وزارتِ تعلیم
وزارت داخلہ نے سی بی ایس ای سے منسلک 3000 اسکولوں کو ، سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کی جوابات کی کاپیوں کا جائزہ لینے کے پورے بھارت جائزہ مرکزوں کے طور پر کھولنے کی اجازت دی
اس اجازت سے جوابات کی ڈیڑھ کروڑ کاپیوں کو فوری طور پر جانچنے میں مدد ملے گی – جناب رمیش پوکھریال نشنک
Posted On:
09 MAY 2020 8:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 مئی 2020 / وزارت داخلہ نے آج سی بی ایس ای سے منسلک 3000 اسکولوں کو کھولے جانے کی اجازت دی۔ پورے بھارت میں ان اسکولوں میں سی بی ایس ای بورڈ امتحانات کی جوابات کی کاپیوں کو جانچنےمیں مدد ملے گی۔ ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے اجازت دینے پر امور داخلہ کی وزارت کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے بھارت میں جائزہ مرکزوں کے طور پر سی بی ایس ای سے وابستہ 3000 اسکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور امتحانات کی کاپیاں جانچنے کے واحد مرکز کے طور پر ان اسکولوں کو اجازت دے دی جائے گی۔
جناب نشنک نے امید ظاہر کی کہ اس سے جوابات کی ڈیڑھ کروڑ کاپیوں کو جلد جانچنے میں مدد ملے گی۔ نتائج کا اعلان بورڈ کے بقیہ امتحانات کرائے جانے کے بعد کیا جائے گا (جو یکم جولائی سے 15 جولائی 2020 کے درمیان کرائے جائیں گے(۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2409
(Release ID: 1622646)
Visitor Counter : 172
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam