وزارت دفاع
بھارتی ساحلی گارڈ کووڈ – 19 جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرنے میں قوم کے ساتھ شامل ہوئے
Posted On:
02 MAY 2020 5:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 مئی 2020 / بھارتی ساحلی گاڑڈ (آئی سی جی) کورونا وائرس (کووڈ – 19) کو پھیلنے سے روکنے میں حکومت کی کوششوں کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شانا بہ شانا کھڑے ہیں۔ بھاری ساحلی گارڈ نے سمندرمیں کام کرنے والوں کو خاص طور پر ماہی گیر برادری بندرگاہوں میں کام کرنے والے عملے اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو احتیاط سے متعلق جانکاری دینے کے بارے میں اضافی کمیونٹی پروگرام شروع کیے ہیں۔ آئی سی جی کے یہ یونٹس غریبوں اور مائیگرینٹ مزدوروں کو ان کے متعلقہ راشن اور کھانہ تقسیم کرنے میں مقامی انتظامیہ کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی سی جی وزارت دفاع کے کووڈ جنگجوؤں کی کوششوں کو سراہنے کے اقدامات میں بھی پیش پیش ہیں۔
آئی سی جی بحری جہازوں میں چراغاں کر کے اور کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتالوں میں پھول کی پتیاں برسا کر کووڈ – 19 جانبازوں کے اقدامات کو بھارت کی طرف سے شکریہ پیش کرنے میں بھی سرگرم طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بحری جہاز 3 مئی 2020 کو بحری جہازوں میں چراغاں کر کے کووڈ -19 جانبازوں کی کوششوں کو سراہیں گے۔ یہ سرگرمی ملک کی پوری ساحلی پٹی پر 25 مقاماپر انجام دی جائیں گی۔ دور دراز کے مقامات اور انڈمان و نکوبار جزیرے اور لکشدیپ اور مینی کوئے جزیروں کے دور دراز کے علاقے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آئی سی جی ہیلی کاپٹرس پانچ جگہوں پر کووڈ - 19 اسپتالوں پر پھول کی پتیاں برسائیں گے۔
اس سرگرمی میں آئی سی جی کے 46بحری جہاز اور تقریبا ً 10 ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے۔ جن جگہوں پر یہ آئی سی جی بحری جہاز اور ہوائی جہاز اپنی کارکردگی پیش کریں گے وہ مندجہ ذیل ہیں :
نمبر شمار
|
مقامات
|
جہاز
|
ہیللی کاپٹر
|
01
|
پوربندر
|
دمن
|
02
|
اوکھا
|
ممبئی
|
03
|
رتناگیر
|
گوا
|
04
|
دہانو
|
چنئی
|
05
|
موروڈ
|
پورٹ بلیئر
|
06
|
گوا
|
|
07
|
نیو منگلور
|
|
08
|
کوورتی
|
|
09
|
ٹوٹی کورن
|
|
10
|
کننا کماری
|
|
11
|
چنئی
|
|
12
|
کرشنا پتنم
|
|
13
|
نظام پتنم
|
|
14
|
پدوچیری
|
|
15
|
کاکیناڈا
|
|
16
|
پرادیپ
|
|
17
|
گوپال پور / پوری
|
|
18
|
ساگر جزیرے
|
|
19
|
پورٹ بلیئر
|
|
20
|
دگلی پور
|
|
21
|
مایابُندور
|
|
22
|
ہٹ بے
|
|
23
|
کیمپ بیل بے
|
|
آئی سی جی کے یہ بحری اور ہوائی جہاز سمندری علاقے پر سخت چوکسی برتنا جاری رکھیں گے اور بر صغیر ہند میں حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عہد بستہ رہیں گے۔ آئی سی جی ساحلی نگرانی رڈار نیٹ ورک کے ذریعے ہمارے ساحلوں کی الیکٹرانک نگرانی بھی رات دن کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U - 2227
(Release ID: 1620650)
Visitor Counter : 208
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada