PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کی روز مرہ بلیٹن

Posted On: 25 MAY 2020 6:31PM by PIB Delhi

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010FBL.pngDescription: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026028.jpg

کووڈ-19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہیں۔

 

 

صحت وخاندانی بہبود کی وزات کی طرف سے کووڈ-19 سے متعلق تازہ جانکاری۔ صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 41.57 فیصد ہوگئی

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 57720 افراد کا علاج کیاگیا ہےاور 3280 مریض علاج ومعالجہ کے بعد ٹھیک ہوگئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے کی شرح 41.57 فیصد ہے، جبکہ اب تصدیق شدہ معاملوں کی کل تعداد 138845 ہے۔ 77103 سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔

برائے  تفصیلات:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626735

مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کے باہر پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں پھنسے ہوئے ان افراد کے لئے جو فوری وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند ہیں، کی نقل وحمل کے لئے ایس او پی جاری کی ہیں

مرکزی وزارت داخلہ نے  ملک کے باہر پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کے لئے معیاری پروٹوکول ایس او پی جاری کی ہے۔ وزارت نے ہندوستان میں پھنسے ہوئے ان لوگوں کے لئے بھی ایس او پی جاری کی ہے، جو فوری وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ حکم اسی موضوع پر 5 مئی 2020 کے وزارت داخلہ کے حکم کی جگہ لے گا۔ یہ ایس او پی اُن مسافروں کے لئے بھی لاگو ہوگا جو زمینی سرحدوں کے ذریعہ آرہے ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626629

سخت پروٹوکول کے ذریعہ ذاتی تحفظاتی آلہ (پی پی ای)کی کوالٹی کو یقینی بنانا

میڈیا کے ایک حلقے میں ایسی خبریں گشت کررہی ہیں، جن میں پی پی ای کی کوالٹی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیاگیا ہے۔  پی پی ای کو تیار کرنے کے معاملے کا مرکزی حکومت کی طرف سے کی جارہی خریداری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔  صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کی خریداری سے متعلق ایجنسی  ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹیڈ (ایچ ایل ایل) پی پی ای کور آل کوٹسٹ کئے جانے کے بعد ہی مینوفیکچرر اور سپلائر سے اس کی خریداری کررہی ہیں اور اس کی ٹسٹنگ کے لئے ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف سے مخصوص کئے گئے 8 میں سے 1 لیب کی طرف سے منظوری کے بعد ہی پی پی ای کی خریداری کی جارہی ہے۔

ہندوستان نے پی پی ای اور این 95 ماسک کی گھریلو پیداوار کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیاہے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضرورتوں کو کافی حد تک پورا کیا جارہا ہے۔ آج ملک یومیہ 3 لاکھ پی پی ای اور این 95 لاکھ کی خریداری کررہا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکزی اداروں کو تقریباً11108لاکھ این 95 ماسک اور 74.48 لاکھ  پی پی ای فراہم کئے گئے ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626699

این پی پی اے کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے بعد درآمد کاروں ، مینوفیکچررس اور سپلائرس کی جانب سے این 95 ماسک کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے

حکومت نے لازمی اشیا قانون 1955 کے تحت این 95 ماسک کو ایک لازمی چیز کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔ اس طرح این 95 ماسک کی ذخیرہ اندوزی ، کالا بازاری ایک قابل سزا جرم ہے۔  این 95 ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کو روکنے کے لئے این پی پی اے نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ سرجیکل اور تحفظ کرنے والے ماسک، ہینڈ سینٹائزر اور دستانوں کی خاطر خواہ فراہمی کو یقینی بنائیں اور یہ زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت سے تجاوز نہ کریں۔ حکومت ملک میں مناسب تعداد میں این 95 ماسک کی بلا روک ٹوک سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس مقصد کے لئے حکومت سستی شرحوں پر مینوفیکچرر، برآمدکاروں اور سپلائرس سے براہ راست این 95 ماسک کی بڑی مقدار میں خریداری کررہی ہے۔ ملک میں سستی قیمتوں میں این 95 ماسک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے این پی پی اے نے این 95 ماسک کے تمام مینوفیکچررس، برآمدکاروںاور سپلائرس کو 21 مئی 2020 کو ایک ایڈوائزی جاری کی تھی، تاکہ غیر سرکاری خریداریوں کی قیمتوں میں یکسانیت کو برقرار رکھا جاسکے اور مناسب قیمتوں پر این 95 ماسک کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626743

ڈاکٹر ہرش وردھن نے نجف گڑھ میں چودھری برہم پرکاش آیوروید چرک سنستھان میں ڈیڈکیٹیڈ کووڈ-19 صحت مرکز کا دورہ کیا

