وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کا شری وید مارواہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Posted On: 06 JUN 2020 11:58AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی کے سابق پولیس کمشنر اور منی پور ، میزورم اور جھارکھنڈ کے سابق گورنر شری وید مارواہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا’’ شری وید مارواہ جی کو عوامی زندگی میں ان کی بھر پور خدمات کے لئے یاد کیا جائے گا۔ ایک آئی پی ایس افسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کے دوران ان کا اٹوٹ حوصلہ ہمیشہ بنا رہا۔ وہ ایک معزز عوامی دانشور بھی تھے۔ ان کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی" ۔

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (06-06-2020)

U: 3103



(Release ID: 1630001) Visitor Counter : 190