PIB Headquarters

کووڈ -19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 27 MAY 2020 6:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:27 مئی، 2020:


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pnghttp://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

  • کووڈ-19 کے 64426 مریضوں کے صحتمند / اسپتال سے چھٹی ہونے کے ساتھ صحتیابی کی شرح بہتر ہوکر 42.4فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
  • کووڈ-19 کے مصدقہ معاملات کی تعداد بڑھ کر 151767ہوگئی۔
  • کل کووڈ-19 کے 116041نمونوں کی جانچ کی گئی۔
  • لاک ڈاؤن سے بیماری کے پھیلاؤ کی رفتار میں کمی واقع ہونے سمیت متعدد فائدے ہوئے ہیں۔
  • آروگیہ سیتو ایپ کا اینڈرائڈ ورژن اب اوپن سورس ہوگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200527-WA0004XY8M.jpg

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ-19 سے متعلق حاصل تازہ ترین جانکاری

کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے کی شرح 42.4 فیصد ہوگئی، کل 116041 کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کی گئی

لاک ڈاؤن سے کئی فائدے حاصل ہوئے ہیں۔اس سے کووڈ-19 کے انفیکشن کو پھیلنے کی رفتار کو کنٹرول کرنے میں واضح طور پر مدد ملی ہے۔ اسی کے ساتھ  لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کووڈ-19 سے متعلق مخصوص حفظان صحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، انسانی وسائل کی صلاحیت  سازی میں ترقی ، جانچ کی صلاحیت میں اضافہ، طبی ساز وسامان، آلات آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ، متعلقہ رہنما خطوط کو جاری کرنا، معیارات قائم کرنا، اس کی تشہیر واشاعت نیز ان پر عمل کرنا، ڈائیگنوسٹک اور دواؤں کا تجربہ نیز ٹیکوں کیلئے  تحقیق کاکام ہواہے۔اس کے ساتھ ہی گھر گھر جاکر رابطہ قائم کرنے اور آروگیہ سیتو جیسے آلات کے استعمال کے ذریعے نگرانی نظام کو مضبوط بنایاجانا، اس کی کامیابی رہی ہے۔

ملک میں 435 سرکاری لیباریٹریوں اور 189 پرائیویٹ لیباریٹریوں (کُل 624 لیباریٹریوں)کے توسط سے جانچ کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔ کُل ملاکر کووڈ-19 کے لئے اب تک 3242160 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اکیلے کل 116041 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ملک میں اب تک کورونا انفیکشن کے کُل 151767 معاملات  سامنے آئے ہیں۔ جن میں 64426 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں اور بیماری سے صحتیاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 42.4 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 2.86 فیصد ہے جبکہ دنیا میں اس کا اوسط 6.36 فیصد ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 وبا کے دوران اور اس کے بعد تولید،زچہ، نوزائیدہ بچوں، نابالغوں کی صحت اور تغذیہ خدمات سے متعلق ایک رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056CYC.jpg

