نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کووڈ-19 اور پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 07 MAY 2020 5:12PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اُپ راشٹرپتی نواس نے لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا کے ساتھ میٹنگ کی اور ملک میں کووڈ-19 جیسی بیماری کی صورتحال ، ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے نبھائے جارہے رول اور پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی میٹنگیں کرائے جانے کے امکانات پر صلاح ومشورہ کیا۔

دونوں پریزائڈنگ افسروں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ارکان پارلیمنٹ فلاحی اقدامات شروع کرنے کے علاوہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں سرگرمی سے مصروف ہیں اور حکومت اور سول سوسائٹی کے ذریعہ کئے جارہے انسانی بنیاد کے مختلف اقدامات کی حمایت اور تعاون کررہے ہیں۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ارکان پارلیمنٹ عوام کے ساتھ ہیں، جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں اور ایسے وقت میں انہیں تعاون دیتے ہیں جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔

جناب نائیڈو اور جناب برلا نے ملک بھر   میں موجودہ صورتحال اورسفر پر پابندیوں کے تناظر میں جلد سے جلد پارلیمنٹ کی مختلف کمیٹیوں کی میٹنگیں کرائے جانے کے معاملے پر بھی صلاح ومشورہ کیا۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ عنقریب مستقبل میں کمیٹیوں کی مستقل روایتی میٹنگو ں کی اجازت کی صورتحال پیدا نہیں ہوتی ہے تو اس طرح کی میٹنگیں کرانے کے سلسلے میں متبادل طور طریقوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے دونوں ایوانوں کے سکریٹریز جنرل کو ہدایت دی کہ وہ دونوں ایوانوں کے کام کاج کے موجودہ ضابطوں، اِس طرح کی حقیقی میٹنگوں کے سلسلے میں مختلف ملکوں کے طور طریقوں اور تجربات کے علاوہ اِس طرح کی میٹنگوں کے لیے درکار محفوظ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے لیے درکار وقت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پارلیمانی کمیٹیوں کی میٹنگ کرائے جانے کے ممکنہ نتائج کا تفصیلی جائزہ لیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں اعلیٰ افسروں کی رپورٹ اِس معاملے میں دونوں پریزائڈنگ افسروں کے ذریعہ غور وخوض کئے گئے فیصلے کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔

…………………..

م ن، ح ا، ع ر

U-2355



(Release ID: 1622087) Visitor Counter : 202