وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم وارانسی میں واقع غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ کل تبادلہ خیال کریں گے


وزیراعظم ان تنظیموں کے ذریعے لاک ڈاؤن میں کھانے کی تقسیم اور دیگر امدادی اقدامات سے متعلق کی گئی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور اسے ملک کے سامنے رکھیں گے

Posted On: 08 JUL 2020 2:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08 جولائی:کورونا کی وبا کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران  وارانسی کے باشندوں اور  سماجی تنظیموں کے اراکین کے ذریعے مشکل حالات میں ضلع انتطامیہ کے توسط سے اور خود اپنی کوششوں کے ذریعے یہ یقینی بنایا گیا کہ سبھی  ضرورت مندوں کو وقت پر کھانا دستیاب ہوسکے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی ایسی  تنظیموں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کل تبادلہ خیال کرکے  ان کے تجربات  اور  ان کے ذریعے  لاک ڈاؤن کے دوران کئے گئے  مختلف سماجی کاموں کے بارے میں گفتگو کرکے ان کی کوششوں کو ملک کے سامنے رکھیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران  وارانسی میں ایک سو سے زیادہ  تنظیموں نے تقریبا  20 لاکھ کھانے کے پیکٹ  اور  دو لاکھ  خشک راشن پر مشتمل کٹ  ضلع انتظامیہ  کے فوڈ سیل اور  اپنی  انفرادی  کوششوں کے ذریعے  تقسیم کئے۔

یہ تنظیمیں کھانے کی تقسیم کے علاوہ  سینٹائزر  ، ماسک وغیرہ کی تقسیم  میں بھی پیش پیش رہیں۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعے ان سبھی کو کورونا  جانباز کے طور پر نوازا بھی گیا۔

ان اداروں نے  مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں، جن میں تعلیم ، سماجی ، مذہبی ، صحت ، ہوٹل ، سماجی کلب اور دیگر  پیشہ ورانہ شعبے شامل ہیں۔

************

(م ن ۔   م م- ق ر )

)08.07.2020)

U-3771



(Release ID: 1637192) Visitor Counter : 195