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

آروگیہ سیتو ایپ اب اوپن سورس ہوگیا ہے

ہندوستان نے 2 اپریل 2020 کو کووڈ-19 وبا کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں میں اضافہ کرتے ہوئے آروگیہ سیتو موبائل ایپ لانچ کیاجس کا مقصد بلوٹوتھ پر مبنی  متاثرہ لوگوں کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کرنا ممکنہ ہاٹ اسپوٹ مقامات کی نقشہ بندی اور کووڈ-19 کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرنے کے لئے اہل بنانا ہے۔ 26 مئی تک ایپ کے 114 ملین سے زیادہ استعمال کرنے والے افراد ہیں جو کہ دنیا میں کسی بھی  دیگر کنٹریکٹ ٹریسنگ ایپ سے زیادہ ہے۔ یہ ایپ 12 زبانوں اور اینڈرائڈ، آئی او ایس اور کےاے آئی او ایس  پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے۔ آروگیہ سیتو ایپ کی اصل بنیاد شفافیت، رازداری اور تحفظ ہے۔ ہندوستان کی اوپن سورس سافٹ ویئر پالیسی کی طرز پر آروگیہ سیتو کے سورس کوڈ کو اب اوپن سورس بنادیا گیا ہے۔اس ایپلی کیشن کا اینڈرائڈ کے سورس کوڈ تجزیہ اور تعاون کیلئے دستیاب ہے۔ اس ایپلی کیشن کے آئی او ایس ورژن کو اگلے دو ہفتے میں اوپن سورس کی شکل میں جاری کیاجائیگا اور سروس کوڈ بعد میں جاری کیا جائیگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور قطر کےامیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت و شنید کی اور قطر کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کووڈ-19 وبا کے دوران قطر میں ہندوستانی شہریوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کیلئے قطر کے امیر کے ذریعے لی گئی ذاتی دلچسپی کیلئے تہہ دل سے ان کی تعریف کی۔ اس کے بدلے میں امیر نے قطر میں ہندوستانی برادری کے تعاون بالخصوص ہندوستانی صحت کارکنان کے ذریعے اداکی جارہی اہم کردار کی ستائش کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں صدر اور مصر کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کووڈ-19 کے بحران کے دوران مصر میں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور فلاح وبہبود کیلئے مصر کے  حکام کے ذریعے کی گئی کوششوں کے لئے  ان کی تعریف کی۔ اس سال پہلے سے طے شدہ  مصر کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے ، جسے کووڈ-19 وبا کے سبب ملتوی کرنا پڑا، وزیراعظم نے حالات کے معمول پر آجانے کے بعد صدر السیسی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

وزیراعظم اور جناب نریندر مودی اور جمہوریہ آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیربیلن کے درمیان ٹیلی فون پر گفت وشنید

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت وشنید کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 وبا کے صحت اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے اپنے ملکوں میں کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا۔ انہوں نے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اشتراک وتعاون کی اہمیت پر رضامندی ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 کے بعد کی دنیا میں ہند-آسٹریا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور متنوع بنانے کے  اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی ، تحقیق اور اختراع ایس ایم ای وغیرہ جیسے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

حکومت ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے طلباء کے لئے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم اور تعلیمی بنیادی ڈھانچہ کو بہتر کرنے کیلئے عہد بند ہے: فروغ انسانی وسائل کے وزیر

حکومت نے یانگ یانگ میں 986.47 کروڑ روپئے کی لاگت سے سکم یونیورسٹی (ایک مرکزی یونیورسٹی) کا مستقل کیمپس تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے۔ سکم کی ریاستی حکومت نے اس کے لئے 15 کروڑ روپئے کی لاگت سے 300 ایکڑ آراضی مختص کی ہے جس میں سے 265.94ایکڑ آراضی پہلے ہی یونیورسٹی کو سونپ دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی اروناچل پردیش، میزورم، میگھالیہ، ناگالینڈ، دہلی اور پڈوچیری میں 6 این آئی ٹی تعمیر کرنے کیلئے 4371.90 کروڑ روپئے کے نظرثانی شدہ لاگت تخمینے کومنظوری دے دی ہے۔ یہ این آئی ٹی 31 مارچ2022 تک اپنے مستقل کیمپس سے پوری طرح کام کرنا شروع کردیں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر میں کثیر تعداد میں لوٹ رہے لوگوں اور کووڈ-19 معاملات  میں اضافے کے سلسلے میں موجودہ صورتحال کاجائزہ لیا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے سی آئی پی ای ٹی حفظان صحت کے شعبے میں تحقیق وترقی سے متعلق اقدامات شروع کریگا، ڈبلیو ایچ او / آئی ایس او کے رہنماخطوط کے مطابق پی پی ای اور دیگر ضروری مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور اس کی توثیق کریگا

کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے تحت ایک مقتدر قومی ادارہ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹکس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی  (سی آئی پی ای ٹی) کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کیلئے  حفظان صحت کے شعبے میں تحقیق وترقی (آر اینڈ ڈی) سے متعلق اقدامات کریگا اور ڈبلیو ایچ او / آئی ایس او کے رہنما خطوط کے مطابق پی پی ای اور دیگر ضروری مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور اس کی توثیق کریگا۔ سی آئی پی ای ٹی کے مرتھل، جئے پور، مدورئی اور لکھنؤ نے کوروناوائرس سے لڑنے کیلئے  ‘فیس شیلڈ’ کو تیار کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پاور فائنانس کارپوریشن کووڈ-19 کے مریضوں کا علاج کررہے ڈاکٹروں اور دیگر صحت کارکنان کو دوپہر کھاکھانا دستیاب کرائے گا

کووڈ-19 وبا سے لڑنے کیلئے  ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے وزارت بجلی کے تحت  ایک مرکزی پی ایس یو پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹیڈ (پی ایف سی)نے ایشیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنیوں میں سے ایک تاج سیٹس کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے تاکہ اگلی قطار میں رہنے والے کووڈ جانبازوں کو صحت بخش اور تغذیہ سے بھرپور خوراک مہیا کرائی جاسکے۔ اس کوشش کے تحت پی ایف سی نئی دہلی میں واقع ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں کووڈ-19 مریضوں کے علاج میں لگے ڈاکٹروں اور دیگر صحت کارکنان کو پیک کیا ہوا دوپہر کے کھانے کا باکس مہیاکریگا۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

این سی ایس ٹی سی  نے ہندی میں مقبول عام کووڈ کتھا کو جاری کیا

نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونیکیشن، محکمہ برائے سائنس وٹیکنالوجی نے کووڈ-19 وبا کے سلسلے میں عوامی بیداری پھیلانے کیلئے  سبھی اہم جانکاری فراہم کرنے والی مقبول عام ملٹی میڈیا گائیڈ کا ہندی ورژن جاری کیا ہے۔ اس کا انگریزی ورژن پہلے ہی اس مہینے کی  شروعات میں جاری کیا جاچکا ہے۔ بالخصوص ہندی علاقوں کے لوگوں کی کووڈ کتھا کے ہندی ورژن کی مانگ کو پورا کرنے کے مقصد سے کووڈ کتھا کے ہندی ورژن کو اضافی اور ترمیم شدہ جانکاری کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے۔

مزید تفصیلات کے لئے دیکھیں:

