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی ں بحالی کے اچھے نتائج  پہلے ہی دیکھے جاسکتے ہیں جن کا تعلق بھارت کے غیر مغلوب جذبے سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومت فیض یافتگان کو براہ راست فائدے پہنچا رہی ہے جس میں مفت ککنگ گیس، بینک کھاتوں میں نقدی ، لاکھوں لوگوں کے لیے مفت اناج اور بہت سی دیگر چیزیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت  کی معیشت دنیا میں  انتہائی کھلی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے اور بھارت تمام ہمہ قومی کمپنیوں کو یہ دعوت دیتا ہے کہ وہ بھارت میں اپنا کاروبار قائم کریں۔ وزیر اعظم نے بھارت کو بہت سے امکانات اور مواقع کی زمین قرار دیا۔

انھوں نے زرعی سیکٹر میں شروع  کیے گئے بہت سی اصلاحات کا ذکر کیا اور کہا کہ  یہ شعبہ عالمی صنعت کے لیے بہت پرکشش سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تازہ ترین اصلاحات سے ایم ایس ایم ای شعبے کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اور یہ صنعتیں بڑی صنعت کا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دفاعی سیکٹر اور خلائی سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  وبائی بیماری نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ بھارت کی  دوا سازی کی صنعت نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ا س نے دواؤوں کی قیمتیں کم کرنے خاص طور پر ترقی پذیر ملکوں کے لیے دواؤوں کی قیمتیں کم کرنے میں ایک قائدانہ رول ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت  کا مطلب اپنے آپ میں مطمئن ہونا یا دنیا کے لیے بند ہوجانا نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب مسلسل آگے بڑھنا اور اپنے وسائل خود پیدا کرنا ہے۔

یہ بھارت ہے جو اصلاحات کر رہا ہے، اپنی کارکردگی دکھا رہا ہے اور تبدیلیاں لا رہا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو نئے اقتصادی مواقع پیش کر رہا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو ترقی کے لیے انسان پر مرتکز اورشمولیت والی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت آپ کا منتظر ہے۔

انھوں نے خوشی ظاہر کی کہ یہ فورم پنڈت روی شنکر کی پیدائش کی 100ویں  سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے جنھوں نے بھارت کلاسیکی موسیقی کو دنیا تک پہنچایا۔ انھوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کس طرح نمستے پوری دنیا میں سلام کرنے کا طریقہ بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ہر وہ کام کرنے کے لیے تیار ہے جو وہ عالمی بھلائی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے کرسکتا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا          

U:3802



(Release ID: 1637672) Visitor Counter : 246