PIB Headquarters

کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 16 JUN 2020 6:22PM by PIB Delhi

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttp://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

  • پچھلے 24 گھنٹے کے دوران گووڈ-19 کے 10215 مریض صحتیاب ہوگئے جس سے ٹھیک ہونےوالے مریضوں کی کُل تعداد بڑھ 180012 ہوگئی اور صحتیابی کی شرح بہتر ہوکر 52.47 فیصد تک پہنچ گئی
  • ملک میں جانچ کی صلاحیت بڑھ کر یومیہ 3 نمونے ہوگئی ہےاس مقصد کیلئے 907 لیباریٹریاں تیار کی جاچکی ہیں
  • وزیر اعظم نے کووڈ-19 پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ وبا سے لڑنے کیلئے بروقت فیصلے لے کر ہی اس کے پھیلاؤ پر مؤثر طریقے سے روک تھام لگائی جاسکتی ہے
  • مرکز نے ریاستوں سے صحت سہولتوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے نجی اداروں کے ساتھ جڑنے اور مناسب شرحوں پر کلیدی حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کیلئے کہا
  • مرکزی وزیر داخلہ نے کووڈ-19 سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایل این جے پی اسپتال کا اچانک دورہ کیا، کورونا وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے کہا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040H8O.jpg

No photo description available.

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب  سے کووڈ-19 سے متعلق موصولہ تازہ ترین جانکاری،مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 52.47 فیصد ہوئی، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 سے متعلق منفی باتوں سے نمٹنےکیلئے رہنما خطوط جاری کیے

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 10215 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اس طرح اب کُل 180012 مریض کووڈ-19 بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 52.47 فیصد ہوگئی ہے جو اس بات کااشارہ ہے کہ کووڈ-19 سے متاثرہ آدھے سے زیادہ مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 کے کُل 153178 فعال معاملات طبی نگرانی میں ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 کے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ایک الگ طرح کا سلوک کرنے سے متعلق (کلنک کاسامنا کرنے سے متعلق ) معاملات کے حل کیلئے ایک تفصیلی تصویری رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ ایسے لوگوں میں کووڈ-19 سے صحتیاب ہوچکے  مریض، اگلی قطار میں کام کرنے والے صحت کارکنان اور ان کے خاندان کے افراد وغیرہ شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

جانچ کی صلاحیت میں قابل ذکر اضافہ، یومیہ جانچ کی صلاحیت 3 لاکھ ہوئی

ملک میں انفیکشن سے متاثرہ لوگوں میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کیلئے جانچ کی صلاحیت مستقل بڑھائی جارہی ہے۔اب ملک میں یومیہ جانچ کی صلاحیت 3 لاکھ ہوگئی ہے۔ اب تک کُل 5921069 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور پچھلے 24 گھنٹے میں 154935 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ملک میں اب کُل 907 لیباریٹریاں کام کررہی ہیں، ان میں 659 سرکاری اور 248 پرائیویٹ لیباریٹریاں ہیں۔ ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • ریئل  ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی جانچ لیباریٹریاں :534(سرکاری :347 اور نجی : 187)
  • ٹرونیٹ پر مبنی جانچ لیباریٹریاں : 302 (سرکاری: 287 اور نجی :15)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ لیباریٹریاں : 71 (سرکاری: 25 اور نجی :40)