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • چنڈی گڑھ:مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے میونسپل، پولیس اور صحت افسران سمیت سبھی سرکاری ملازمین کو کنٹینمنٹ زور میں اپنی ذمہ داری ادا کرتے وقت سبھی  مناسب تحفظاتی وسائل کے استعمال کیے جانے کے احکامات دیے ہیں۔ انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ کنٹینمنٹ زون میں مناسب راشن کے سامانوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ نجی عطیہ دہندگان اور غیرسرکاری تنطیموں (این جی او ) کو بھی اس کاز میں تعاون کرنے کیلئے  جوڑنا چاہئے۔ ایڈ منسٹریٹر نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنٹینمٹ زون میں باقاعدگی کے ساتھ سینیٹائزیشن  کو یقینی بنائیں اور فضلات بالخصوص جانچ مراکز کے  طبی فضلے کا اچھی طرح نپٹارہ کرے۔ آج ایک حاملہ خاتون اپنے شوہر اور ایک بچے کے ساتھ یوپی جانے کیلئے  شرمک اسپیشل ٹرین لینے کیلئے  ہولڈنگ سینٹر پہنچی۔ طبی  جانچ کے بعد اس خاتون کو ریلوے اسٹیشن بھیج دیاگیا تاکہ وہ ٹرین پر سوار ہوسکے۔ وہیں ریلوے اسٹیشن پر اسے درد زہ شروع ہوا اس حاملہ خاتون کو جی ایم سی ایچ -32 لے جانے کے لئے  ایک ایمبولینس کا بندوبست کیا گیا۔ شدید درد زہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس ماں بننے والی خاتون کو  منی ماجرا میں واقع سب سے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ زچہ اور بچہ دونوں  صحتمند ہیں۔
  • پنجاب:پنجاب حکومت نے ہوائی، ریل اور سڑک راستے سے آرہے سبھی  بین الاقوامی اور گھریلو مسافروں کیلئے  جامع اور مستحکم  رہنما خطوط جاری کردیے ہیں، ریاستی حکومت کے مطابق وائرس کے  پھیلاؤ کو روکنے کیلئے  زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ، نگرانی اور آئیسو لیشن (قرنطینہ)ہی ایک واحد حل ہے۔ عام نگرانی کے مقصد  کیلئے  حکومت  رینڈم بنیاد پر ریاست میں آنے والے  لوگوں کی زیادہ  جانچ کرسکتی ہے۔ مثال کے طور پر امرتسر اور موہالی ہوائی اڈوں پر رینڈم بنیاد پر کچھ گھریلو مسافروں کی جانچ کی گئی ہے۔
  • ہریانہ: وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران شرائط وضوابط کی عمل آوری میں لوگوں کے حوصلے اور تعاون نیز ریاستی سرکار کے ذریعے  کیے گئے اعلیٰ ترین انتظام سے وبا سے نمٹنے میں مدد ملی ۔
  • ہماچل پردیش: کووڈ -19 وبا کے مدنظر ریاستی حکومت نے 24 مارچ 2020 سے پوری ریاست میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا تھا، ریاستی کابینہ نے اپنی 23 مئی 2020 کو ہوئی  ایک میٹنگ میں ضلع  حکام کو ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت  کرفیو کو 30 جون 2020 تک بڑھانے کا حق دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
  • کیرل: ریاستی حکومت کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہوئے احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ادائیگی والے ادارہ جاتی قرنطینہ میں بھیجنے کے فیصلے میں تبدیلی کرنے پر غور وخوض کر رہی ہے۔ ریاستی کابینہ نے اس بات پر غور کیا کہ قوانین میں چھوٹ کے بعد لوگ وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن کی شرطوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ریاست میں متاثرہ معاملات کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے اور  فی الحال کُل معاملے415 کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جن میں سے پچھلے چار دن میں ہی 231 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ کل ہی 67 پازیٹیو (فعال) معاملات درج کیے گئے جو کسی بھی  ایک دن کے اندر سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان میں بیرون ملک سے آئے 133 افراد اور دوسری ریاستوں سےآئے 178 افراد شامل ہیں۔ ابھی تک 1.35 رجسٹرڈ لوگوں میں سے صرف 11189 افراد ہی بیرون ملک سے واپس لوٹے ہیں۔
