صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت سکریٹری نے کچھ ایسے منتخبہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں، میونسپل کمشنروں، چیف میڈیکل افسروں کے ساتھ بات چیت کی، جہاں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے


کووڈ-19 پر قدغن لگانے اور اس کے بندوبست سے متعلق تدابیر کا جائزہ لیا

Posted On: 08 JUN 2020 2:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جون 2020 ۔ صحت سکریٹری محترمہ پریتی سودن اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت میں او ایس ڈی جناب راجیش بھوشن نے ان 10 ریاستوں کے 38 اضلاع کی 45 میونسپلٹیز / میونسپل کارپوریشنوں کے ضلع کلیکٹروں، میونسپل کمشنروں، چیف میڈیکل افسروں، ضلع اسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل کالج کے پرنسپلوں  کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ (ویڈیو کانفرنس کے ذریعے) کی، جہاں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ اضلاع درج ذیل ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق ہیں: مہاراشٹر، تلنگانہ، تمل ناڈو، راجستھان، ہریانہ، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش۔

جن خاص امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں گھنی آبادی والے شہری علاقوں، جن علاقوں میں عوامی سہولیات مشترک کی جاتی تھیں، ان میں بڑے پیمانے پر انفیکشن، گھر گھر سروے کی اہمیت، فوری جانچ کے بعد فوری آئیسولیشن اور معاملات کے کلینکل بندوبست اور کنٹرول کی حکمت عملی کا نفاذ کیا جانا ہے۔

ریاستی اہلکاروں کو ان اقدامات کے بارے میں مشورہ دیا گیا جو اقدامات معاملات کے بندوبست کے لئے کنٹنمنٹ زون اور بفر زون میں نگرانی سے متعلق سرگرمیوں کی انجام دہی اور کووڈ سے متعلق مناسب طور طریقوں کے فروغ کے بارے میں ہیں۔ شرح اموات کے معاملات میں کمی لانے کے لئے ریاست کے افسروں کو ترجیح کی بنیاد پر زیادہ خطرات والے اور حساس زمروں جیسے بزرگ لوگوں اور دیگر طرح کی بیماری والے لوگوں کے لئے کی گئی تدابیر کے بارے میں صلاح دی گئی، جبکہ اموات کو روکنے کے لئے رابطے کا پتہ لگانے، سرگرم نگرانی تدابیر، خاطرخواہ جانچ اور معاملات کا وقت پر پتہ لگانے کے لئے صحت کی مانگ کو فروغ دینا، علامات کو بڑھائے بغیر مریضوں کی وقت پر منتقلی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

کووڈ-19 کے کنٹرول کے لئے بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کے بندوبست کے سلسلے میں یہ صلاح دی گئی ہے کہ صحت بنیادی ڈھانچے کے لئے خاطرخواہ منصوبہ سازی کی جائے، بستر کی دستیابی سے متعلق بندوبست کے لئے ایک نظام وضع کیا جائے، شہری اپنی ضرورت کے مطابق صحت خدمات کی تلاش کرسکیں، اس کے لئے اسپتالوں میں تعیناتی کے لئے طبی پیشہ وروں اور سینئر افسروں کے لئے محتاط ہوکر مدد کرنے کا انتظام کیا جائے۔

فیلڈ گورنینس کے بارے میں گفتگو کے دوران میونسپل اتھارٹیز کو قیادت سنبھالنے کی صلاح دی گئی اور ’مکمل سرکاری نقطہ نظر‘ کا استعمال کرتے ہوئے انسدادی تدابیر کے لئے پورے میونسپل کارپوریشن کےبنیادی ڈھانچے کو رکھا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کووڈ-19 بندوبست کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ریگولر اور ضروری صحت خدمات کے لئے دیکھ بھال کی ضرورت ہے، جو شہریوں کے لئے بھی دستیاب ہیں۔

جن شعبوں پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت ہے ان میں وقت پر  پتہ لگانے کے لئے گھر گھر جاکر سروے کرنا شامل ہے۔ سروے سے متعلق ٹیموں میں اضافہ، مؤثر ایمبولینس بندوبست، اسپتالوں میں بیڈ مینجمنٹ میں شدید طور پر بیمار مریضوں کو پہلے علاج کی سہولت دستیاب کرانے، باری باری سے 24*7 ٹیموں کے توسط سے اسپتال میں داخل معاملات کا کلینکل بندوبست بھی اس میں شامل ہے، تاکہ شرح اموات میں کمی یقینی بنائی جاسکے۔ انھیں یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ لیب جانچ کے نتائج وقت پر دیے جائیں تاکہ انفیکشن کی جلد پہچان ہوسکے اور وقت پر علاج کیا جاسکے۔ یہ مشورہ بھی دیا گیا کہ اعتماد سازی اور دستیاب صحت خدمات وقت پر رسائی کے لئے ضلع صحت افسران کے ساتھ تعاون کے لئے دیہی علاقوں میں منتخب نمائندوں کو شامل کیا جائے۔ بفر زون میں ایس اے آر آئی / آئی ایل آئی معاملات کا پتہ لگانے کے لئے ریاستوں کو فیور کلینکوں کو سرگرم کرنے کی بات یاد دلائی گئی۔ لاک ڈاؤن کو آسان بنانے اور پابندیاں ہٹائے جانے کے پیش نظر ریاستوں کو آنے والے مہینوں کے لئے ضلع وار ممکنہ منصوبہ سازی کی بھی صلاح دی گئی۔

اب تک کل 124430 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5137 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس کے ہاتھ علاج کے بعد صحت مند ہونے والے مریضوں کی شرح 48.49 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹیو معاملات کی کل تعداد اب 124981 ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3136

08.06.2020



(Release ID: 1630377) Visitor Counter : 231