دہلی میں جانچ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے سبھی 11 ضلعوں کیلئے  علیحدہ لیباریٹریاں ہوں گی جہاں متعلقہ ضلعوں کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔ ہر ایک ضلع کے نمونے اسی ضلع کی لیباریٹریوں میں بھیجے جارہے ہیں تاکہ وقت پر جانچ ہوسکے اور بغیر کسی تاخیر کے نتائج حاصل ہوسکے۔  فی الحال دہلی میں 42 لیباریٹریاں ہیں جن کی یومیہ جانچ کی صلاحیت تقریباً 17000 ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ‘اَن  لاک 1.0’ کے بعد اُبھرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ  بات چیت کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ‘اَن لاک 1.0’ کے بعد اُبھرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کیلئے آئندہ کا منصوبہ بنانے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وبا کے بحران سے نمٹنے کیلئے وقت پر لیے گئے فیصلے ملک میں اس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں کافی مؤثر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم ماضی پر نظر ڈالیں گے تو لوگ یاد کریں گے کہ ہم نے باہمی امداد پر مبنی وفاقیت کی ایک مثال دنیا کے سامنے پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران کیے گئے ٹھوس کوششوں سے معیشت میں بہتری کے علامات دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میٹنگ میں حصہ لے رہی ریاستوں میں زراعت ، باغبانی،  ماہی پروری اور ایم ایس ایم ای کی خصوصی اہمیت ہےجن کے لئے آتم نربھر بھارت مہم کے تحت متعدد انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی آج کی بات چیت دو روزہ تبادلہ خیال کا پہلا حصہ تھی اس میں پنجاب ، آسام، کیرل، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، تریپورہ ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ ، گووا، منی پور، ناگالینڈ، لداخ، پڈوچیری اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم ، انڈمان ونکوبار جزائر ، دادر ونگرحویلی اور دمن ودیو، سکم اور لکشدیپ سمیت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی شرکت رہی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

کووڈ-19 پر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے افتتاحی کلمات

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مرکز نے ریاستوں سے حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ جڑنے اور مناسب شرحوں پر کلیدی صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے کہا

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پرائیویٹ صحت خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ جوڑنے کیلئے کہا تاکہ اضافی بیڈ کی دستیابی اور کلیدی  صحت خدمات کیلئے کفایتی اور شفافیت  سے بھرپور چارجز کو یقینی بنایا جاسکے۔  مریضوں کو مناسب شرحوں پر فوری بہترین اور معیاری دیکھ بھال سہولتیں یقینی بنانے کیلئے ریاستوں کو مقامی نجی خدمات فراہم کرنے والوں سے مناسب قیمتوں پر سہولیات حاصل کرنے کیلئے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے اور شرحیں طے کرتے وقت ذاتی حفاظتی آلات پی پی ای کی لاگت پر بھی دھیان دیا جانا چاہئے۔ یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ شرحیں طے کیے جانے کے بعد ان کی تشہیر وترویج  مناسب سطح پر کی جائے تاکہ مریضوں اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ان شرحوں کی مکمل جانکاری ہو اور سہولتوں نیز خدمات کی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجاسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہلی کے لوک نایک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کا اچانک معائنہ کرکے کووڈ-19 سے متعلق تیاریوں کاجائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے پیر کے روز دہلی کے لوک نایک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کا اچانک معائنہ کرکے کووڈ-19 سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جناب امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری کو راجدھانی کے سبھی  کورونا اسپتال کے کورونا وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے احکامات دیے۔ جس سے وہاں کی مناسب نگرانی کی جاسکے اور مریضوں کے  مسائل کا بھی ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے دہلی کے چیف سکریٹری کو ان اسپتالوں میں مریضوں کو کھانا دستیاب کرانے والی کینٹین کی ایک متبادل انتظام تیارکرنے کا بھی حکم دیا تاکہ ایک کینٹین میں انفیکشن پھیل جائے تو دوسری کینٹین سے مریضوں کو بغیر کسی روکاوٹ کے کھانا ملتا رہے۔ جناب امت شاہ نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ساتھ دن رات انسانیت کی خدمت میں لگے ڈاکٹروں اور نرسوں کی نفسیاتی اور سماجی کاؤنسلنگ کیے جانے کی بھی ہدایت دی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پی ایم ون دھن یوجنا کے کووریج کو موجودہ 18000 ایس ایچ جی ایس  سے 5000 ون دھن ایس ایچ جی ایس، قبائلیوں کا کووریج تین گنا بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کی تجویز ہے

قدرت کے  بے نظیر بحران سے نمٹنے  اور کووڈ-19 وبا سے پیدا ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے   مختلف اور اختراعی طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ ایک طبقہ موجودہ بحران سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور وہ ہے قبائلی آبادی۔ ایسے حالات میں ٹرائیفیڈ ، قبائلی اُمور کی وزارت کے ذریعے شروع کی گئی اسکیم کے تحت قائم کردہ ‘ون دھن اسٹارٹ اپ’قبائلی آبادیوں، جنگلوں میں رہائش پذیر افراد اور گھر واپس جانے والے مزدوروں اور دستکاروں کیلئے  روزگار پیدا کرنے کے ایک اہم وسیلے کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ 22 ریاستوں میں 3.6 لاکھ قبائلیوں اور 18 ہزار خود امدادی گروپوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے 1205 قبائلی صنعتیں قائم کی گئی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

آیوش کی وزارت ‘گھر پر یوگا،خاندان کے ساتھ یوگا’ مہم کے ذریعے یوگ کابین الاقوامی دن 2020 منانے کیلئے پوری طرح  تیار

کووڈ-19 وبا کی موجودہ صورتحال روز مرہ کی سرگرمیوں یا چہل پہل میں آئی سستی اور لوگوں کی آمدورفت پر لگی  پابندیوں کے مدنظر اس سال منائے جارہے  یوگا کے بین الاقوامی دن کا مقصد یوگا کے صحتمند بنانے اور تناؤ سے راحت دینے والے پہلوؤں پر روشنی ڈالنا ہے۔ اسے آسان بنانے کیلئے وزارت آیوش ٹرینر کی رہنمائی ایک سیشن کااہتمام کرنے جارہی ہے جسے دور درشن پر 21 جون کو صبح ساڑھے چھ بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا تاکہ لوگ پوری یکجہتی کے ساتھ یوگا کامشق کریں۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پی آئی بی فیلڈدفاتر سے حاصل جانکاری

  • چنڈی گڑھ:مرکز کے زیرانتظام علاقہ چنڈی گڑھ کی انتظامیہ نے صحت افسران کو باہر سے آنے والے لوگوں پر توجہ مرکوز کرنے اور پہلے سے ہی کسی بیماری میں مبتلا لوگوں کی خصوصی نگہداشت کرنے کیلئے کہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی عوامی مقامات پر جسمانی دوری قائم رکھنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی۔
  • پنجاب: کووڈ-19 وبا کے سبب ریاست کو ہوئے نقصان اور بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کومیمورنڈم بھیج کر زندگیوں کو بچانے اور نئے حالات میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو محفوظ کرنے کے سلسلے میں حکومت ہند سے مختلف غیرمالیاتی تعاون کے ساتھ  80845 کروڑ روپئے مالی امداد کی مانگ کی ہے۔
  • ہریانہ:وزیراعلیٰ نے کووڈ-19 پر ایک جائزہ میٹنگ کے دوران حکام سے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے اور انفیکشن سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے قدم اٹھانے کیلئے کہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کووڈ-19 سے تحفظ یقینی بنانے کیلئے عوام کے درمیان فیس ماسکوں کی تقسیم پر زور دیا اور کہا کہ ماسک نہیں پہننے والے لوگوں سے وصولے گئے جرمانے کو نئے ماسک بنانے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ نیز پھر انہیں ضرورتمند لوگوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی قوت مدافعت کی سطح بڑھانے کیلئے راغب کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید اور ہومیوپیتھی کاکوئی منفی اثر نہیں ہوتا، نیز ان دواؤں کے استعمال سے لوگوں کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا ہے۔
  • مہاراشٹر: کووڈ جانچ میں 2786 نئے مریض پازیٹو پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 کے معاملے  بڑھ کر 110744 ہوگئے۔ فی الحال زیرعلاج مریضوں کی تعداد 50554ہے ، ہاٹ اسپاٹ ممبئی میں انفیکشن کے 1066 نئے معاملے سامنے آئے۔
  • گجرات: ریاست میں فی الحال فعال پازیٹو معاملے 5886 ہیں جبکہ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 24055 کی سطح  پر پہنچ گئی ہے۔
  • راجستھان: آج کووڈ کے 115 نئے معاملات درج کیے گئے جس میں سے زیادہ تر بھرت پور ضلع سے متعلق ہے۔ ابھی تک کووڈ-19 کے پازیٹو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 13096 کی سطح پر پہنچ گئی۔ جن میں سے 9794 لوگ صحتیاب ہوگئے اور 302 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں کووڈ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 75 فیصد ہوگئی جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ راجستھان میں کووڈ-19 کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے 21 جون سے ریاست بھر میں دس روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا جائیگا۔ اس مہم کے تحت ریاست کے محکمہ صحت کے لوگ گھر گھر جاکر سرگرمی کے ساتھ نگرانی کریں گے اور لوگوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلائیں گے۔