  • تملناڈو: ریاستی حکومت نے 15128 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری والے  17سرمایہ کاری  معاہدوں (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جن سے 47150 روزگار پیداہونے کے امکانات ہیں۔ سپریم کورٹ نے تملناڈو کی ریاستی حکومت سے چنئی کے بالرود ہاسپٹلس لمیٹیڈ کی اوپر کی چار منزلوں کو کووڈ-19 مریضوں کے علاج میں استعمال کرنے کیلئے کہا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ کے  منظور شدہ تعمیری منصوبے کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر اسپتال کے 8 منزلہ بلاک کے  اوپر کی پانچ منزلوں کو ڈھائے جانے کے احکام پر عدالت عظمیٰ نے روک لگادی ہے۔ تروچی سینٹرل جیل میں ایک قیدی جانچ میں کووڈ-19 سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس قیدی کے بلاک میں ہی رہنے والے  28 دیگر قیدیوں کو حکام نے آئیسولیشن کیلئے بھیج دیا ہے۔ کل تک کُل معاملے: 17728، فعال معاملات: 8256، اموات: 127، ڈسچارج : 9342، چنئی میں فعال معاملات کی تعداد 6056 ہے۔
  • کرناٹک:آج دوپہر 12 بجے تک کووڈ کے 122 نئے معاملات سامنے آئے۔ 14 لوگ ڈسچارج کردیے گئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ آج سامنے آئے نئے معاملوں میں کلبرگی میں 28، یاداگری میں 16، ہاسن میں 15، بیدر میں 12، جنوبی کنّڑ میں 11 ، اڈوپی میں 9، شمالی کنّڑ میں 6، رائچور میں 5، بیلاگاوی میں4، چکمنگلور میں 3، وجئے پور میں 2 اور مانڈیا ،ٹمکور نیز بلاری میں ایک ایک معاملے درج کیے گئے۔ ریاست میں نئے کُل پازیٹو معاملات کی تعداد بڑھ کر 2405 تک پہنچ گئی، ایکٹیو کیسیز : 1596 ، صحتیاب ہوئے افراد: 762، اموات: 45۔
  • آندھراپردیش:ہائی کورٹ حزب اختلاف کے لیڈر چندرابابو نائیڈو کے ذریعے لاک ڈاؤن کےاصول کی خلاف ورزی کے سلسلے میں دائر عرض پر جانچ کرائیگا۔ ریاستی سرکار نے کنٹینمٹ زور کے علاوہ دیگر علاقوں میں فوڈ اسٹال، ٹیکسائل، جوئیلری اسٹور پھر سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ 9664 نمونوں کی جانچ کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں میں 68 نئے معاملے سامنے آئے ، ایک شخص کی موت  ہوگئی اور دس لوگ ڈسچارج کردیے گئے۔ کُل معاملے: 2787، فعال معاملے: 816، صحتیاب ہوئے: 1913، اموات: 58۔دوسری ریاستوں سے آئے لوگوں میں سے 219 پازیٹیو معاملے پائے گئے جن میں 75 فعال معاملے شامل ہیں۔ 111 پازیٹیو معاملے بیرون ملک سے واپس آئے لوگوں سے متعلق ہے۔
  • تلنگانہ: ٹڈیوں کے حملوں کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر سے متصل تلنگانہ کے سرحدی ضلعوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اجتماعیت کے سبب  حیدرآباد اور رنگاریڈی میں کووڈ کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔ 27 مئی کو تلنگانہ میں کُل پازیٹیو معاملات 1991 کی سطح پر ہے۔ کل تک 172 تارکین وطن جانچ میں پازیٹیو پائے گئے۔ بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے  42لوگ جانچ میں کووڈ-19 سے متاثر پائے جاچکے ہیں۔
  • مہاراشٹر: مہاراشٹر میں 2091 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات کی تعداد بڑھ کر 54758 کی سطح پر پہنچ گئی۔ حالانکہ ایکٹیو معاملوں کی تعداد 36004 ہے، ہاٹ اسپاٹ ممبئی میں 1002 معاملے درج کیے گئے جس سے اکیلے ممبئی میں ہی پازیٹیو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 32791 ہوگئی۔ مہاراشٹر میں 72 جانچ لیباریٹریاں عمل میں ہیں اور 27 نئی لیباریٹریاں جلد ہی شروع ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ ریاست میں  کووڈ-19 کے معاملے دو گناہونے میں لگنے والا وقت بڑھ کر 14 دن ہوگیا جبکہ شرح اموات گھٹ کر 3.27 رہ گئی ہے۔
  • گجرات: تقریباً 19 ضلعوں میں 361 نئے معاملات درج کیے گئے۔ جس سے ریاست میں کُل پازیٹیو معاملے  بڑھ کر 14829 ہوگئے ، وہیں فی الحال ریاست میں کُل پازیٹیو معاملے کی تعداد 6777 ہے۔
  • راجستھان: آج 144 نئے معاملے درج کیے گئےجس سے کووڈ-19 کے پازیٹیو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 7680 ہوگئی۔ وہیں ابھی تک 4341 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،ابھی تک ریاست میں کُل 172 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ جئے پور کو آئی سی ایم آر کی اُن شہروں کی فہرست میں جگہ ملی ہے جہاں کووڈ-19 سیرو سروے کیاجائیگا۔
