امور داخلہ کی وزارت

دوسرے مقامات پر پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پرتیز رفتار سے پہنچانے کو آسان بنانے کے لئے وزارت داخلہ اور ریلوے ‘شرمک اسپیشل’  ریل گاڑیوں  کے چلائے جانے کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی نوڈل افسروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا


کئی لاکھ مہاجر مزدوروں کو لے جانے کے لئے 450 سے زیادہ ریل گاڑیاں چلائی گئی؛ اپنے گھر جانے کے خواہش مندہر ایک مہاجر کو  لے جانے کے لئے 100 سے زیادہ ریل گاڑیاں روز چلائی جائیں گی

Posted On: 11 MAY 2020 2:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 مئی 2020،     مرکزی وزارت داخلہ اور ریلوے کی وزارت نے آج صبح  ‘شرمک اسپیشل’ ٹرینوں کے ذریعہ مہاجر مزدوروں کے آنے جانے کے بارے میں ایک ویڈیو کانفرنس  کا انعقاد کیا، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے نوڈل افسروں نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں اس بات کی ستائش کی گئی کہ کئی لاکھ مہاجر مزدوروں کو لے جانے کے لئے 450 سے زیادہ ریل گاڑیاں چلائی گئی ہیں، جن میں سے 101 ریل گاڑیاں تو  گزشتہ روز ہی چلائی گئیں۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران کئی مسائل پر بات چیت کی گئی اور ان کو حل کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ  مہاجر مزدوروں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ گھر جانے کے خواہش مند تمام لوگوں  کے سفر کرنے کے لئے کافی تعداد میں ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ دوسرے مقامامت پر پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات تک تیز رفتار سے پہنچائے جانے کو آسان بنانے کے لئے آئندہ چند ہفتوں کے لئے 100 سے زیادہ ریل گاڑیاں روز چلائے جانے کی توقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2446

                          


(Release ID: 1623040) Visitor Counter : 168