صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ- 19 سے متعلق تازہ ترین معلومات


صحتیاب ہونے کی شرح 50 فیصد سے زیادہ
کووڈ- 19 کے کل 162378 مریضوں کا علاج کیا گیا

Posted On: 14 JUN 2020 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 14 جون  2020  /  پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ – 19 کے 8049 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ صحتیاب ہونے کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔  اب تک کووڈ -19 کے 162378 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

فی الحال صحتیاب ہونے کی شرح 50 اعشاریہ 6 صفر فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کووڈ – 19 کے سبھی مریضوں میں سے آدھے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔  صحتیاب ہونے کی وجہ وقت پر بیمار ی کی تسخیص اور مناسب کلینیکل بندوبست ہے۔  فی الحال 149348 سرگرم کیس طبی نگرانی میں ہیں۔

نوویل کورونا وائرس کا پتا لگانے کے لیے  آئی سی ایم آر سی جانچ کرنے کی صلاحیت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری لیباریٹریز کی تعداد بڑھ کر 646 ہو گئی ہے اور پرائیویٹ لیباریٹریز کی تعداد 247 ہو گئی ہے۔ (اس طرح کل تعداد 893 ہیں)۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 151432 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک کل 5658614 مریضوں کی نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

آج مرکزی وزیر صحت اور مرکزی وزیر داخلہ نے دلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ دلی میں کووڈ – 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں کنٹین مینٹ کے اقدامات کو مستحکم کرنے ، جانچ میں اضافہ کرنے اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تیاری پر بات چیت کی گئی۔ 

کووڈ – 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور ہدایات سے متعلق سبھی صحیح اور تازہ ترین معلومات کے لیے ہماری اس ویب سائٹ پر لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو اس ویب سائٹ پر بھیجا جا سکتا ہے technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  اور دیگر سوالوں کو ان ویب سائٹس پر بھیجا جا سکتا ہے : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر  +91-11-23978046  یا  1075   (ٹال فری )پوچھا جا سکتا ہے۔

کووڈ – 19 کے بارے میں ریاستوں   / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس آن لائن پتے پر دستیاب ہے : https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3273


(Release ID: 1631546) Visitor Counter : 286