وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مملکت قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے مابین ٹیلی فون پر گفت و شنید
Posted On:
26 MAY 2020 7:51PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مملکت قطر کے امیر عالی جناب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے فون پر عیدالفطر کی مبارک باد قطر کے دوست عوام کو پیش کرنے کی غرض سے گفت وشنید کی۔
وزیراعظم نے عالی جناب امیر کی جانب سے کووڈ-19 کے وبائی مرض کے دوران قطر میں بھارتی شہریوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے لی گئی ذاتی دلچسپی اور نگہداشت کی ستائش کی۔ اس کے جواب میں امیر محترم نے قطر میں بھارتی برادری کے تعاون خصوصاً صحتی کارکنان کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار کی ستائش کی۔وزیراعظم نے موجودہ صورت حال کے دوران بھارت سے قطر کو کی جانے والی ضروری اشیا اور سازوسامان کی سپلائی بلا روک ٹوک جاری رکھنے کے لیے بھارتی حکام کی توجہ کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے امیر محترم کے آئندہ 40ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں انہیں اپنی جانب سے گرمجوشانہ مبارک باد پیش کیا۔ امیر محترم نے وزیراعظم کی صحت اور کامیابی کے لیے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ت ع۔
U-2822
(Release ID: 1627110)
Visitor Counter : 221
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam