وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم اور اسرائیل کے وزیر اعظم عالی جناب بنجامن نتن یاہو کے مابین ٹیلی فون پر گفت و شنید

Posted On: 10 JUN 2020 9:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10جون2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فون پر اسرائیل کے وزیر اعظم عالی جناب بنجامن نتن یاہو سے گفت و شنید کی۔انہوں نے وزیر اعظم نتن یاہو کے ذریعے  حال ہی میں سنبھالے گئے عہدے کے سلسلے میں گرم جوشانہ مبارکباد پیش کی اور اعتماد جتایا کہ بھارت-اسرائیل شراکت داری وزیر اعظم نتن یاہوکی قیادت اور رہنمائی میں بالیدہ تر ہوتی رہے گی۔

دونوں رہنماؤں نے ان تمام مضمراتی شعبوں  پر تبادلہ خیال کئے، جن میں بھارت اور اسرائیل کووڈ-19وبائی مرض کے پس منظر میں وسعت دے سکتے ہیں، ان میں ٹیکہ کاری، معالجاتی اور تشخیصی شعبے میں کی جانے والی تحقیق و ترقیاتی کوششیں بھی شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے ماہرین کی ٹیموں کے مابین جاری تبادلوں کو برقرار رکھنےاور اس طرح کے اشتراک کے ثمرات کو ساجھا کرنے پر بھی اتفاق کیا اور تسلیم کیا کہ انہیں بنی النوع انسان کے وسیع تر مفاد کے لئے دستیاب کرایاجا نا چاہئے۔

رہنماؤں نے باہمی ایجنڈے سےمتعلق اہم موضوعات پر  بھی نظر ثانی کی اور اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ پوسٹ کووڈ دنیا کی متعدد شعبوں میں باہمی مفید شراکت داری کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔ بطور خاص انہوں نے صحتی ٹیکنالوجی، زرعی اختراع، دفاعی تعاون اور اطلاعات ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں مضبوط بھارت –اسرائیل اشتراک کے لئے پہلے سے موجود تعلقات کو وسیع تر بنانے کے سلسلے میں زبردست امکانات کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے کے باقاعدہ رابطے میں رہیں گے اور جائزوں کو شیئر کریں گے اور بدلتے ہوئے عالمی منطر نامے میں ابھرتے ہوئے مواقع اور سامنے آنے والی چنوتیوں کے سلسلے میں ایک دوسرے سے مشورہ بھی کریں گے۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(10.06.2020)

(U: 3191)



(Release ID: 1630861) Visitor Counter : 186