  • مدھیہ پردیش: پچھلے 24 گھنٹے میں 133 نئے مریض سامنے آنے کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 10935 تک پہنچ گئے اس مدت کے دوران کووڈ-19 کے چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ جس سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 465 ہوگئی۔ ریاست میں معاملے دوگناہونے میں لگنے والا وقت بڑھ کر 34.1 دن ہوگیا۔ وہیں سدھار کی شرح بڑھ کر 71.1 فیصد ہوگئی۔ مدھیہ پردیش سدھار کی اوسط کے معاملے میں راجستھان کے بعد ملک میں دوسرے مقام پر ہے۔
  • چھتیس گڑھ: 44 نئے  معاملوں کی شناخت ہوئی ہے، جس سے کووڈ-19 کے پازیٹیو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1715 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 875 معاملے ابھی بھی فعال ہے۔
  • گوا:  پیر کو 28 نئے پازیٹیو معاملوں کی شناخت ہوئی جس سے ریاست میں کووڈ -19 کے کُل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 592 ہوگئی، ان میں سے 507 فعال معاملے ہیں۔ گووا میں کووڈ-19 کے معاملوں سے منسلک اہم مقامات میں مین گورہل، نیووڈیم، مورلیم، بینا، شمبیل اور شاڈا شامل ہیں۔
  • اروناچل پردیش: اروناچل پردیش میں دھیماجی، آّسام سے مشرقی سیانگ اور دیگر ضلعوں کیلئے ضروری سامانوں کی سپلائی کیلئے  ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے ٹرکوں کے ذریعے  ایس او پی پر عمل آوری میں مسائل کے سبب ان کی  آمدورفت روک دی گئی تھی۔
  • آسام: کووڈ-19 کے دس نئے پازیٹیو معاملوں کے ساتھ آسام میں انفیکشن کے کُل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4319 ہوگئی جن میں فعال معاملات کی تعداد 2103 کی سطح پر بنی ہوئی ہے۔ وہیں 2205 لوگ صحتیاب ہوگئے اور 8 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
  • منی پور: منی پور کے وزیراعلیٰ نے آتم نربھر بھارت مہم کے تحت  ایماکیتھل اور دیگر علاقوں کے سینکڑوں ریہڑی پٹری والوں کو قرض کی سہولت مہیاکرانے کے معاملے پر عوامی سیکٹر کے بینک افسران کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
  • میزورم: ریاست کے وزیر صحت نے کہا کہ میزورم میں 8884 لوگ قرنطینہ میں ہیں۔ ریاستی سرکار جانچ کی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔
  • ناگالینڈ: دیما پور میں لاک ڈاؤن کے ترمیم شدہ رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں مسافر گاڑیوں کی سڑکوں پر آمدورفت 30 جون تک بند رہے گی، سیلون بند رہیں گے اور بازاروں / مالوں کو مرحلہ وار طریقے سے کھولاجائیگا۔ پیرین، ناگالینڈ میں ضلع  ٹاسک فورس کی ٹیم نے کووڈ اسپتال، سی ایچ کے اور ضلع اسپتال پیرین کو بیسن اور اسٹینڈ سے جڑے واٹر اسٹوریج ٹینک عطیہ کیے۔
  • کیرالا: کیرالا نے مرکزی حکومت سے وندھے بھارت مشن کیلئے کووڈ نگیٹیو سرٹیفکیٹ لازمی بنانے کیلئے کہا ہے۔ ریاست کے وزیر تجارت ای پی جئے راجن نے کہا ہے کہ کووڈسے متاثرہ بیرون ملک مقیم افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے لایا جانا چاہئے۔ سعودی عرب میں ہندوستانی سفارتخانے نے چارٹرڈ پروازوں سے کیرل جارہے وطن واپس آنے والے افراد کو 20 جون سے کووڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے محکمے نے کووڈ پرائمری جانچ کیندروں کیلئے نئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ شروعاتی مرحلے میں صرف معمولی علامات والے اور بغیرعلامات والے افراد کو پرائمری مراکز میں داخل کیاجائیگا۔ کیرالا کے باہر کووڈ-19 کے سبب میکسیکو میں ایک نن سمیت چار دیگر کیرل کے باشندوں کی موت ہوگئی۔ ریاست میں ایک شخص کی موت ہوگئی، 82 نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے اور 73 لوگ صحتیاب ہوگئے۔ فی الحال 1348 مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور مختلف ضلعوں میں کُل 120727 افراد  نگرانی میں ہیں۔
