صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق تازہ معلومات
سبھی سی جی ایچ ایس میں امپینل والے اسپتالوں کو ریاستی سرکاروں کی طرف سے کووڈ اسپتالوں کے طور پر نوٹیفائیڈکیا گیا ہے تاکہ سی جی ایچ ایس کے مستفدین کو علاج کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں
Posted On:
10 JUN 2020 11:30AM by PIB Delhi
صحت وخاندانی بہبود کی وزارت نے سی جی ایچ ایس کے تحت امپینلڈ پرائیویٹ اسپتالوں ، تشخیصی مراکز میں علاج ومعالجے کی سہولتیں حاصل کرنے میں آنے والی مشکلات سے متعلق سی جی ایچ ایس مستفدین کے نمائندے سے صلاح ومشورے کی بعد سی جی ایچ ایس کے تحت امپینلڈ سبھی صحت کی دیکھ بھال کی تنظیموں (ایس سی او) کو ایک حکم جاری کیا ہے۔
وزارت کے حکم کے مطابق امپینلڈ والے سبھی سی جی ایچ ایس اسپتالوں جو ریاستی سرکاروں کی طرف سے کووڈاسپتالوں کے طور پر نوٹیفائیڈ کئے گئے ہیں، کو سی جی ایچ ایس کے ضابطوں کے مطابق سی جی ایچ ایس مستفدین کو علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کووڈ سے متعلق تمام علاج ومعالجے کے لئے یہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح یہ ہدایت کی گئی ہے کہ سی جی ایچ ایس سے جڑے سبھی اسپتالوں کو جو کووڈ اسپتالوں کے طور پر نوٹیفائیڈ نہیں کئے گئے ہیں کو علاج ومعالجے کی سہولتوں سے محروم نہیں رکھا جائے گا، سی جی ایچ ایس مستفدین کو داخلے سے بھی محروم نہیں رکھا جائے گا اور دیگر سبھی علاج کے لئے ان سے سی جی ایچ ایس کے ضابطوں کے مطابق چارج وصول کیا جائے گا۔ان رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
کووڈ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطو ط اور ایڈوائزری پر سبھی مصدقہ اور تازہ معلومات کے لئے برائے مہربانی برابر وزٹ کریں ہماری اس ویب سائٹ پر۔ https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ19 سے متعلق کسی بھی سوال کی صورت میں براہ مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہیلپ لائن نمبر کی فہرست بھی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہیں۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-3172
(Release ID: 1630691)
Visitor Counter : 233
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam