امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ کی جانب ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں سازوسامان اور خدمات کی سپلائی چین برقرار رکھنے کے لئے ٹرکوں ؍ سازوسامان لے کر جانے والی موٹر گاڑیوں کی آزادانہ نقل وحرکت کو یقینی بنائیں


مقامی حکام کو خبردار کریں کہ وہ ملک بھر میں بین ریاستی سرحدوں پر آنے جانے کے سلسلے میں علیحدہ پاسوں پر اصرار نہ کریں

Posted On: 30 APR 2020 7:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،ملک کے مختلف حصوں سے بین ریاستی سرحدوں کے سلسلے میں یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ ٹرکوں کو آسانی کے ساتھ آنے اور جانے نہیں دیا جا رہا ہے اور مقامی حکام علیحدہ پاس دکھانے پر اصرار کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں جاری کئے گئے مربوط نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق خالی ٹرکوں وغیرہ سمیت ٹرکوں اور سازوسامان لے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے اور نہ ان کے لئے علیحدہ سے پاس دکھانےکی ضرورت ہے۔

مراسلے میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ آزادانہ نقل و حرکت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران سازوسامان اور خدمات کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لئے لازم ہے۔

وزارت داخلہ نے 15؍اپریل 2020 کو کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن اقدامات کے موضوع پر ایک جامع نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے تھے۔

(https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHA%20order%20dt%2015.04.2020%2C%20with%20Revised%20Consolidated%20Guidelines_compressed%20%283%29.pdf)

جامع رہنما خطوط میں  واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹرکوں ؍ سازوسامان لے جانے والی موٹر گاڑیوں کے معاملے میں یعنی گڈس ٹریفک کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ ان رہنما خطوط پر عمل درآمد کویقینی بنانے کےلئے وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں ضلعی حکام اور فیلڈ ایجنسیوں کو مذکورہ احکامات سےآگاہ کریں تاکہ بنیادی سطح پر کوئی تذبذب یا ابہام باقی نہ رہے اور ٹرکوں اور گڈس کیریئر کے آنے جانے میں کوئی دقت نہ ہو، ان میں خالی ٹرکوں کا آناجانا بھی شامل ہے اور یہ تمام گاڑیاں بلاروک ٹوک  سفر طے کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

U- 2178                      


(Release ID: 1619940) Visitor Counter : 187