صحت وخاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی دہلی میں واقع نجف گڑھ میں چودھری برہم پرکاش آیوروید چرک سنستھان میں ڈیڈکیٹیڈ کووڈ 19 صحت مرکز کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ آیوروید ہندوستان کا ایک روایتی طبی معلوماتی وسیلہ ہے اور اس میں زبردست گنجائش ہے۔ اس کی موروثی طاقت کو کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کے لئے ایک کارآمد مقصد کے طور پر استعمال کی جارہی ہے۔  اس کا علم اور تجربہ پوری دنیا کے لوگوں کے لئے یقیناً سود مند ثابت ہوگا۔ خاص کر کووڈ-19 سے نمٹنے میں۔ کووڈ19 سے نمٹنے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آج 422 سرکاری اور 177 پرائیویٹ لیباریٹریاں ہیں۔  جانچ کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیاگیا ہے اور اب روزانہ 150000 ٹسٹ کئے جاسکتے ہیں۔  کل تک ہم نے 110397 ٹسٹ کئے ہیں اور کل تک ہم 2944874 ٹسٹ کرچکے ہیں۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626611

حکومت کی ایجنسیوں نے 341.66 میٹرک ٹن گندم پہلے ہی خرید لیا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

سرکاری ایجنسیوں نے پہلے ہی 341.56 میٹرک ٹن گندم پہلے ہی خرید لیا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔ پچھلے سال 341.31 میٹرک ٹن گندم خریدا گیا تھا۔ عام طور پر گندم کی کاشت مارچ کے آخر میں شروع ہوتی ہے۔ اور ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے میں گندم کی خریداری شروع ہوتی ہے۔ البتہ 24مارچ 2020 کی نصف شپ قومی لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام سرگرمیاں رک گئی تھی اور اس وقت تک فصل پک چکی تھی اور کاشت کے لئے تیار تھی۔  اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ہند نے لاک ڈاؤن مدت کے دوران زراعت اور اس سے متعلق سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے نرمی دی اور خریداری کرنے والی بہت سی ریاستوں میں 15.04.2020 سے خریداری شروع کی۔ ہریانہ نے 20.04.2020 کو خریداری شروع کی۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626703

بہار پوسٹل سرکل آف ڈپارٹمنٹ آف پوسٹ عوام کو گھر تک ‘شاہی لیچی’ اور ‘زردالو آم’ ڈلیور کرے گا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیچی اور آم کے کاشتکاروں کو اس بات کی مشکلات سامنے آرہی ہے کہ اس طرح فروخت کے لئے ٹرانسپورٹ کو  مارکیٹوں تک لے کر جائیں۔عوام میں اس کی سپلائی ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے اور عوام کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اور کسانوں کو  کسی بچولیے کے بغیر پھل فروخت کرنے کے لئے براہ راست مارکیٹ میں جگہ دلانے کے لئے بہار سرکار کے ہارٹی کلچر ڈپارٹمنٹ اور حکومت ہند کے محکمہ ڈاک نے اس پہل کے لئے مشترکہ طور پر تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برائے تفصیلات

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1626592

یہ اطلاعات پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کی گئیں ہیں

  • پنجاب: وزیر اعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان اور ضلع پولیس سربراہوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ کسی بھی مائیگرینٹ مزدور کو ملک کی کسی دوسری ریاست میں پیدل جانے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ پنجاب میں رہتے ہوئے کوئی بھی بھوکہ نہ رہے ۔ اگر کوئی مائیگرینٹ مزدور سڑک پر چلتا دکھائی دے تو پولیس کے ذریعہ بس سے اسے کسی قریب ترین جگہ پر منتقل کردیا جائے، جہاں سے وہ اپنے آبائی ریاست کے لئے بس یا ٹرین میں سوار ہوسکے۔ مزدوروں سے خوف زدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر مائیگرینٹ مزدور جو ریاست کی مدد سے اپنی آبائی ریاست لوٹنے کا خواہش مند ہے، کو مفت سفر اور کھانے کا انتظام کیا جائے۔
  • ہریانہ: وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے ریاستی حکومت روزانہ ریاست کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں سے خصوصی شرمک ٹرینیں چلا رہی ہیں، تاکہ مائیگرینٹ مزدور اپنے اپنے آبائی ریاستوں کی طرف لوٹ جائیں۔ اسی سیریز کے سلسلے میں ہریانہ سے 24 مئی 2020 کو 5 خصوصی شرمک ٹرینیں روانہ ہوئیں۔ ہریانہ حکومت نے اُن لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں اور اور اپنی آبائی ریاست لوٹنے والے مزدوروں کو مفت بھیجنا شروع کردیا ہے۔
  • مہاراشٹر: اتوار کو مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے 3041 نئے معاملے سامنے آئے اور 58 کی موت ہوئی۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے 50231 معاملے ریکارڈ ہوچکے ہیں اور اب تک ایک ہزار 635 کی موت ہوچکی ہے۔ ممبئی میں 39 کے مرنے کی اطلاع ہے اور ایک ہزار 725 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دھاراوی کے سلم کلسٹر میں 27 نئے معاملوں کی اطلاع ہے، جس سے کووڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 1541 ہوگئی ہے۔  لاک ڈاؤن بندشوں کو آسان کرنے کے پیش نظر ایک منظم طریقے سے آج صبح ممبئی سے گھریلو کمرشیل پروازیں شروع ہوئیں۔ پہلے دن 45 پروازیں چلائی جائیں گی، جن میں سے 10 پروازیں دلی-ممبئی راستے پر چلائی جائیں گی۔
  • گجرات:گزشتہ 24 گھنٹے میں 394 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں۔  گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے 14063 تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 858 ہوگئی ہے۔
  • راجستھان: راجستھان میں پیر کو کووڈ-19 کے 145 نئے تصدیق شدہ معاملے سامنے آئے۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 7173 ہوگئی ہے۔ ریاست کے صحت کے محکمہ نے کہا ہے کہ کم از کم 163 مریض کورونا وائرس انفکیشن سے مرچکے ہیں۔ البتہ پچھلے 24 گھنٹے میں ریاست میں کوئی مریض اس وائرس سے نہیں مرا ہے۔ آج جے پور شہر میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹڈی دلوں کا حملہ ہوا ہے۔ راجستھان کے 33 ضلعوں میں سے آدھے سے زیادہ ضلعے اس ٹڈی دل کے حملے کے متاثر ہوئے ہیں، جنہوں نے 5 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے میں پھیلی فصل کو تباہ کردیا ہے۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے معاملوں کی کل تعداد 6371 ہے جبکہ 3267 لوگوں کا علاج کیا گیا ہے۔ تاہم اس وائرس سے اب تک 281 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  ریاست کے کل معاملوں میں سے تقریباً   آدھے معاملوں کا تعلق اندور سے ہے اور اندور میں یہ معاملے تقریباً 3064 ہیں، جبکہ بھوپال میں کورونا کے مصدقہ معاملوں کی تعداد 1241 ہوگئی ہے۔
  • چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 252 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کے نئے معاملوں کی تعداد 36 ہے اور بیشتر مزدور، جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں، دیگر ریاستوں سے لوٹے ہیں۔  ریاست میں فعال کیسوں کی تعداد 185 ہے، لیکن ریاست میں کوئی بھی شخص اس وائرس سے ہلاک نہیں ہوا ہے۔
  • آسام: گواہاٹی میں ایل جی بی آئی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے سبھی مریضوں کی اسکریننگ کی جائے گی ۔ آسام کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کیا جائے گااور ان کو ان کے متعلقہ ریاستوں میں بھیج دیا جائے گا۔
  • میگھالیہ: ہریانہ سے 139 افراد میگھالیہ پہنچ گئے ہیں اور ٹسٹ کئے جانے کے بعد ان کے نتائج کی بنیاد پر انہیں ہوم قرنطینہ یا کورونا سینٹر میں بھیج دیا جائے گا۔ اس وقت پیسٹورل سینٹر شیلانگ میں 22 متاثرہ افراد کا علاج چل رہا ہے، جو دیگر ریاستوں سے لوٹے ہیں۔ ایک اور شخص جس نے 14 ویں کیس کے ساتھ چنئی سے سفر کیا تھا، اس کے اندر ٹسٹ کے بعد کووڈ19 کی علامات پائی گئیں اور اس شخص کو میگھالیہ آنے کے بعد سے ہی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔ راجستھان اور آندھرا سے خصوصی ٹرینیں کل چلنا شروع ہوں گی، جبکہ دہلی اور کیرالہ سے ٹرینیں پرسوں چلنا شروع ہوں گی، جو میگھالیہ کے پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے چلائی جائیں گی۔
  • منی پور: منی پور میں ہوائی مسافروں کے لئے نظرثانی شدہ ایس او پی استعمال کیاگیا ہے۔ ہوائی اڈے پر اسکریننگ کی جارہی ہے۔  قرنطینہ کو لازمی بنایا گیا ہے۔
  • میزورم: میزورم زورام میڈیکل کالج میں کووڈ-19 کے لئے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹنگ کے لئے پولنگ طریقہ کار شروع کرنے جارہا ہے۔ روزانہ کووڈ-19 کے لئے 100 سواب سمپل کی جانچ کی جائے گی۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ میں کووڈ-19 کے 3 معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔  چنئی سے لوٹنے والے سبھی ریاست کے باشندوں کی جانچ کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مون ضلع میں 40 ایس ایس اے ٹیچروں کے ایک گروپ نے ناگالینڈ میں مون ٹاؤن میں واقع آئی ٹی آئی میں ایک قرنطینہ سینٹر قائم کرنے میں مدد دی ہے۔

 

 

PIB FACTCHECK

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UGJU.jpg

 

 

م ن، ح ا، ع ر

26-05-2020

U-2814



(Release ID: 1627098) Visitor Counter : 309