صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 سے متعلق تازہ جانکاری
اب تک 11706 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے
Posted On:
04 MAY 2020 6:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 مئی 2020 / حکومت ہند کووڈ – 19 کی روک تھام ، اس پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ مل کر سرگرم اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا اعلیٰ ترین سطح پر لگاتار جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے مدھیہ پردیش کے صحت کے وزیر جناب نروتم مشرا کے ساتھ آج ایک میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں مرکز اور ریاستوں کے سینئر افسران نے ریاست میں کووڈ – 19 پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پتا نکالنے ، نگرانی ، گھر گھر جا کر مریضوں کا پتا لگانے کے طریقے میں استحکام لانے ، غیر کووڈ مریضوں کے علاج کے ضرورت مند لوگوں کا بندوبست جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
بند کیے گیے سبھی کیسوں کے نتیجوں کے تناسب (صحت یا ب بمقابلہ موت) جس سے اسپتالوں میں علاج کے بندوبست کی صورتحال ظاہر ہوتی ہے۔ اس کا 17 اپریل سے اب تک تجزیہ کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ 17 اپریل 2020 سے پہلے (نتیجے کا نتاسب 80:20 تھا ) 17 اپریل سے پہلے والی ملک کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے کیونکہ اب یہ تناسب 90:10 ہے۔
اب تک 11706 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے ۔ اس طرح مریضوں کے صحت یاب ہونے کی مجموعی شرح 27 اعشاریہ پانچ دو فیصد ہو گئی ہے۔ تصدیق شدہ مجموعی کیسوں کی تعداد اب 42533 ہے۔ بھارت میں کل سے کووڈ – 19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 2553 کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بات ایک بار پھر دہرائی جاتی ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لازمی طور پر یقین دہانی کرانی ہے کہ روک تھام کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کیسوں کی تعداد میں یہ کمی برقرار رہے۔
یہ بات بہت اہم ہے کہ جیسے جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی جا رہی ہے ہمیں ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے سے متعلق اصولوں اور رہنما خطوط پرعمل کرنا چاہیے اور ہاتھوں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے جیسے روک تھام کے اقدامات پر عمل کرنا چاہیے اور کووڈ – 19 سے ، دیکھ بھال ، بیداری اور چوکنا رہ کر نمٹنا چاہیے۔ ہمیں عوامی جگہوں پر ہمیشہ ماسک لگانا چاہیے یہاں تک کہ وائرس پر قابو پانے والے علاقوں کے باہر بھی حکومت کی طرف سے جاری روک تھام کے اقدامات سے متعلق سبھی رہنما خطوط پر عمل کرنا چاہیے۔
مشترکہ جگہوں پر لازمی چیزوں کی خریداری کرتے ہوئے بھیڑ بھاڑ سے بچنا چاہیے۔ کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور ہدایات کے بارے میں صحیح اور تازہ جانکاری کے لیے برائے کرام اس ویب سائٹ پر لاگ آن کرتے رہیے : https://www.mohfw.gov.in/.
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس ای – میل پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں : technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دوسرا ای میل ncov2019[at]gov[dot]in
کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کے جواب کے لےی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں : +91-11-23978046 or 1075 کووڈ – 19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست (ٹال فری نمبر)۔
اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے : https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2273
(Release ID: 1621200)
Visitor Counter : 182
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam