وزارت آیوش
یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر وزیر اعظم کے خیالات ٹیلی ویژن پر نشر کیے جائیں گے
وزارت آیوش 21 جون 2020 کو یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کو منانے کیلئےبڑے پیمانے پر الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کااستعمال کرے گی
Posted On:
18 JUN 2020 6:32PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کا پیغام یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2020کے موقع پر ہونے والے اہم پروگرام کا اہم مرکز ہوگا۔ وزیراعظم کے پیغام کو 21 جون 2020 کی صبح ساڑھے چھ بجے ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائیگا۔ اس سال آئی ڈی وائی کو وزارت آیوش کے ذریعے مختلف الیکٹرانک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے توسط سے بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا پیغام ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی نیوز، ڈی ڈی بھارتی، ڈی ڈی انڈیا، ڈی ڈی اردو، ڈی ڈی اسپورٹس، ڈی ڈی کسان ، تمام آر ایل ایس ایس چینلوں اور سبھی علاقائی مراکز پر نشر کیاجائیگا۔ آئی ڈی وائی کے انعقاد میں پچھلے برسوں کی روایت کی طرح ہی اس بار پیغام کے بعد مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کی ٹیم کے ذریعے 45 منٹ کے مشترکہ یوگ پلیٹ فارم (سی وائی پی) کابراہ راست مظاہرہ راست کیا جائیگا۔ سی وائی پی کے مشق کو مختلف عمرکے لوگوں کو لیکر اور زندگی کے مختلف شعبوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سی وائی پی نے تربیت حاصل کرنےسے لوگوں میں یوگ کے تئیں دلچسپی اور نقطہ نظر پیدا ہونے کا امکان ہے اور اس طرح طویل مدت میں اسے اپنایا جاسکتا ہے۔
پچھلے برسوں میں ہوئے آئی ڈی وائی کے انعقاد کےدوران عوامی مقامات پر ہوئے یوگا کے مظاہرے میں ہزاروں لوگوں نے کافی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ فی الحال عالمی سطح پر جاری وبا کووڈ-19 کے سبب اس سال ایسے انعقاد پر زور کم ہے اور اس بار لوگ اپنے اپنے گھروں سے ہی پورے خاندان کے ساتھ یوگا کے ذریعے شرکت کریں گے۔ وبا کے حالات میں یوگ خصوصی طور سے معنویت کا حامل ہوجاتا ہے کیوں کہ اس کے مشق سے جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت بہتر ہوتی ہے نیز لوگوں کی بیماری سے لڑنے کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ملک بھر میں یوگا کا عالمی دن منانےکیلئے نوڈل وزارت آیوش کووڈ-19 بحران کے دوران پچھلے تین مہینوں سے مختلف آن لائن اور ہائی برڈ آن لائن اقدامات کے ذریعے یوگا کے تئیں رجحان کو فروغ دے رہی ہے اور اسے آسان بنارہا ہے۔ متعدد سرکردہ یوگا ادارے اس کوشش میں وزارت کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ مشترکہ یوگ پروٹوکول سی وائی پی میں تربیت پر ذہن مرکوز کرکے پچھلے ایک مہینے کے دوران ایسی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہر سال آئی ڈی وائی میں حصہ لینے والے افراد کے درمیان یوگا کے اجتماعی مظاہرے میں ہم آہنگی یقینی ہوتی ہے۔
وزارت آیوش نے ڈی ڈی بھارتی پر روز صبح سی وائی پی سیشن سمیت مختلف آن لائن اقدامات کو نشر کیا ہے جس سے لوگ اس پرعمل کرسکیں اور پروٹوکول کے بارے میں جان سکیں۔ وزارت آیوش کی ویب سائٹ یوگا پورٹل پر اور اس کے سوشل میڈیا چینلوں کے توسط سے ہر دن مشہور یوگا ماہرین کے مشق سیشن کے ساتھ ہی اضافی وسائل دستیاب کرائے گئے ہیں۔ سرکاری اداروں ،حکومتی اکائیوں، تجارتی فرموں ، صنعتوں نیز ثقافتی تنظیموں سمیت کئی لوگوں اور اداروں نے اپنے ملازمین، اراکین اور دیگر شراکت داروں کے مفاد میں گھر سے ہی آئی ڈی وائی میں ان کی شراکت داری کیلئے اپنی عہدبستگی ظاہر کی ہے۔ ایسی کوششوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں یوگا سے جڑے لوگ اب اپنے اپنے گھروں میں ہزاروں کنبے کے ساتھ آئی ڈی وائی منانے کیلئے جڑنے کیلئے تیار ہیں۔
وزارت آیوش نے 21 جون 2020 کو صبح ساڑھے چھ بجے یوگاکے بین الاقوامی دن 2020 کو منانے کیلئے دنیا بھر کے یوگ کے چاہنے والوں کو مدعو کیا ہے اور اپنے گھروں سے کامن یوگا پرٹوکول کے اجتماعی مظاہرے سے منسلک ہونے کی اپیل کی ہے۔
پروگرام کے اوقات درج ذیل ہیں:
- صبح 0615 بجے سے 0700 بجے ۔ افتتاحی تقریب ۔ اس میں آیوش کے وزیر کے خیرمقدمی کلمات، وزیراعظم کے خیالات کے بعد آیوش کے سکریٹری کے ذریعے شکریے کے کلمات پیش کیے جائیں گے۔
- صبح 0700 بجے سے 0745 بجے۔ ایم ڈی این آئی وائی کے ذریعے کامن یوگا پروٹوکول کا براہ راست مظاہرہ۔
- صبح 0745 بجے سے صبح 0800 بجے۔ یوگا ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیالات اور اہم آئی ڈی وائی پروگرام کا اختتام۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3353
(Release ID: 1632525)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada