امور داخلہ کی وزارت

مہاجرمزدوروں کی آسان آمدودرفت کو ممکن بنانے کے لئے ریاستوں اورریلوے کے مابین سرگرم تال میل ضروری ہے :ضلعی حکام کو اپنی جانب سے ریلوے کےمحکمے کوضروریات کی تفصیل فراہم کرنی چاہیئے


ایک ریاست سے دیگرریاستوں تک جانے اوربین ریاستی سرحدوں کے آرپارجانے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے زیادہ بسیں چلائیں

راستے میں جگہ جگہ آرام گاہیں فراہم کریں، جہاں پیدل چلنے والوں کے لئے بنیاد ی سہولتیں دستیاب ہوں اوروہ یہاں سے بس /ریلوے اسٹیشنوں تک آسانی سے پہنچ سکیں

افواہوں کا سدباب کریں ، ریل گاڑیوں /بسوں کی روانگی  سے متعلق واضح اطلاعات فراہم کریں :ریاستوں کو وزیرداخلہ کی ہدایات

Posted On: 19 MAY 2020 11:43AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،19مئی :ریاستوں کو ارسال کردہ مراسلے میں وزیرداخلہ نے کہاہے کہ کووڈ -19کے چھوت کا خوف اور روزی روٹی کے ذرائع سے محروم ہونے کے اندیشے، مزدوروں کو اپنے گھروں کی جانب واپس جانے کے لئے مہمیز کرنے والے اہم عناصرہیں ۔ مہاجرمزدوروں کی پریشانیوں اور دقتوں کو کم سے کم کرنے کے لئے اس مراسلے میں ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے مختلف النوع اقدامات پرزوردیاگیاہے جو انھیں مرکز کے ساتھ سرگرم تال میل قائم کرکے انجام دینے ہیں ۔ ان اقدامات میں درج ذیل نکات شامل ہیں :

*ریاستوں اور وزارت ریلوے کے مابین سرگرم تعاون کے ذریعہ زیادہ  تعداد میں خصوصی ریل گاڑیاں چلانا۔

*مہاجروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جانے کے لئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ، بین ریاستی سرحدپرمہاجرمزدوروں کو لے کرآنے والی بسوں کے داخلے کی اجازت فراہم کرنا ۔

*ریل گاریوں /بسوں کی روانگی سے متعلق زیادہ واضح اطلاعات فراہم کی جانی چاہیئں کیونکہ افواہوں سے مزدوروں میں بیچینی پھیلتی

ہے ۔

*مزدوروں کے لئے راستے میں طے شدہ مقامات پر آرام کرنے کے لئے انتظامات کرنا جہاں صفائی ستھرائی ، خوراک ، حفظان صحت کی سہولتیں دستیاب ہوں اوریہ سہولتیں ان راستوں پر ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فراہم کرائی جائیں ،جن راستوں کے بارے میں پہلے سے یہ معلوم ہے کہ مزدورپیدل سفرکررہے ہیں ۔

*ضلع حکام مزدوروں کو  طے شدہ آرام گاہوں ، قریب ترین بس ٹرمنلوں یاریلوے اسٹیشنوں تک پہنچنے کے لئے نقل وحمل کے ذرائع فراہم کرکے ان کی رہنما  ئی کرسکتے ہیں ۔

*خواتین ،بچوں اور مہاجرمزدوروں میں معمرافراد کی مخصوص ضروریات پرخصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے ۔

*ضلعی حکام آرام گاہوں پرغیرسرکاری تنظیموں کے نمائندگان سے  مدد لے سکتے ہیں تاکہ مزدوروں میں یہ خوف نہ باقی رہے کہ انھیں آرام گاہوں میں طویل عرصے تک قرنطائن میں رہنا پڑے گا۔ مزدوروں کو جہاں کہیں بھی وہ  ہیں ،وہیں رہنے کے لئے بھی حوصلہ افزائی فراہم کرائی جاسکتی ہے ۔

*مہاجرمزدوروں کے پتوں اوررابطہ نمبروں کی فہرست سازی کی جاسکتی ہے اس سے رابطے کے ذریعہ ان کی تلاش میں آئندہ آسانی ہوسکتی ہے ۔

اس مراسلے میں یہ بات  بھی دوہرائی گئی ہے کہ ضلعی حکام کو اس امرکو یقینی بناناچاہیئے کہ کوئی بھی مہاجر مزدور اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے سڑکوں پریاریلوے پٹریوں پر پیدل  سفرنہ کرے ۔ضلعی حکام وزارت ریلوے سے ضرورت کے مطابق ریل گاڑیاں چلانے کی گذارش بھی کرسکتے ہیں ۔

************

 (م ن ۔   ع آ )

U-2628



(Release ID: 1625054) Visitor Counter : 131