  • تملناڈو: تملناڈو میں لاک ڈاؤن کےدوران 13 لاکھ سے زیادہ دویانگ جنوں کو تعاون کے طور پر ایک ہزار روپئے کی نقدی راحت دی جائے گی۔ اس سے پہلے  ریاستی سرکار کے ذریعے راشن کارڈ رکھنے والے افراد اور منظم سیکٹر کے ورکروں کو اسی طرح کی راحت دی گئی تھی۔ پڈوچیری میں کووڈ-19 کے 14 نئے معاملوں  میں جپمیڑ کے ایک مائیکرو بایولوجسٹ شامل رہے۔ اس کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انفیکشن کے کُل معاملے بڑھ کر 216 ہوگئے۔ تملناڈو میں کل 1843 نئے معاملے سامنے آئے،797 لوگ صحتیاب ہوگئے اور 44 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اکیلے چنئی  میں 1257 نئے معاملے سامنے آئے۔ کُل معاملے : 46504، فعال معاملے: 20678، اموات: 479 ، ڈسچارج: 24547، چنئی میں فعال معاملے 15385۔
  • کرناٹک: وزیراعلیٰ نے آج بنگلورو میں کہا کہ کووڈ بحران کے دوران حکومت نے کسانوں کی امداد کیلئے 50 لاکھ کسانوں کو فی کسان 2000 روپئے کے حساب سے کُل 1000 کروڑ روپئے جاری کیے۔ کے ایس آر ٹی سی کی بین ریاستی بس خدمات کل سے شروع ہوجائیں گی جو شروعات میں آندھرا پردیش کیلئے ہی چلیں گی۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے لازمی طور سے ماسک پہنے جانے کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضداشت کو سماعت سے انکار کردیا ہے۔ آئی آئی ایس سی بنگلورو نے کام کی جگہوں کیلئے آن لائن سیلف اسسمنٹ کا ٹول تیار کیا ہے جس سے اداروں کو وبا پر مبنی پالیسیاں اور طریقہ کار تیارکرنے میں مدد ملےگی۔ کل 213 نئے معاملے درج کیے گئے۔ 180لوگوں کو ڈسچارج کردیا گیا اور دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ کُل پازیٹیو معاملے: 7213، فعال معاملے: 2987، اموات: 88، ڈسچارج :4135۔
  • آندھراپردیش: مالی برس 21-2020 کیلئے بجٹ پیش کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر خزانہ نے 180392.65 کروڑ روپئے کے تخمینہ ریونیو اخراجات کے ساتھ کُل 224789.18 کروڑ روپئے کے اخراجات کی تجویز پیش کی۔ سرمایہ اخراجات میں قرض کی ادائیگی اور دیگر سرمایہ اخراجات کاتخمینہ تقریباً 44396.54 کروڑ روپئے ہے۔ 21-2020 کے بجٹ تخمینہ میں 20-2019 کے بجٹ تخمینے کے مقابلے 1.4فیصد کی مجموعی تخفیف ہوئی ہے جس کا سبب کووڈ-19 وباکے دوران بڑے پیمانے پر اقتصادی سست روی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 15911 نمونوں کی جانچ کے بعد 193 نئے معاملے سامنے آئے اور 2 لوگوں کی موت ہوگئی وہیں 81 لوگوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔ کُل معاملے: 5280، فعال معاملے: 2341، صحتیاب ہوئے : 2851، اموات : 88۔
  • تلنگانہ: ماہرین کی رائے ہے کہ تلنگانہ حکومت کو اپنی کووڈ-19 منصوبے پر پھر سے کام کرنا چاہئے۔ تلنگانہ میں کووڈ-19 کے معاملوں میں تیزی کے ساتھ اضافے کو دیکھتے ہوئے عوامی صحت ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کرنا بیحد ضروری ہوگیاہے۔ 16 جون تک ریاست میں 5193 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ 2766 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں، 2240 فعال معاملے ہیں اور 187 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006EIY7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008QA4Z.jpg

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013L87U.jpg

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3318



(Release ID: 1632061) Visitor Counter : 201