  • مدھیہ پردیش:ریاست میں 165 نئے معاملے درج کیے گئے جس سے کُل کووڈ-19 پازیٹیو افرادکی تعداد بڑھ کر 7024 تک پہنچ گئی جن میں 3030 معاملے ابھی تک ایکٹیو ہیں۔ ہاٹ اسپاٹ اندور میں ابھی تک سب سے زیادہ 3103 پازیٹیو معاملے درج کیے جاچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی شرطوں کو دھیرے دھیرے آسان بنائے جانے کے تحت بھوپال میں دوکانیں اور کاروباری ادارے آج سے کھل گئے۔ حکومت نے دوکانوں کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
  • چھتیس گڑھ: ریاست میں کورونا کے 50 نئے پازیٹیو معاملے درج کیے گئے جس سے چھتیس گڑھ میں کُل  پازیٹیو معاملوں کی تعدادبڑھ کر 271 ہوگئی، ریاستی حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 13ترقیاتی بلاکوں کا ریڈزون اور 39 کا اورینج زون کی شکل میں درجہ بندی کی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے 95علاقوں کو پہلے ہی کنٹینمنٹ زون کی حیثیت سے اعلان کیا جاچکا ہے۔ جہاں حال میں ہی کووڈ-19 کے معاملے سامنے آئے تھے۔
  • اروناچل پردیش:نیفیڈ نے اروناچل پردیش کو مئی اور جون مہینے کیلئے ابھی تک 313.956 ایم ٹی دالوں کی ڈیلیوری کی ہے۔
  • آسام: ریاست کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ سونا پور کے ضلع اسپتال نے اب کووڈ-19 مریضوں کیلئے 108 بستروں والے مرکز کی شکل میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ آسام میں کووڈ-19 کے 18 نئے پازیٹیو معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ابھی تک کُل 704 معاملے سامنے آچکے ہیں جن میں سے 635 ایکٹیو معاملے ہیں، 62 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں اور 4 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست کے  وزیر صحت نے ٹوئیٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔
  • منی پور: ریاستی سرکار نے کووڈ-19 وبا کو دیکھتے ہوئے محروم طبقات کو تعاون دینے کے مقصد سے اندراگاندھی بزرگوں کیلئے قومی پنشن اسکیم (آئی جی این او اے پی ایس)،اندرا گاندھی بیواؤں کیلئے قومی پنشن اسکیم(آئی جی این ڈبلیو پی ایس) اور اندرا گاندھی معذوروں کیلئے قومی پنشن اسکیم (آئی جی این ڈی پی ایس) کے مستفدین کو پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 500 روپئے کی مالی امداد دی ہے۔
  • میزورم:میزورم بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ہائی اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ امتحان اور ایچ ایس ایل سی امتحان (کمپارٹمنٹل) 2020 کو 11 مراکز پر 16 جون کو منعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
  • ناگالینڈ: حکومت نے پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لانے کیلئے گوا ، آندھرا پردیش، بنگلورو، راجستھان سے خصوصی ٹرینوں اور مغربی بنگال، اتراکھنڈ، پنجاب، دمن اور دیو، نیز لکھنؤ سے خصوصی بسوں کاانتظام کیا ہے۔ کووڈ-19 ہارٹیکلچر اسپیشل ڈرائیو ٹیم نے ‘‘گرو مور، پرڈیوس مور، ارن مور’’(زیادہ بڑھو، زیادہ پیدا کرو، زیادہ کمار) تھیم کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران زرعی اور باغبانی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

 

پی آئی بی فیکٹ چیک(حقائق کی جانچ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00643AX.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0074D3R.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008D3N1.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0091293.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010S0UF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011G7AY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0126D25.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013L87U.jpg

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:2846



(Release ID: 1627448) Visitor Counter : 290