صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ 19 پر اپ ڈیٹ۔1


بھارت میں اب تک کووڈ۔ 19 کے 2 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

صحت یابی کی شرح 53.79 فیصد ہوئی

Posted On: 19 JUN 2020 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کووڈ۔ 19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تصدیق شدہ تعداد 10386 کے ساتھ اب تک مجموعی طور پرصحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 204710 ہوگئی ہے۔نتیجتاً صحت یابی  ہونے والوں کی شرح بڑھ کر  53.79 فیصد ہوگئی۔ اس وقت 163248 سرگرم معاملے طبی نگرانی میں ہیں۔

روزانہ کے اعداد و شمار کے رجحان سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ اور  سرگرم اور صحت یاب ہونے والے معاملات کے درمیان بڑھتے ہوئے خلاف  کا پتہ چلتا ہے۔کووڈ۔ 19 کے صحیح وقت پر بندوبست کی ہندوستان کی حکمت عملی کا پتہ  صحت  یاب ہونے والے معاملات کے تناسب میں اضافے سے  چلتا ہے۔

حکومت ہند کے ذریعہ لاک ڈاؤن ، کووڈ کے لئے مناسب رویہ اختیار کرنے کے لئے  عوام کو حساس بنانے  کے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  نفاذ  جیسے فعال اقدامات سے  وبا کے پھیلنے کو روکا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے حکومت کو جانچ سہولتوں اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے وقفہ ملا جس سے کووڈ۔ 19 کے معاملات کا وقت پر لگانے اور کلینکل بندوبست سے  صحت یابی کی شرح کو بہتر بنایا گیا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TJU2.jpg

سرکاری تجربہ گاہوں کی تعداد میں  اضافہ کرکے  انہیں 703 کیا گیا ہے اور پرائیویٹ تجربہ گاہیں بھی بڑھ کر 257 ( مجموعی طور پر 960 ) ہوگئی ہے۔ علیحدہ علیحدہ تفصیل درج ذیل ہے:

ریئل ٹائم آر ٹی  پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 541 (سرکاری: 349+پرائیویٹ 192)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 345 (سرکاری: 328+پرائیویٹ 17)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیستنگ لیب: 74 (سرکاری:26+پرائیویٹ 48)

گزشتہ 24 گھنٹے میں  176959 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک مجموعی طور پر 6426627 نمونو کی جانچ کی گئی ہے۔

وزارت نے اسپتال کے کووڈ اور نان کووڈ علاقوں  میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکز  کے بندوبست کےلئے  مشاورتی نوٹ جاری کی ہے جس کو درج ذیل  لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Page 1 of 4 Dated 18th June, 2020 Ministry of Health & Family Welfare Directorate General of Health Services (EMR Division)

وزارت نے کووڈ سے متعلق مناسب رویہ کے لئے ایک الیسٹریڈ گائڈ  بھی جاری کی ہے جو کہ  درج ذیل لنک سے حاصل کی جاسکتی ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/Illustrativeguidelineupdate.pdf

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in  اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .   کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(19-06-2020)

U-3394

                          



(Release ID: 1633354) Visitor Counter : 165